Saturday, October 19, 2024
Homeشخصیاتامام اہل سنت کا دس نکاتی پروگرام

امام اہل سنت کا دس نکاتی پروگرام

 از:- محمد فیضان رضارضوی علیمی  10 /شوال‌المکرم، یوم ولادت امام احمد رضا خاں قادری قدس سرہ اورفروغ اہل‌ِ سنت کےلیے امام اہل سنت کا دس نکاتی پروگرام

امام اہل سنت کا دس نکاتی پروگرام

      ۔10 شوال 1272 ہجری کی تاریخ اہل سنت و جماعت کے لیے کوئی سیم‌ و زر سے کم نہیں ہے،اسی تاریخ کواللہ رب العزت نے ہمارے درمیان امام عشق محبت اعلی حضرت عظیم البرکت مجدد دین ملت شاہ امام احمد رضا خان  فاضل بریلوی قدس سرہ کو بھیجا

امام کی تشریف آوری سے جہاں طبقہ بدمذہباں میں کھل بلی مچ گئی وہیں اسلام کے نام نہاد مبلغین وناشرین کے حلق میں کانٹا چبھنے لگا۔

امام اہل سنت کی خدمات جلیلہ اور احسانات کثیرہ کا ایک زمانہ معترف ہے،ہمارے امام نے ہرمیدان میں اہل اسلام کا نام فخرسے بلند کیا ہے، ویسے تو امام اہل سنت نے بےشمارپیغامات اور ہزاروں کتب و رسائل کے ذریعے قوم وملت کو راہ‌ِ راست پرلانے کےلیے کوششیں کی ہیں

اور امت کی خیرخواہی کےلیے بہت سے پروگرامز مرتب فرمائے ہیں لیکن دس نکاتی پروگرام کی مقبولیت کا اثر ہی الگ ہے۔ مَیں ذیل میں پہلے وہ نکات پیش کرتاہوں اس کے بعد قدرے تبصرہ کروں‌ گا

 فروغ اہل‌سنّت کے لیے امام اہل‌ سنّت کا دس نکاتی پروگرام 

۔{1} عظیم الشان مدارس کھولے جائیں۔ باقاعدہ تعلیمیں ہوں۔

۔{2} طلبہ کو وظائف ملیں کہ خواہی نہ خواہی گرویدہ ہوں۔

۔{3} مدرسین کی بیش قرار تنخواہیں ان‌کی‌کاروائیوں پردی جائیں۔

۔{4} طبائع طلبہ کی جانچ ہوجو جس کام کے زیادہ مناسب دیکھاجائے۔ معقول وظیفہ دےکر اس میں لگایا جائے۔

۔{5} ان میں جو تیار ہوتے جائیں تنخواہیں دےکر ملک میں پھیلائے جائیں کہ تحریر و تقریر اور وعظ‌ومناظرہ اشاعت دین ومذہب کریں۔

۔{6} حمایت مذہب و رد بدمذہباں میں مفید کتب و رسائل مصنفوں کو نذرانے دےکر تصنیف کرائے  جائیں۔

۔{7}تصنیف شدہ اور نو تصنیف رسائل عمدہ اور خوش‌خط چھاپ کر ملک میں مفت تقسیم کیے جائیں۔

۔{8} شہروں شہروں آپ کے سفیر نگراں رہیں جہاں جس قسم کے واعظ یا مناظر یا تصنیف کی حاجت ہو آپ کو اطلاع دیں، آپ کو سرکوبی اعداء کے لیے اپنی فوجیں،میگزین، اور رسالے بھیجتے رہیں۔

۔ { 9 جو ہم میں قابل‌کار موجود اور اپنی معاش میں مشغول ہیں وظائف مقرر کرکے فارغ البال  بناے جائیں اور جس کام میں انہیں مہارت ہولگائے جائیں۔

۔{10} آپ کے مذہبی اخبار شائع ہوں اور وقتاً فوقتاً ہر قسم کے حمایت مذہب میں مضامین تمام ملک میں بقیمت و بلا قیمت روزانہ یا کم سے کم ہفتہ وار پہنچاتے رہیں۔

مجدداعظم قدس سرہ کا یہ نکاتی پروگرام اپنے آپ میں بڑی اہمیت اور جامعیت کا حامل ہے کہ امام نے اپنے اس دس نکات میں پوری امت کے فلاح وبہبود کو جمع کردیاہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ان نکات پر کام کیاجائے،اس کے لیے باضابطہ افراد واسباب کی خاصہ ضرورت ہے جس کےلیے ہم تمامی کو اپنا قدم آگے بڑھانا ہوگا۔

امام عشق‌ و محبت سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے یوم ولادت کے موقعے پر اس کوکام کرکرنے کا ہمیں عزم‌ و ارادہ کرنےکی ضرورت ہے ـ مَیں اس تعلق سے ذیل میں کچھ راستے دکھانا چاہتا ہوں اگرممکن ہوتو اس پر کام کیا جائے ورنہ اس سے مضبوط اور مستحکم راستہ نکالاجائے۔

لیکن کام کیا جائے (اس جگہ علامہ محمد احمد مصباحی صاحب کا یہ جملہ یاد آتا ہے کہ کام کرو اوراگر نہیں کرسکتےتو کسی کی مخالفت نہ کرو) اس کو ہم سب کو ذہن میں رکھنا ہوگا 

۔۱:- پورے ملک میں پھیلی ہوئی بڑی تنظیموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے اور اس میں ہر تنظیم و ادارہ میں سے ایک ایک فردکوشامل کیاجائے(مثلا رضااکیڈمی، آل انڈیا جماعت رضائے مصطفے،سنی تبلیغی جماعت،سنی دعوت اسلامی،تحریک فروغ اسلام وغیرہ) اور اسی کے پلیٹ فارم سے پورے ملک میں کام کیا جائے اس کے لیے ملکی سطح پر اہل تنظیم ومدارس کی میٹنگ بلائی جائے  

۔۲:- اس کے بعد صوبائی سطح پر یہی کام کیے جائے جو ملکی سطح پر ہوں اوراس میں جوحضرات منتخب کیے گئے ہوں وہ ضروراس مٹینگ میں شریک ہوں۔

۔۳:- صوبائی کمیٹی اپنے تئیں علاقائی کمیٹی بنائے اور اس کی پوری رپورٹ صوبائی محکمہ کو ہر ماہ دینے کی تلقین کرے۔

۔۴:- اس کے لیے علماومشائخ اور قوم کے دانشور طبقہ سے گہرےروابط بنائے جائیں اور ہرایک اپنی ذمہ داری کا پورارخیال رکھے۔

۔۵:- اس کام کےلیے نوجوان نسل کے علما جو بڑے مدارس سے فراغت حاصل کیے ہوں (بڑے مدارس کی قید احترازی نہیں ہے) میدان میں آئیں۔

اور امام اہل‌ سنت کے مشن کوآگے بڑھائیں   فقیر کے ذہن میں جوباتیں آئی اس کا اظہار کردیا اہل فکرونظر اس سے اچھی راہ نکال سکتےہیں بس کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے بےحد جدوجہد درکارہے اخیر میں دعا ہے کہ مولاکریم امام احمد رضا خان قادری علیہ الرحمہ کے فیوض وبرکات سے ہم سب کو مالا مال کرے اور آپ کے فرمودہ نکات پر عمل کی توفیق دے آمین بجاہ رب العٰلمین وسید المرسلین صلى الله عليه وسلم

کیوں رضا آج گلی سونی ہے

اٹھ مرے دھوم مچانے والے 

 اس مضمون میں امام اہل سنت کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے  کا انوکھا انداز اپنایا ہے علامہ عبد المبین نعمانی قادری صاحب نے ضرور مطالعہ فرمائیں 

 از قلم :- محمد فیضان رضارضوی علیمی 

نائب صدرجماعت‌رضائے مصطفے سیتامڑھی

واستادجامعہ شرفیہ‌رضویہ مدھوبنی بہار

faizanrazarazvi78692@gmail.com

ان مضامین کو بھی پڑھیں

 ہمارے لیے آئیڈیل کون 

 ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ لازم ہے

تحفظ ناموس رسالت ﷺ مسلمانوں کا اولین فریضہ 

 تحفظ ناموس رسالت میں اعلیٰ حضرت کے نمایاں کارنامے

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में आर्टिकल्स पढ़ने के लिए क्लिक करें 

  Flipkart Havelles Bigbasket Amazon  Firstcry

 

ان مذکورہ کمپنیوں سے آن لائن شاپنگ کرنے کی سہولیت موجود ہے لہذا اس کا فائدہ ضرور اٹھائیں

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن