Sunday, September 8, 2024
Homeمخزن معلوماتبغداد کے بہت بڑے عالم نے خنزیر کیوں چرائے

بغداد کے بہت بڑے عالم نے خنزیر کیوں چرائے

از قلم: مفتی خبیب القادری بغداد کے بہت بڑے عالم نے خنزیر کیوں چرائے ؟ ایک نصیحت و سبق آمیز مضمون جس کا مطالعہ ایک بار ضرور فرمائیں

بغداد کے بہت بڑے عالم نے خنزیر کیوں چرائے


اپنی بڑائی بیان کرنا؛ خود کو زیادہ بہتر سمجھنا،ایک بیماری ہے جسے تکبر کہا جاتا ہے یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو رسوا کر دیتی ہے ،دنیا بھی خراب کر دیتی ہے؛ اور آخرت بھی برباد کر دیتی ہے اور کبھی کبھی تو ایمان بھی ہاتھ سے چلا جاتا ہے

چناں چہ منقول ہے کہ بغداد میں ایک شخص بہت بڑا عالم تھا ۔ لوگ حصولِ علم اور اصلاح کے شوق میں اس کے پاس آتے جاتے تھے۔ ایک مرتبہ اس نے حجِ بیت اللہ اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کا قصد کیا تو اپنے طلبہ کو بھی ساتھ چلنے پر آمادہ کرلیا اور ان سے عہد لیا کہ وہ اللہ عزوجل پر توکل کرتے ہوئے چلیں گے ۔

دوران ِسفر یہ لوگ جب ایک گر جاگھر کے قریب پہنچے توگرمی اور پیاس کی شدت سے نڈھال تھے۔ طلبہ نے عرض کیا کہ اے ہمارے استا د گرامی ! ہم دن ٹھنڈا ہونے تک اس گر جا کے سائے میں آرام کرلیتے ہیں پھران شاء اللہ عزوجل دوبارہ سفرپر روانہ ہوجائیں گے۔ استا د نے کہا: جیسے تمہاری مرضی ۔

چناں چہ یہ لوگ اس گرجا کی طرف چل دئیے او راس کی دیوار کے سائے میں پڑاؤ ڈال دیا ۔ گرمی سے بے حال لوگوں کو سایہ نصیب ہوا تو وہ جلد ہی نیند کی آغوش میں چلے گئے مگر استا ذ نہ سویا۔ وہ انہیں سوتا چھوڑ کر وضو کے لئے پانی کی تلاش میں نکل پڑا۔

اس وقت اس کے ذہن میں صرف ایک ہی خیال تھا کہ کسی طرح پانی مل جائے۔ ابھی وہ گرجاکے سائے میں پانی تلاش کررہاتھا کہ اس کی نظر ایک کم سن لڑکی پر پڑ ی جو چمکتے ہوئے سورج کی طر ح خوبصورت تھی۔ اس پر نگاہ پڑتے ہی شیطان اس استاذ پر غالب آیا اور وہ لڑکی اس کے دل ودماغ پر چھا گئی اور وہ وضو اور پانی کو بھول کراس کی فکر میں لگ گیا۔

اس نے آہستگی سے گرجاکا دروازہ کھٹکھٹا یا تو ایک راہب باہر نکلا اس نے پوچھا کہ” تم کون ہو ؟ ”اس نے اپنا تعارف کروایا کہ میں فلاں عالم ہوں ۔راہب نے پوچھا:” اے مسلمانوں کے فقیہ کیاچاہے؟”جواب دیا” اے راہب! مجھے گرجاکی چھت سے ابھی ایک لڑکی دکھائی دی تھی وہ تمہاری کیا لگتی ہے ؟

۔” راہب نے کہا کہ” وہ میری بیٹی ہے مگر تم اس کے بارے میں کیوں پوچھ رہے ہو؟ ”استاذنے کہا:”میں چاہتاہوں کہ تم اس کی شادی میرے ساتھ کردو

۔” راہب بولا کہ ”ہمارے دین میں ایسا کرنا جائز نہیں اگر جائز ہوتا تو میں اس سے پوچھے بغیر اسے تمہاری زوجیت میں دے دیتا حالانکہ میں نے اپنے آپ سے عہد کیاہے کہ اس کی شادی اسی کی پسند سے کرواؤں گا، میں اسے تمہارے بارے میں بتاتاہوں اگر وہ تمہیں اپنے لئے پسند کرے تو میں اسے تمہاری زوجیت میں دے دوں گا

 استاذنے کہا کہ” یہ تو بڑی خو شی کی بات ہے ،مہربانی فرما کراس کے پاس جائیے اور پوچھئے ۔
وہ راہب اپنی بیٹی کے پاس گیا او رسارا ماجرا بیان کیا۔ ادھر یہ استاذان کی باتیں سن رہا تھا، وہ لڑکی بولی:” ابا جان !آپ میرا نکاح اس سے کس طرح کر سکتے ہیں حالانکہ میں عیسائی ہوں اور وہ مسلمان ہے ،یہ تو اسی صورت میں ممکن ہے کہ وہ نصرانیت میں داخل ہوجائے۔

راہب نے پوچھا: اگر وہ نصرانی ہوجائے تو کیا تم اس سے شادی کرلوگی ؟۔لڑکی بولی : ہاں کرلوں گی

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ استاذ کی بے تابی بڑھتی چلی جارہی تھی ،اِدھر اس کے طلبہ بے خبر سورہے تھے۔آخر کار استاذ لڑکی کی طر ف متو جہ ہوکر بولا:میں دین اسلام چھوڑ کر نصرانی ہوگیاہوں۔ لڑکی بولی کہ چوں کہ یہ عزت ووقار کی شادی ہے ۔

لہذا حقوقِ زوجیت اور مہرکی ادائیگی ضروری ہے تم حق کہاں سے اداکروگے کیوں کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ تم فقیر ہو،پھر بھی اگر تم ان خنزیرو ں کو پورا ایک سال چَراؤتویہی میرا مہر ہوگا وہ بولا : ٹھیک ہے مگر میری بھی ایک شرط ہے کہ تم اس دوران اپنا چہرہ مجھ سے نہیں چھپاؤگی تا کہ میں صبح وشام اسے دیکھتا رہوں۔ لڑکی بولی : مجھے منظور ہے تو اس نے خطبہ دینے والا عصا اٹھایا اور خنزیروں کی طر ف چل دیا تا کہ عصا کے ذریعے انہیں چراگاہ تک لے جائے ۔

جب طلبہ نیند سے بیدار ہوئے تو اپنے استا ذ کو تلاش کرنے لگے۔ جب وہ تلاشِ بسیار کے باوجود نہ ملا توانہوں نے راہب سے اس کے بارے میں پوچھا تو جواباًاس نے ساری کہانی سنائی۔یہ افسوس ناک خبر سن کر طلبہ میں کہرام مچ گیا،کچھ غش کھاکر گر گئے اور کچھ آہ وبکا کرنے لگے ۔پھر انہوں نے راہب سے کہاکہ اب وہ کہا ں ہے ؟۔

راہب نے بتایا کہ وہ خنز یر چرا رہا ہے ۔راوی کہتے ہیں کہ پھر ہم اس کی طرف چل دئیے تو اسے اسی عصا سے سہارا لئے دیکھا جس کے سہارے وہ خطبہ دیا کرتا تھا ،وہ خنزیرو ں کو ادھر ادھر جانے سے روک رہا تھا۔

ہم نے اس سے کہا کہ اے ہمارے سردار ! یہ تم پر کیسی آزمائش آگئی ؟پھر ہم اسے قرآن پاک ، اسلام اور حضورِپاک ،صاحبِ لولاک،سیّاحِ افلاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل یا د دلانے لگے اور اسے قرآن وحدیث کے فرامین سنائے تو اس نے کہا کہ مجھ سے دور ہوجاؤ، تم جو کچھ یاد دلارہے ہو وہ میں تم سے زیادہ جانتا ہوں

مگر مجھ پر اللہ ربُّ العالمین عزوجل کی طر ف سے آزمائش نازل ہوئی ہے۔ہم نے اسے اپنے ساتھ لے جانے پر بہت زور دیا مگرناکام رہے۔ آخرِ کار ہم اس کے حال پر کفِ افسوس ملتے ہوئے مکہ مکرمہ کی طر ف چل دئیے اور حج ادا کرنے کے بعد واپس بغداد کی طرف روانہ ہوئے ۔

جب ہم اسی مقام پرپہنچے تو ہم نے ایک دوسرے سے کہا کہ آؤ دیکھتے ہیں کہ اس پر کیا گزری، شاید وہ نادم ہو کر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں تو بہ کر چکا ہو اور اپنی حالت سے لوٹ آیا ہو۔ ہم اس کے پاس پہنچے تو اسے اسی حالت پر پایا وہ خنز یر وں کی دیکھ بھال کر رہا تھا ہم نے اسے سلام کیا اور نصیحت یاددلائی اور قرآن پڑھ کر سنایا مگر اس نے کوئی جواب نہ دیا ۔ ہم ایک بار پھر حسرت زدہ دل لئے واپس ہولئے۔

جب ہم گرجا گھر سے تھوڑی دور پہنچے تو ہم نے گر جے کے پیچھے سے ایک سائے کو اپنی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا، وہ شخص چیخ چیخ کر ہمیں ٹھہرنے کا کہہ رہا تھا ۔

ہم رک گئے قریب آنے پر معلوم ہوا کہ ہمارے وہی استا ذ ہماری جانب آرہے ہیں جب وہ ہم سے آکر ملے تو بولے : میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں میں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں تو بہ کرچکا ہو ں اور اپنی پچھلی حالت سے رجو ع کرچکاہوں

یہ آزمائش میری ایک ایسی خطا کے سبب تھی جو میرے اور میرے رب عزوجل کے درمیان تھی اس نے میری اس خطاکے سبب مجھ پرعتاب فرمایا تھا، یہ آزمائش جو تم نے دیکھی وہ اسی سبب سے تھی۔ ہم اس پر بہت خوش ہوئے اور بغداد لوٹ آئے اور ہمارے استاذ پہلے سے زیادہ عبادات اور مجاہدات میں مصروف ہوگئے ۔

ایک دن ہم ان کے گھر پر ان سے علم دین حاصل کررہے تھے کہ ہم نے ایک عورت کو درو ازہ کھٹکھٹاتے دیکھا تو ہم باہر نکلے اور پوچھا کہ اے خاتو ن !کیا کام ہے ؟اس نے کہا کہ میں شیخ سے ملنا چاہتی ہوں ان سے کہوکہ فلاں راہب کی بیٹی آپ کے ہاتھ پرمسلمان ہونے آئی ہے۔ تو شیخ نے اسے اند ر آنے کی اجازت دیدی وہ گھر میں داخل ہو کر بولی :اے میرے سردار ! میں اپ کے ہاتھ پر مسلمان ہونے آئی ہوں۔

شیخ نے پوچھا کہ تمہارا قصہ کیاہے؟ تو اس نے شیخ کو بتایا کہ جب آپ وہاں سے چلے آئے تو مجھ پر نیند کا غلبہ طاری ہوا اور میں سوگئی تومیں نے خواب میں حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کودیکھا ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمارہے تھے کہ دینِ محمدی علی صاحبہاالصلوۃ والسلام کے علاوہ کو ئی دین سچانہیں ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تین مرتبہ یہ بات ارشاد فرمائی پھر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تیرے ذریعے اپنے ایک بندے کو آزمایا ہے ۔

چناں چہ اب میں آپ کے پاس آگئی ہوں اور آپ کے سامنے گواہی دیتی ہوں کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ عزوجل کے رسول ہیں۔شیخ اس عورت کے اپنے ہاتھ پر مسلمان ہونے کی وجہ سے بہت خوش ہوئے ۔ پھر انہوں نے اس سے اللہ عزوجل کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کے مطابق نکاح کرلیا ۔

جب ہم نے ان سے اس خطا کے بارے میں پوچھا جواُن کے اور اللہ عزوجل کے درمیان راز تھی تو انہوں نے بتا یا کہ” میں کسی جگہ سے گزررہاتھا کہ ایک نصرانی آکر مجھ سے لپٹ گیا میں نے اس سے کہا کہ ”تجھے پر اللہ کی لعنت ہومجھ سے دور ہو جا۔”اس نے پوچھا :”کیوں ؟

تومیں نے کہا کہ” میں تجھ سے بہتر ہوں۔” تو نصرانی میری طرف متو جہ ہو کر بو لا کہ” تمہیں کیا پتا کہ تم مجھ سے بہتر ہو کیا تم جانتے ہو کہ تمہارا اللہ عزوجل کے نزدیک کیا مقام ہے کہ تم یہ بات کہہ رہے ہو؟ 

پھر مجھے بعد میں خبر ملی کہ وہ نصرانی مسلمان ہو چکا ہے اور کامل مسلمان ہو کر عبادت گزار بن چکا ہے ۔جبکہ مجھے میری خطا کے سبب وہ سزادی گئی جو تم دیکھ چکے ہو۔”
نَسْأَلُ اللہَ الْعَافِیَّۃَفِی الدُّنْیَاوَالْآخِرَۃِ یعنی ہم اللہ عزوجل سے دنیا وآخرت میں عافیت کاسوال کرتے ہیں ۔
یَااَللہ عزوجل!۔

ایمان پہ دے موت مدینے کی گلی میں
مدفن میرامحبوب کے قدموں میں بنادے
یَارَسُوْلَ اللہ صلي الله علیہ وسلم!۔

مجھے ہریالے گنبدکے تلے قدموں میں موت آئے
سلامت لے کے جاؤں دین وایماں یارسول اللہ

(بحر الدموع مترجم بنام آنسوؤں کا دریا ص 128 تا 133،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

اللہ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ بے کس پناہ میں دعا ہے کہ ہرایمان والے کے ایمان کی حفاظت فرمائے؛ تکبر و غرور؛ ریاکاری سے ہمیں محفوظ رکھے ؛ ہمیں وہ کام کرنے کی توفیق دے جس سے اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوبﷺ راضی ہوں اور ہمارا خاتمہ ایمان پر فرمائے آمین یا رب العالمین

علماےکرام اصلاح فرما کر شکریہ کا موقع دیں

ازقلم : مفتی خبیب القادری مدناپوری

بریلی شریف یوپی بھارت

مفتی صاحب قبلہ کے تمام مضامین پڑھنے کے لیے تشریف لائیں افکار رضا  انٹرنیشنل اردو ویب سائٹ میں 

ماں نے اپنے بیٹے سے شادی کیوں کی 

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن