محرر : محمد پرویز عالم علیمی مناقب کاتب وحی بزبان صاحب وحی (حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ
مناقب کاتب وحی بزبان صاحب وحی
رب قدیر اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ کے تربت انور پر رحمت و انوار کی بارشیں فرمائے جنہوں نے اہل سنت و جماعت کو ایسا شفاف عقدیدہ اور نظریہ عطا فرمایا کہ پوری کائنات میں اس کی نظیر بمشکل ملتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس خطہ ارضی پر آج بھی ان کی شوکت و سطوت کے ڈنکے بج رہے ہیں اور تا قیام قیامت بجتے رہیں گے، لیکن جیسے جیسے یہ مقدس ہستیاں اس خاک دان گیتی سے عالم جاودانی کی طرف کوچ کرتی گئیں تو وہیں فتنوں نے بھی اپنی بکھری ہوئی قوت کو سمیٹ کر پوری طاقت سے اہل سنت پر حملہ کیا اور ایسا شدید حملہ کیا کہ پوری جماعت تتر بتر ہو کر رہ گئی۔
ابھی حالیہ دنوں میں ایک نطفۂ ناتحقیق نے قرآن مجید کے خلاف ایسی بے ہودہ بکواس کی ہے کہ جسے سن کر اہل ایمان کا کلیجہ دہل گیا۔ دل کی دنیا زیر و زبر ہو گئی۔
اس مردود نے ایسے ناقابل تلافی جرم کا ارتکاب کیا ہے کہ اگر اسلامی حکومت ہوتی تو اب تک اس کا سر دھڑ سے الگ کر دیا گیا ہوتا اور لاش تڑپ تڑپ کر ٹھنڈی ہو چکی ہوتی، بد نام زمانہ، جاہ پرست جسے دنیا وسیم رضوی کے نام سے جانتی ہے۔
اس نے ایک بار پھر اپنے مرتد ہونے کا ثبوت فراہم کیا۔ ویسے تو یہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ تنازع کھڑا کرتا رہا ہے لیکن اس بار اس نے ساری حدیں پار کر دیں۔
امت مسلمہ کے دلوں کو اتنی دردناک ٹھیس پہنچائی ہے کہ پوری امت شدت کرب سے چیخ پڑی اور حکومت سے اس ناپاک وجود کو تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ کرنے لگی کیوں کہ اس نے نہایت بے دردی کے ساتھ قرآن کے عظمتوں و تقدس کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔
ماضی میں سلمان رشدی،تسلیمہ نسرین اور طارق فتح جیسے ظالموں نے بھی اسلام کی پشت میں خنجر ارتداد گھوپنے کی ناپاک جسارتیں کی ہیں۔
لیکن انہیں رسوا ہی ہونا پڑا، ضرور ان دجالوں کے اوپر حکومت کے کارندوں کا دست شفقت ہے، ورنہ اتنی بڑی جسارت کرنے کی ہمت نہیں ہرگز نہ کر پاتے، ۔
واضح رہے کہ وسیم رضوی پکا رافضی ہے،اس کے کئ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔جس میں اس نے کھل کر خلیفۂ اول، دوئم، سوئم(رضوان اللہ تعالی اجمعین) پر سب و شتم کیے ہیں اور شیعیت کے عقیدے کو بھی ظاہر کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ رافضی کتنا گھناؤنا عقیدہ رکھتے ہیں خلفاء راشدین اور اصحاب رسول کے متعلق۔
یقینا دور حاضر کا سب سے بڑا فتنہ رافضیت ہے جو ایرانی حکومت کے زیر اثر ہندو پاک میں بڑی تیزی کے ساتھ اپنے پنجے گاڑ رہا جس نے اہل حق کے آنکھوں کی نیند چھین رکھی ہے اور اہلِ سنت کے بڑے بڑے القابات و خطابات والے با اثر افراد بھی اس فتنے کے گرفت میں ہیں،اور خود کو سنی کہلاتے ہوئے ہمارے منبر و محراب سے رافضیت کو پھیلا رہے ہیں،جن کی نشاندہی کی اشد ضرورت ہے۔
خیر! اب ہم اصل موضوع کی طرف پلٹتے ہیں۔
نبی کریم رؤف الرحیم ﷺ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا، کہ ابو بکرمیری امت میں سب سے بڑا نرم دل اور مہربان ہے،پھر آپ نے بقیہ مناقب خلفاۓ اربعہ ذکر فرمائے،اس کے بعد صحابہ کرام کی دوسری جماعت کا آپ نے تذکرہ فرمایا، اور آپ نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے متعلق فرمایا: “معاویہ بن ابی سفیان میری امت میں سے سب سے زیادہ بردبار اور سخی ہے” (تطہیر الجنان ص :١٢)
دوسری حدیث۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میری امت میں سے انتہائ نرم دل ابو بکر ہیں ، اور مضبوط ترین اللہ کے دین میں عمر فاروق اور بہت زیادہ با حیا عثمان غنی اور سب سے زیادہ بہتر فیصلہ کرنے والے علی مرتضی ہیں، ہر نبی کے حواری ہوۓ ہیں اور میرے حواری طلحہ و زبیر ہیں
اور سعد بن وقاص جہاں بھی ہونگے حق اُن کے ساتھ ہو گا اور سعید بن زید جو عشرہ مبشرہ میں سے ایک ہیں وہ اللہ تعالی کے محبوب ترین لوگوں میں سے ہیں اور عبد الرحمن بن عوف تاجروں میں سے ہیں، ابو عبیدہ بن الجراح اللہ اور اس کے رسول کے امین ہیں اور میرا رازدار معاویہ بن ابی سفیان ہے، لہذا جو ان سے محبت رکھے گا وہ نجات پاۓ گا اور جو ان سے بغض رکھے گا وہ ہلاک ہو گا۔ (تطہیر الجنان ص ١٣)
تیسری حدیث۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے،کہتے ہیں کہ جبرئیل امین رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوے اور کہا ! یا محمد رسول اللہ ﷺ! معاویہ کو وصیت کیجئے کیوں کہ وہ اللہ تعالی کی کتاب کا امین ہے، اور وہ بہت اچھا امین ہے۔
دوستو! متذکرہ بالا آحادیث کو ایک بار نہیں بلکہ بار بار پڑھیے۔ چشم عبرت سے پڑھیے اورضمیر کی آواز سن کر خود فیصلہ صادر فرمائیے کہ جو خدا ناترس حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی ذات بابرکت پر بھوکتے ہیں، ان کا انجام کتنا خطرناک ہو گا! سوچتا ہوں تو سینہ پھٹنے لگتا ہے کہ آج بے علم حضرات اپنی ذات و نسب کا دھونس جما کر حضرت امیر معاویہ پر لعن طعن کرتے ہیں
جن کے بارے میں رسول اللہﷺ فرماتے ہیں میری امت میں معاویہ بن سفیان سب سے زیادہ بردبار اور سخی ہے،کہیں فرماتے ہیں وہ میرا رازدار ہے، کہیں لب اطہر کو یوں جنبش دیتے ہیں وہ اللہ کی کتاب کا امین ہے اور بہت اچھا امین ہے۔ جن کے مناقب خود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذکر فرماے جو احادیث میں آج بھی درج ہیں
لیکن اِس کے باوجود بھی یہ شیعہ برادری اپنی عوام کے ذہنوں کو حضرت امیر معاویہ اور اصحاب رسولﷺ کے تعلق سے پراگندہ بنانے میں مصروف عمل ہے اور انہیں کے شہ پا کر ایرانی حکومت کے انعام کی لالچ میں آ کر کُچھ اہلِ سنت کی خانقاہیں اور علماء بھی اپنے اپنے ما تحت عوام اہلِ سنت کے ایمان کا سودا کرنے پر آمادہ ہیں۔
آپ نے دیکھا! کہ یہ شیعہ برادری بغض حضرت معاویہ و اصحاب رسولﷺ میں کس حد تک گر سکتی ہے اور قرآن کے متعلق ان کے کیا عقائد و نظریات ہیں دکھاوے کے طور پر وسیم رضوی کی مخالفت تو ضرور کی گئی ہے شیعہ برداری کی طرف سے لیکن ذرا ان سے کہیں کہ مخالفت کے ساتھ ساتھ اپنے مذہب کی کتب معتبرہ کے حوالے سے اِس بات کو بھی واضح کریں کہ اصحاب رسول اور قرآن کریم کے متعلق ان کے عقائد کیا ہیں!! عوام کے سامنے پیش کریں ابھی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا
مسلمانو!! ہوش میں آؤ انہیں بھی بخوبی پہچان لو اور اپنی جماعت میں موجود اُن سنی نما رافضیوں کو بھی پہچان لو جو اہلِ سنت کے اسٹیج سے شیعہ سنی اتحاد کا پیغام دیتے پھر رہے ہیں
محرر : محمد پرویز عالم علیمی
رکن: شعبہ مضمون نگاری (نوری ویلفئیر سوسائٹی)
ان مضامین کو بھی پڑھیں
سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ
قرآن مجید کے حقوق اور ہماری ذ٘مہ داریاں
اسلام اور مسلمانوں کے نزدیک قرآن کی اہمیت
عروج چاہیے تو سماج میں قرآن کا عکس بن کے نکلے مسلمان
ہندی مضامین پڑھنے کے لیے کلک کریں
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع