Friday, November 22, 2024
Homeمخزن معلوماتعورت کی آبرو جان سے زیادہ قیمتی

عورت کی آبرو جان سے زیادہ قیمتی

کسی قوم کی تہذیب و تمدن اور ترقّی کا حال معلوم کرنا ہوتو دیکھو اسکے معاشرے میں عورت کا درجہ کیا ہے؟۔ بہترین معیار یہی ہے، جس زمانے میں اللہ کے رسول محمد رسول  ﷺ  اللہ کا پیغام پہچانے کیلئے مبعوث ہوئے عورت ساری دنیا میں محکوم تھی۔ عورت کی آبرو جان سے زیادہ قیمتی 

عورت کی آبرو جان سے زیادہ قیمتی 

وہ بہت سے قانونی حقوق سے محروم تھی، لڑکیوں کو زندہ دفن کردینے کے ساتھ زنا کاری پر بے حیائی کے ساتھ عمل تھا رسول اللہ ﷺ نے اپنی تعلیمات کے ذریعہ جواللہ کی جانب سے آپ نے انسانیت کو پہنچائیں تو ان باتوں کا یکسر خاتمہ کر دیا۔

خداوند تعالیٰ کی بارگاہ میں عورت اور مرد مساوی سطح پر ہیں نیکو کاری کے معاملے میں بھی اور اس کی جزا اور انعام کے معاملہ میں بھی قرآن حکیم میں اسی پر بار بار زور دیا گیا۔

جو شخص کوئی نیک کا کام کرے خواہ وہ مرد ہو یا عورت بشرطِ کہ صاحبِ ایمان ہو اس شخص کو (دنیا) میں اسکے اچھے کاموں کے عوض میں انکا اجر دینگے (القرآن سورہ نحل آیت نمبر 97)۔

خدا بے زارذہنیت کا شاخانہ محض ظاہری فوائد کو نظر رکھ کر کسی شئی کے اچھے برے ہونے کا فیصلہ کر نا صحیح نہیں ہے بلکہ اسکی معنویت اور پوشیدہ نتیجہ خیزی کو بھی بہر حال ضرور مد نظر رکھنا چاہیئے، اخباری رپوٹوں کے مطابق یوروپ میں بہت سے لوگ بن بیاہ رہتے ہیں تو انکی نفسانی خواہشوں کو پورا کرنے کے لیے کچھ ایسی عورتوں کا ہونا بھی ضروری ہے جو انہی کی طرح محض نفسانی تکمیل حاجات کی تجارت کرتی ہوں۔

تعلیمات حضرت نوری میاں مارہروی کی عصری معنویت    از   شاداب امجدی برکاتی 

لہٰذاعورتیں جو عصمت فروشی کا پیشہ اختیار کیے ہوئے ہیں سوشل ورکرس کے زمرے میں داخلِ ہیں  نعوذ باللہ ۔

 اب اندازہ لگائیں معیار فکر کا جس نے انسانی نظامِ حیات کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ کیا ایڈس خدائی عذاب نہیں ہے   آج ایڈس  نے دنیا میں بلکہ ہندوستان میں یہ مرض بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے محکمۂ صحت کے وزیرکا ابھی حال ہی میں بیان اخبار بینوں نے پڑھا ہوگا اس مہلک بیماری نے ہلچل مچا رکھی ہے نہایت تیزی کے ساتھ ہزاروں مریضوں کا دم توڑدینا کیا اس خدا بیزار سائنسی دنیا کے منھ پر قدرت کا طمانچہ نہیں ہے ۔

خواہشاتِ نفسانی انسانی وقار کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر دیتی ہے خواہشات کی اتباع کرنا شانِ بندگی کو مسخ کرکے رکھ دیتا ہے سماج کے صالح فرد میں خواہشات و شہوات کی زیادتی سماج کیلئے رسوائی بنتی ہے۔ جیسے دہلی میں دامنی نام کی لڑکی ریپ کیس  کا واقعہ ہوا اور پھر مسلسل حادثات ہوتے چلے آرہے ہیں یہ بات مسلم ہے کی عورت کی آزادی کے نام پربلا روک ٹوک دیر رات تک بوائے فرینڈ کے ساتھ گھومنا پھرنا  کے اس اس سے جنسی اختلاط پروان چڑھے گا تو انجام کار اِفعالِ شنیعہ (برے کام) کا ارتکاب ضرور ہوگا۔

اسی لئے محمد عربی  ﷺ نے واضع قانون  نفاذ فرماتے ہوئے خدائی حکم قرآن کا اعلان فرمایا۔  ”  زنا کے قریب نہ جاؤ یہ بڑی بری راہ ہے اور برا چلن ہے“(سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر 17)۔

 زنا انتہائی برا فعل ہے صرف اس سے اجتناب اور پرہیز ضروری نہیں بلکہ اس کے داعی اور تقریب وتمہید کے کاموں سے بھی بچنا ضروری ہے کیونکہ شرافت و نجابت کا یہ تقاضہ ہے کی اس فعل سے نہیں بلکہ اس کے جتنے داعی ہیں اس سے اجتناب و احتراز کیا جاے۔اسی لئے اسلام نے ان تمام حرکات و سکنات کو جو بے حیائی، بے شرمی،بدکاری میں معمولی رول بھی ادا کرتے ہیں حرام قرار دئیے ہیں اور معاشرے کو ان سے پاک و صاف کرکے صالح معا شرہ بنانے کی ہر ممکن  کوشش فرمائی۔  

انسانی جان کی اہمیت ہر مذہب و ملّت میں موجود ہے اسلام میں انسانی جان کے قتل میں قصاص کی سزا مقرر ہے مگر ناموس عزت بلات کاری انسانی کو داغ دار کرنے کی سزا صرف اور صرف موت ہے اگر کسی کے ہاتھوں کوئی ہلاک ہو جائے اور مقتول  کے ورثا اگر رضا مند ہو جائیں تو جان کے بدلے مال فدیہ یعنی دیت جرمانہ  لیکر قاتل کی جان بخشی کر سکتے ہیں با خلاف اسکے بلات کاری  زانی اور زانیہ کے سلسلے میں طرفین کی مصالحت کی بنیاد پر بھی اس جرم کی تلافی کا کوئی راستہ نہیں ۔

معلوم ہوا اسلام  ناموس وعصمت کو انسانی زندگی سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اور زنا کے مجرم کو خدائی مجرم قرار دیکر موت کی سزا مقرر کرتا ہے اور حکم دیتا ہے  ۔

۔(ترجمہ کنزالایمان)  زنا کے قریب نہ جاو یہ بڑی بری راہ ہے اور برا چلن ہے (سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر 17)۔

  آج بھی وہ تمام برائیاں ہمارے معاشرے میں موجود ہیں جو ایا م جاہلیت میں کی جارہی تھیں لیکن فرق اتنا ہے کہ پہلے تاریکی میں کی جارہی تھیں، آج علم و فن،تہذیب و آزاوی کے نام پر کی جارہی ہیں۔

عورتوں کے حقوق قرآن و سنت نبوی کی روشنی میں   از نعیم الدین فیضی برکاتی اسلامک ریسرچ اسکالر 

 لہٰذا ضرورت ہے کہ محمد عربی  ﷺ کی نافذ کردہ اصلاحات کو عام کیا جائے اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جائے اور معاشرہ کو صالح اور پاکیزہ ماحول عطا کیا جائے۔

نوٹ : قارئین سے گزارش ہے مضمون کو زیادہ  سے زیادہ لوگوں کو پڑھایا جائے اردو اخبار (اردو ویب سائٹ کو وزٹ کریں)خرید کر پڑھا جائے تاکہ دین کی اشاعت و تبلیغ ہو آمین ثم آمین۔

حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی 

خطیب و امام مسجد ہاجرہ رضویہ

اسلام نگر، کپالی،پوسٹ:پارڈیہہ،مانگو

جمشیدپورجھاڑ کھنڈ ۔

پن 831020

e-mail : hhmhashim786@gmail.com۔

(Mob .: 09386379632)

Flipkart    Amazon      Bigbasket     Havells   

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن