تحریر: اسلام الدین احمد انجم فیضی ایک صحابیٔ رسول ﷺ کا حیرت انگیز واقعہ قسط دوم
ایک صحابیٔ رسول ﷺ کا حیرت انگیز واقعہ قسط دوم
گزشتہ سے پیوستہ قسط اول پڑھنے کے لیے کلک کریں (بیوی نے کہا یہ دیکھو کون ہے جو ننگ دھڑنگ کھڑا ہو اہے ؟) وہ جوان صالح جانماز سے اٹھ کر اس ننگ دھڑنگ کے پاس آیا اور اس سے نہایت غصے سے پوچھا تو کون ہے میرے گھر میں میری اجازت کے بغیر کیوں گھس آیا ؟۔
معلوم ہوتا ہے کہ تیری موت تجھے یہاں لے کر آئی ہے فورا یہاں سے نکل جا ورنہ تیرا انجام بہت برا ہوگا ۔
یہ سن کر وہ ننگ دھڑنگ اس جوان صالح سے لپٹ گیا اور دونوں میں جنگ وجدال شروع ہوگئی وہ نیک بخت عورت یہ دیکھ کر چیخنے لگی اور آواز لگائی اے پڑوسیو دوڑ ے آو کوئی میرے شوہر کو مارے ڈالتا ہے۔
شاید یہی دیو میرے پہلے شوہر کو لے گیا تھا اب میرے دوسرے خاوند کا دشمن بن کر آیا ہے
محلے کےلوگ یہ غل غپاڑہ سن کر بے تحاشہ دوڑے ہوئے آئے اور بہ مشکل دونوں کو ایک دوسرے سے جدا کیا اور اسننگ دھڑنگ کو الگ لے جاکرپوچھا سچ بتا تو کون ہے کہاںکا رہنے والا ہے اور تیرا نام کیاہے؟۔
ننگ دھڑنگ نے جوا ب دیا میرا نام تمیم انصاری ہے اور میں اس عورت کا شوہر ہوں یہ سب بچے میرے ہیں اور میں یہں مدینے کا رہنے والا ہوں بہت ساری مصیبتوں میں گرفتار ہوگیا تھا۔
اللہ تعالی کی عنایت شامل حال ہوئی تو پھر میں یہاں آ پہونچا ہوں چوں کہ کافی رات ہوگئی تھی لوگوں نے دونوں کو سمجھایا کہ رات بھر صبر و تحمل کے ساتھ کام لو صبح کو امیر المومنین حضرت عمرفاروق اعظم کی خدمت بابرکت میں پیش ہو کر واقعات بیان کرو وہاں سے جو حکم ملے عمل پیرا ہو جاو ۔
الغرض ساری رات افراتفری میں گذری کسی کو نید نہیں آئی صبح کو سب امیر المومنین حضرت عمرفاروق اعظم کی خدمت میں حاضر ہوئے اورعورت نے گذشتہ دن کا واقعہ رو رو کر بیان کیا۔
آپ نے فرما یا اے ننگ دھڑنگ تیرا نام کیا ہے اور تو کہاں کا رہنےوالاہے ؟۔
ننگ دھڑنگ نے جواب دیا میرا نام.. تمیم انصاری.. ہے اور میں یہں مدینے کا رہنے والا ہوں کیا آپ مجھے بھول گئے میں آپ کا ساتھی ہو ں یہ عورت میری زوجہ ہے اور یہ بچے میرے اپنے ہیں۔
میں ان کا باپ ہو ں عورت نےکہا یا امیر المومنین یہ جھوٹا ہے یہ انسان نہیں دیو ہے میں کیوں اس کی بیوی ہونے لگی اور یہ میرا شوہر کیسے ہوسکتا ہے اس نے تمام رات ہم لوگوں کو حیران کیا ہے۔
سارے محلے میں اس کی وجہ سے ایک ہنگامہ رہا ہے یہ میرے شوہر کا جانی دشمن اور اس کے خون کا پیاسا ہوگیا ہے ننگ دھڑنگ نے کہا آپ کو کیا ہوگیا ہے امیر المومنین مجھے پہچانتے ہی نہیں اورنہ میری سنتے ہیں اسی عورت کی سنے جا رہے ہیں۔
آپ نے فرما یا اے شخص تویہ کہ رہا ہے میں تجھی کو دیکھ رہا ہوں تمیم انصاری بے شک میرا یار تھا اس کی شبیہ میرے تصور میں ہے مگر حیران ہوں کہ اس کی کوئی علامت تجھ میں نظر نہیں آتی ہے ۔
بغیر تحقیق کے میں کسی طرح فیصلہ کرسکتا ہوں تو وہی تمیم انصاری ہے کیا تو اپنی شناخت کے متعلق کوئی گواہ پیش کرسکتا ہے ننگ دھڑنگ نے کہا ہاں ضرور حضرت علی کو بلا لیجئے وہ مجھ کو پہچان لیں گے ۔
کیوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں میرے حال سے آگاہ فرما دیا ہے یا آپ مجھے ان کے پاس لے چلیں حضرت عمرفاروق اٹھ کھڑے ہوئے اور تمام حاضرین کے ساتھ حضرت علی شیر خدا کے دولت کدے پہ جا کر بآواز بلند۔
السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ یاعلی فر مایا حضرت علی و علیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ کہتے ہوئے باہر تشریف لائے۔
اور فرمایا خیر تو ہے صبح صبح امیر المومنین جو اس مجمع کے ساتھ غریب خانہ پہ تشریف لانے ہیں حضرت عمرفاروق اعظم نے اسعجیب الخلقت (ننگ دھڑنگ )مِخلوق کی طرف اشارہ کرکے فر مایا اسی وجہ سے آپ کے پاس آیا ہوں۔
حضرت علی نےاس شخص سےمخاطب ہوکر فر مایا کیا تو تمیم انصاری نہیں ہے؟ ننگ دھڑنگ نے کہا فداک ابی وامی یاعلی یقینا میں تمیم انصاری آپ کا قدیم دوست ہوں ساڑھے سات برس بعد آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔
دیووں کے پنجہ ظلم میں گرفتار ہو کر اس حال کو پہونچا ہوں کہ کوئی مجھے پہچانتا ہی نہیں بلکہ انسان بھی نہیں سمجھتا حضرت علی نے فر مایا اے لوگو بیٹھ جاو اور اس کی کہانی مجھ سے سنو (باقی آئندہ ان شاء اللہ )۔
تحریر: اسلام دین احمد انجم فیضی
مدیر اعلی : ماہنامہ پیام محبوبی ڈھلمؤشریف
بانی وناظم اعلی جامعہ خدیجۃالکبری
پپراادائی گوراچوکیگونڈہ یوپی۔
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع