Saturday, September 14, 2024
Homeاحکام شریعتجاکیٹ یا صدری کی بٹن یا چین کھول کر نماز پڑھنے سے...

جاکیٹ یا صدری کی بٹن یا چین کھول کر نماز پڑھنے سے نماز ہوگی کی نہیں

جواب مفتی شمیم اقادری رضوی صاحب کے قلم سے پڑھیں : جاکیٹ یا صدری کی بٹن یا چین کھول کر نماز پڑھنے سے نماز ہوگی کی نہیں

جاکیٹ یا صدری کی بٹن یا چین کھول کر نماز پڑھنے سے نماز ہوگی کی نہیں

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

مفتی صاحب قبلہ میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص نماز کی حالت میں  صدری یا جاکیٹ اوپر کے تین بٹن کھول کر نماز پڑھے تو نماز ہوگی یا نہیں اسی طرح نماز جنازہ میں بٹن کھول نماز ہوگی یا نہیں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں؟۔

سائل: محمد افضل حسین کھڑکمن

 وعلیکم السلام و رحمة الله و وبرکاته
 الجواب بعون الملک الوہاب

 صورت مسئولہ میں صدری کی بٹن یا جاکیٹ کا چین کھول کر نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی

کما فی کتب الفقہیہ مصراحة _امام اہل سنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں : ایسا کرتا جس کے بٹن سینے پر ہیں پہننا اور بوتام اتنے لگانا کہ سینہ یا شانہ کھلا رہے  جب کہ اوپر سے انکرکھا نہ پہنے ہو یہ بھی مکروہ ہے اور اگر اوپر سے انکرکھا پہننا ہے یا اتنے بوتام لگائے کہ سینہ یا شانہ ڈھک گیے اگر چہ اوپر کا بوتام نہ لگانے سے گلے کے پاس کا خفیف  حصہ کھلا رہا یا شانوں پر کے چاک بہت چھوٹے چھوٹے ہیں کہ بوتام نہ لگائیں جب بھی کرتا نیچے ڈھکے گا شانے ڈھکے رہیں گے حرج نہیں

اسی طرح انگرکھے پر جو صدری یا چغہ پہنتے ہیں اور عرف عام میں ان کا  کوئی بوتام بھی نہیں لگاتے  اور اسے معیوب بھی نہیں سمجھتے تو اس میں حرج نہیں ہونا چاہئے کہ یہ خلاف معتاد نہیں  فتاوی رضویہ مخرجہ ،7/ صفحہ 385/ 386 باب مکروہات الصلاۃ ) ۔

بہار شریعت میں ہے : یونہیں انگرکھے کے بند نہ باندھنا اور اچکن وغیرہ کے بٹن نہ لگا نا ،اگر اس کے نیچے کرتا وغیرہ نہیں کے بٹن نہ لگانا ،اگر اس کے نیچے کرتا وغیرہ نہیں اور سینہ کھلا رہا تو ظاہر کراہت تحریم ہے ،اور نیچے کرتا وغیرہ ہے تو کراہت تنزیہی ،( جلد اول حصہ سوم صفحہ ،630, مکروہات نماز کا بیان )۔

لہذا اس طرح کپڑا پہن کر نماز پڑھا کہ نیچے کرتے کا سارا بٹن بند ہے اور اوپر شیروانی یا صدری کا کل یا بعض بٹن کھلا ہے تو حرج نہیں

واللــه و رســوله اعــلم بالصواب

کتبہ: حضرت علامہ مفتی محمد شمیم اختر قادری احمدی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
ساکن؛- کھڑکمن امباری گوروکھال

نزد پھولہارا مدرسہ ہاٹ، کشن گنج، بہار

8070567216

ان مسائل کو بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے شئیر کریں

 کسی نے اپنی بیوی سے کہا اللہ کی قسم تو میری بیوی نہیں ہے کیا اس کلمہ سے طلاق واقع ہوگی یا نہیں

کیا نبی کریمﷺ کے دنیا میں تشریف لانے سے قبل گزشتہ امتوں سے قبر میں تیسرا سوال ہوتا تھا ؟۔ 

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن