از: محمد عارف رضا نعمانی مصباحی ماہ رمضان میں قرآن فہمی کی ترغیب
ماہ رمضان میں قرآن فہمی کی ترغیب
قرآن کریم اللہ پاک کا مقدس کلام ہے، یہ انسانوں کی ہدایت اور رہ نمائی کے لیے نازل کیا گیا، قرآن پاک مسلمانوں کے لیے شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کا جامع منشور ہے، اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ سال بھر اس کی تلاوت بھی کریں اور اس کو سمجھنے کی کوشش کریں
ماہ رمضان المبارک میں چونکہ تلاوت کلام اللہ کی کثرت ہوتی ہے، لوگ خوب تلاوت کرتے ہیں تو ان کو چاہیے کہ تلاوتِ کلام پاک کے قواعد بھی سیکھیں، تجوید کے قواعد بھی سیکھیں پھر قرآن پاک تجوید کی رعایت کے ساتھ پڑھیں، قرآن پاک کو صحیح مخارج اور تجوید کی رعایت کے ساتھ پڑھنا بےحد ضروری ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس کو سمجھنا بھی
اس ماہ مبارک میں جب ہم تلاوت کرنے بیٹھیں تو تلاوت کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کا ترجمہ اور تفسیر پڑھنے کے لئے بھی وقت نکالیں، تو ہمیں چاہیے کہ ہم قرآن پڑھیں بھی اور قرآن سمجھیں بھی کہ اللہ نے اس ماہ مبارک میں قرآن پاک نازل کیا بندوں کی ہدایت کے لیے
اس میں دنیا اور آخرت کی بھلائی کے اصول ہیں اللہ کے رسول کی فرمانبرداری کے اصول ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ہم قرآن پاک کی تلاوت بھی کریں ساتھ ہی اس کا ترجمہ کنزالایمان پڑھ کر قرآنی تعلیمات کو سیکھنے کی کوشش کریں
جب ہم قرآن سمجھ کر پڑھیں گے تو ہم اپنی زندگی میں بدلاؤ محسوس کریں گے، سکون میسر آئے گا،
یوں تو ہم سال پھر روا روی میں تلاوت کر جاتے ہیں، ہمیں اللہ کی طرف سے یہ ایک مہینہ تحفے میں ملا ہے، اس کی قدر کریں اور قرآن کے پیغام اور اس کی تعلیمات کو اپنے گھر والوں، دوست احباب اور دور دراز لوگوں تک عام کریں
ایسا کرنے سے ہمیں دنیا اور آخرت کی بھلائیاں نصیب ہوں گے اللہ عزوجل ہمیں عمل کی توفیق دے، علمِ دین، قرآن اور اس کے احکامات سیکھنے کی توفیق بخشے،
از: محمد عارف رضا نعمانی مصباحی
ایڈیٹر : پیام برکات،علی گڑھ
رابطہ نمبر :7860561136