Friday, October 18, 2024
Homeشخصیاتیوم ولادت اعلی حضرت سنیوں کو مبارک ہو

یوم ولادت اعلی حضرت سنیوں کو مبارک ہو

 یوم ولادت اعلی حضرت سنیوں کو مبارک ہو  ۔ 170 واں یوم ولادت اعلی حضرت پر ایک مختصر تحریراز قلم: غلام جیلانی مرکزی

یوم ولادت اعلی حضرت سنیوں کو مبارک ہو

اعلیٰ حضرت مجددِ دین و ملت الشاہ امام احمد رضاخان علیہ الرحمۃ و الرضوان 10 شوال 1272ھ مطابق 14 جون 1856ء کو اترپردیش کے شہر بریلی میں ایک دینی و علمی گھرانے میں پیدا ہوئے

بہت ہی مختصر وقت میں علوم وفنون کی تحصیل سے فارغ ہوکر علم فضل کا یہ آفتاب کفروضالالت اور بدعت وگمراہیت کی تاریکیوں کو پورے عالم اسلام سےدورکرکےعرب وعجم دونوں کویکساں روشن ومنور کیا اور 25 صفرالمظفر 1340ھ مطابق 28 اکتوبر 1921ء کو آغوش رحمت میں چُھپ گیا، مگر آج بھی پوری دنیائے سنیت آپ سے کسب فیض کررہی ہے ـ

آپ کی عمر شریف قمری تاریخ کے حساب سے 68 سال اور عیسوی کیلنڈرکے مطابق 65 سال ہوئ

اعلیٰ حضرت چودھویں صدی کے مجدد ہیں

صحیح حدیث شریف میں حضورِ اقدس ﷺ نے فرمایا ”ان اللہ یبعَثُ لھٰذِہ الاُمۃِ عَلیٰ رَاسِ کُل ماءۃِسَنَۃِِِمَن یجددلھا دینھا(ابوداؤد شریف جلد ثانی ص 142) یعنی ہرصدی کے ختم پر اس امت کے لئے اللہ تعالیٰ ایک مجددضرور بھیجے گا جو امت کے لئے اس کا دین تازہ کردے

علمائے اسلام بیان کرتےہیں ” مجدد کے لئے یہ ضروری ہے کہ ایک صدی کے آخر اور دوسری صدی کے اوّل میں اس کے علم و فضل کی شہرت رہی ہو

اس اعتبار سے اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ کی زندگی کو دیکھیں تو آپ نے تیرھویں صدی کا 28 سال دو مہینہ بیس دن پایا ہے جس میں آپ کے علوم و فنون درس وتدریس تالیف وتصنیف وعظ وتقریر کا عرب وعجم میں شہرہ رہا اور لوگ آپ کے علم وکمال کےگرویدہ ہوتے رہے

اورچودہویں صدی کا انتالیس سال ایک مہینہ 25 دن پایا جس میں حمایتِ دین نکایت مفسدین، احقاقِ حق وابطال باطل اعانت سنت واماتتِ بدعت کے فرائضِ منصبی کو کچھ ایسی خوبی اور کمال کے ساتھ انجام دیا جو آپ کے عظیم المرتبت مجدد ہونے پر آج تک شاہد عدل ہے۔

احمد رضا کاتازہ گلستاں ہے آج بھی
خورشید علم ان کا درخشاں ہے آج بھی

اعلی حضرت کی ولادت باسعادت کے طفیل
ہم غلامان رضا ہوجائیں آقا کوعزیز ( غوثی)

۔ ✍️ غلام جیلانی مرکزی
خطیب وامام مسجد اہل قریش مومن پورہ گلبرگہ شریف کرناٹک

و سرپرست مجلس محبان اسلام گلبرگہ

ان مضامین کو بھی پڑھیں

 علم کلام امام احمدرضا اور اصحاب رضا

 امام احمد رضا قادری مجدد اعظم

اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کی انفرادی اصلاحی کوشش

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہ ایک نظر میں

 ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ لازم ہے

اپنے دلوں میں عشق مصطفوی سے روشن کریں

تحفظ ناموس رسالت ﷺ مسلمانوں کا اولین فریضہ 

 تحفظ ناموس رسالت میں اعلیٰ حضرت کے نمایاں کارنامے

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में आर्टिकल्स पढ़ने के लिए क्लिक करें 

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن