Thursday, December 12, 2024
Homeشخصیاتتدریس و افتا کے شاہ کار تھے امام العلما

تدریس و افتا کے شاہ کار تھے امام العلما

تحریر : نازش مدنی مرادآبادی تدریس و افتا کے شاہ کار تھے امام العلما

تدریس و افتا کے شاہ کار تھے امام العلما

ماہرین رضویات میں جن شخصیات کے اسماء مبارکہ سرفہرست ہیں ان میں امام العلماء ،استاذ الفقہاء ،جامع معقول ومنقول، حاوی اصول وفروع، شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا مفتی شبیر الحسن مصباحی رضوی قدس سر العزیز کا اسم گرامی بھی انتہائی نمایاں نظر آتا ہے۔

آپ علیہ الرحمہ ایک کہنہ مشق اور باریک بیں مفتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک حقیقی تجربہ کار ماہر استاد بھی تھے۔ اور کیوں نا ہو کہ جن کی تدریس کے بارے میں بلبل ہند حضور مفتی اعظم نانپارہ حضرتِ علامہ مفتی رجب علی محدث نانپاروی علیہ الرحمہ فرماتے ہوں کہ ” علما تو بہت ملے مگر مدرس صرف ایک ملے اور وہ مفتی شبیر حسن ہیں (معارف بلبل ہند ص:-775)۔

فراغت کے بعد حضور مفتی نانپارہ علیہ الرحمہ کے حکم پر آپ علیہ الرحمہ کا حضرت ہی کے قائم کردہ ادارہ مدرسہ عزیز العلوم نانپارہ ضلع بہرائچ میں بحیثیت صدر المدرسین تقرر ہوا۔

جہاں آپ نے تقریباً دس سال تک درس و تدریس کے فرائض سرانجام دیئے اور علما کی بڑی جماعت تیار کی پھر اس کے بعد حضرت علامہ مفتی نعمان رضا خاں علیہ الرحمہ کے حکم پر عظیم درس گاہ جامعہ اسلامیہ روناہی میں تقریباً 43 سال تک تشنگان علوم نبویہ کو سیراب کیا آپ علیہ الرحمہ درس وتدریس کو اوڑھنا بچھونا بنائے ہوئے تھے

یہی وجہ ہے کہ آپ علیہ الرحمہ تا حین حیات اس شعبہ تدرءس سے وابستہ رہے ،اور کبھی درس وتدریس سے سبکدوشی نہیں کی۔ اگر یہ کہا جائے کہ دور حاضر میں پورے ہندوستان میں نئی نسل کے جملہ علماء بالواسطہ یا بلا واسطہ آپ کے فیض یافتہ ہیں اور شاگردوں میں شامل ہیں۔ تو مبالغہ نہ ہوگا۔

اسی طرح دوسری جانب فقہ و افتاء کے میدان میں بھی آپ منفر المثال اور یکتائے روزگار تھے۔اور ظاہر ہے کہ جس کے تلامذہ اور فیض یادگان میں سراج الفقہا، محقق مسائل جدیدہ استاذ العلما حضرت علامہ مفتی نظام الدین رضوی (صدر المدرسین جامعہ اشرفیہ مبارک پور) جیسے عظیم محقق اور نابغہ روزگار مفتی ہواور استاذ العلما مفتی معراج القادری علیہ الرحمہ اور مفتی شمس الہدی مصباحی جیسے عظیم فقہا شامل ہوں تو اسکا فقہ و افتا میں کیا مقام ہوگا

اس وجہ سے کہ مسلم ضابطہ ہے کہ شاگر اپنے استاد کا عکاس اور پرتو ہوا کرتا ہے۔
آپ علیہ الرحمہ کے فتاوٰی انتہائی تحقیق پر مشتمل اور امام اہل سنت امام احمد رضا خان قدس سرہ کے فتاوی کے عکاس ہوا کرتے ہیں ۔امید ہے ان فتاویٰ کو قبلہ مفتی صاحب علیہ الرحمہ کے تلامذہ جلد ہی منظر عام پر لائیں گے۔

اللہ جل مجدہ حضرت مفتی صاحب علیہ الرحمہ کی تربت اطہر پر رحمت و نور کی بارشیں نازل فرمائے اور حضرت کے فیضان سے ہم سب کو مسفیض و مستنیر فرمائے
آمین. بجاہ طہ و یس

۔✍️تحریر : نازش مدنی مرادآبادی

صدر الافاضل کا مناظرانہ مقام

 فیضان نعیمی جاری ہے   

حضرت صدر الافاضل اور آریہ کا مناظرہ

 ہمارے لیے آئیڈیل کون 

 ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ لازم ہے

تحفظ ناموس رسالت ﷺ مسلمانوں کا اولین فریضہ 

 تحفظ ناموس رسالت میں اعلیٰ حضرت کے نمایاں کارنامے

 

 

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में आर्टिकल्स पढ़ने के लिए क्लिक करें 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن