خانوادہ برکاتیہ کے عظیم فرزند حضرت سید محمد افضل میاں صاحب برکاتی کا وصال ملت کے لیے عظیم خسارہ از :مولانابدرالدین مصباحی
دارالعلوم نظامیہ میں سیدافضل میاں کی رحلت پر تعزیتی نشست کا انعقاد
آج دارالعلوم نظامیہ نظام پور ملہور میں بعد نماز جمعہ خانوادہئ برکاتیہ کے عظیم فرزند حضرت سید محمد افضل میاں صاحب برکاتی(آئی پی ایس) کے رحلت پر ایصال ثواب کی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر دارالعلوم نظامیہ کے صدر المدرسین مولانا بدرالدین مصباحی نے کہا کہ شہزادہ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں صاحب برکاتی کا وصال ملک و ملت کے لئے عظیم خسارہ ہے۔حضرت کے وصال سے صرف خانوادہ برکات ہی نہیں بلکہ پوری جماعت صدمہ سے نڈھال ہے۔حضرت کی خدمات ہمہ جہت تھیں۔
مولانا نے کہا کہ حضرت سید افضل میاں اعلیٰ عہدہ پر فائز ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج تھے۔انہوں پوری زندگی دیانت داری سے اپنے فرائض انجام دئے،اسی وجہ سے وہ عام وخاص میں یکساں مقبول تھے۔
مولانا نے کہا کہ دارالعلوم نظامیہ کے تمام ارکان ان کی رحلت کے غم میں خانوادہ برکات کی بارگاہ میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اس کو بھی پڑھیں: ایک روشن دماغ تھا نہ رہا
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع