جمشیدپور میں این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کی مخالفت میں بڑا احتجاجی جلسہ
از۔۔۔ حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی جمشیدپور ۔
آج شاستری نگر امام باڑہ میدان میں بین المذاھب و مسالک مردو خواتین کا احتجاجی جلسہ سمودھان بچاؤ سنگھرش سمیتی وکئی تنظیموں کے ساتھ ۔ ,CAA,NRC, NPR جیسے کالےقانون کے خلاف احتجاجی جلسہ ہوا ایک بجے دن سے لیکر شام چار بجے تک پروگرام ہوا – جس میں ملک کی جانی مانی شخصیتیوں نے خطاب کیا چند نام اس طرح ہیں مو لانا اکرا م الدین صاحب،وقاص الرحمن عرف فرحان صاحب ،ڈاکٹر امیش کمار صاحب، سارہ کا ظمی صاحبہ XLRI کی طالبہ،زیبا خان صاحبہ ، فاروقی ۔ مسجد کے امام جناب مولانا عبد المبین نظامی،سید عباس رضا رضوی عرف چھبن صا حب ، رینو سنگھ صاحبہ ، مفتی منظر محسن حا فظ اسرار احمد صاحب وغیرہ نے زبردست بیان کیا پورا امام باڑہ میدان شاستری نگر کی تمام سڑ کیں ومین روڈ پر زبردست بھیڑ جمع تھی آخیر میں کنہیا کمار کی ٹیم نے آزادی پیاری پیاری آزادی کے فلک شگاف نعروں سے میدان گونج اٹھا سمودھان بچاؤ سنگھرش سمیتی کے نوجوانوں شاہد رضا،کاشف صدیقی،فر حان،عدنان و بستی کے نوجوانوں نے بہت محنت کی۔
نیوز ریلیز سمودھان بچاؤ سنگھرش سمیتی جمشیدپور
بھارت کا قانون پڑھیئے گھر بیٹھے کتاب منگوا سکتے ہیں اس لنک پر کلک کر کے ۔بھارت کا آیین