آہ سید افضل مارہروی علیہ الرحمہ
آہ سید افضل مارہروی علیہ الرحمہ
دنیا ے اہل سنّت پریہ خبر بجلی بن کر گری
کہ شہزادہ حضور احسن العلماء ،برادرحضور امین ملت ورفیق ملت، حضرت سیّد افضل میاں قادری مارہروی رحمہ الله رفیق اعلی سے جاملے
آپ نجیب الطّرفین سیّد ہونے کےساتھ گوناگوں خوبیوں کےحامل تھے، غم گساری، انکساری، ملن ساری، علما نوازی، خلق کی حاجت برآری،کشادہ ظرفی جیسے خصائل حمیدہ آپ کے نمایاں امتیازات تھے، آئی پی ایس آفیسرہونے کے باوصف غایت فروتنی آپ کی خاندانی روایات کی آئینہ دارتھی،
انتقال سے چندروز قبل آپ یہ شعر بہت عمدہ اورکلاسیکل انداز میں پڑھ رہےتھے
جان کرمنجملہ خاصان میخانہ مجھے
مدتوں رویاکریں گے جام وپیمانہ مجھے
اس میں کیاشبہہ تھا کہ آپ جیسی عظیم شخصیت سےفراق پر بالیقین مدتوں جام وپیمانہ کو روناتھا
لیکن کیاخبرتھی کہ اہل خانہ واہل ارادت وتعلق ہی کےساتھ تمام دنیاے سنیت کو آپ عنقریب روتا بلکتا چھوڑ جائیں گے اوراس شعر کے ذریعہ آپ اسی کی طرف اشارہ فرمارہے ہیں
ہم حضور امین ملت وحضوررفیق ملت دام ظلھما العالی اورجملہ اہل خانہ ومتعلقین ومتوسلین کےساتھ اظہارتعزیت کرتے ہیں
اور بارگاہ رب کریم میں دعا گو ہیں کہ مالک کائنات حضرت سیدافضل صاحب علیہ الرحمہ کورحمت وغفران ورضوان اور بلندی درجات مرحمت فرمائے، اہل خانہ واہل تعلق کو صبرجمیل واجرجزیل سے نوازے
سوگوار، فقیررضوی مجیب الرحمن مصباحی
جامعه اہل سنّت فخرالعلوم، و
قادری مسجد بلرام پور
پڑھتے رہیں افکار رضا
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع