Friday, November 22, 2024
Homeمخزن معلوماتمقاصد شریعت

مقاصد شریعت

تحریر: ابو المتبسِّم ایازاحمد عطاری مقاصد شریعت

انسان کی معاشرتی زندگی میں متعدد نظریات و قوانین بنائیں گئے ہیں۔ہر قوم نے اپنے حالات کے حساب سے اپنی اجتماعی زندگی گزارنے کیلئے اصول متعین کیے۔اور جُوں جُوں ترقی ہوتی گئی قوانین میں بھی تبدیلی ہوتی گئی۔

اور یہ اصول اپنی خواہشات کے مطابق بنائے گئے تھے۔جس کی وجہ سے انسان کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔مگر اسلام نے بنیادی انسانی حقوق  5  قسم کے تحفظات دیے۔

زندگی کا حق
انسان کی حیوانیت پرستی ، اللہ تعالی کا انکار ، اور بے مقصد زندگی کی وجہ سے جو شروع سے لے کر اب تک مثالیں قائم کیں ہیں وہ انتہائی الم ناک ہیں۔

جنگ و جدل کو اپنا پیشہ سمجھنا۔اور اپنی ذات کے لیے لڑنا۔ لیکن اسلامی معاشرتی کی بنیاد جن احکام پر مشتمل ہے ان میں پہلی دفعہ انسان کی جان اور اس کا خون محرم قرار دیا۔حرمت نفس کی جو مئوثر تعلیم اسلام نے دی ہے وہ کسی اور مذہب اور قانون میں نہیں ہے۔

مال کی حفاظت
ابتدائی دور انسانیت میں اشتراکیت کا دور تھا۔اس دور میں انسانی ذاتی ملکیت کا مالک نہیں ہوتا تھا۔

بلکہ تمام چیزیں مشترکہ ہوا کرتی تھی۔سب لوگ برابر کے مالک ہوا کرتے تھے۔تو وہ چیز ریاست کو دی جاتی تھی۔ افراد سے ذاتی ملکت کے تمام حقوق چھین لیے جاتے تھے۔جبکہ اسلام واضح طور پر انفرادی ملکیت کا تصور دیتا ہے۔

عزت کی حفاظت
نصرانیت انسان کی پیدائش کو گناہ گار کہتی ہے۔یہ انسان کو اس وقت تک پاک نہیں کہتی تھی جب تک کفارہ نہ دے دے۔

نصاری انسان کو ایک گھٹیا شمار کرتے تھے۔اسی طرح دیگر مذاہب میں بھی انسان کی اہمیت نہیں تھی۔جب کہ تمام عالم میں صرف اسلام ہی ایسا مذہب ہے جس سے انسان کو تمام مخلوقات پر برتی عطا کی ہے۔

نجی زندگی کا تحفظ
اسلام ہر شخص کو نجی زندگی کا تحفظ دیتا ہے کہ وہ اپنی زندگی اپنے مطابق گزارے۔کسی ریاست کو اجازت نہیں ہے کہ وہ ان کی نجی زندگی میں دخل اندازی کریں۔

رسموں کی حفاظت
زمانہ جاہلیت میں مختلف قسم کے پیروکار موجود تھے۔مذہبی مخالفت عروج پہ تھی۔کسی مذہب کو غلط بولنے کا تصور نہیں تھا۔مذہب کی آڑ میں ان کے پاسبانوں کی نگاہ میں انسانی جان کی کوئ قیمت ہی نہیں رہی ہے۔

لیکن اسلامی قانون میں غیر مسلم شہریوں کو اپنے مذہبی فرائض بجالانے کی آزادی ہے۔ان کے مذہبی معاملات میں کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔

۔✍ ابو المتبسِّم ایازاحمد عطاری

۔📲  03128065131

ان مضامین کو بھی پڑھیں

غیر مقلد وہابیہ اور کفر کلامی

نماز و تبلیغ کے نام پر دیوبندیوں کے ساتھ

 تکفیر دہلوی اور علماے اہل سنت و جماعت

بدعتی اور بد مذہب کی اقتدا میں نماز کا حکم

گمراہ کافرفقہی وکافر کلامی کی نمازجنازہ

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن