Tuesday, April 30, 2024

ہدیہ تشکر

     ـــــــــــــ ★ھدیۂ تشکر★ ـــــــــــــــــ

شمعِ نظر خیال کے انجم، جگر کے داغ

     جتنے چراغ ہیں، تیری محفل سے آئے ہیں

مکرمی !…..   جملہ معزز ممبران تنظیم فارغینِ امجدیہ  ²⁰¹⁰ء    الـــــــلامـ علیكمـ ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ

       جامعہ امجدیہ رضویہ ہند کے برصغیر کی ایک عظیم دینی درسگاہ ہےـ جو قوم و ملت کی فلاحی و بہبودی نیز مسلكِ اعلیٰ حضرت کی سچی ترجمانی و پاسبانی کا بیش قیمتی فریضہ انجام دے رہا ہےـ کرونا وائرس اور لاک ڈاون کا زہریلا اثر مدارسِ اسلامیہ خواہ چھوٹے ہوں یا بڑے کم و بیش سب پر پڑاـ

 ایسی بھیانک صورتِ حال میں محبینِ امجدیہ اور جملہ فرزندانِ امجدیہ نے جو مالی تعاون پیش کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے،اسی سلسلے کی ایک کڑی خاص طور سے تنظیم فارغینِ امجدیہ²⁰¹⁰ء کے فارغ التحصیل علماء و ممبران نے اخلاص و وفاء کا جو ثبوت پیش کیا ہے وہ آبِ زر سے لکھے جانے کے قابل ہے ـ 

یقینًا جب راقم الحروف (آصف جمیل امجدی) نے امجدی برادران کو اس نازک صورتِ حال میں مادرعلمی کی سسکیوں پر کان دھرنے کی دعوت دی تھی ـ اس وقت یہ تصور کہ ہم پوری جماعت یعنی سن ²⁰¹⁰ء کے فارغین امجدی برادران اس دعوت پر لبیک کہیں گےـ دشتِ تمنا کے ایک خوش نما سراب سے زیادہ نہ تھا ـ مگر اس سراب نے اتنی مختصر مدت میں حقیقت کی چادر اوڑھی کہ ہم خود حیران و ششدر رہ گیےـ 

تنظیم ھٰذا کے جملہ ممبران کی جانب سے الحمدللّٰہ ثم الحمدللّٰہ “ایک لاکھ سات سو نوے روپئے” بتاریخ ۲۰/جون بروز شنبہ کو حضرت مولانا عبدالکلام امجدی صاحب جامعہ جاکر ناظم صاحب قبلہ کو دیئے ہیں الحمدللّٰہ رسید بھی مل گئی…..!!!۔

نوٹ  :— آپ حضرات کے اس نیک کام میں ہم آپ کے بے حد شکرگزار ہیں، ان شاءاللّٰہ آگے نیک خواہشات کی آرزو رکھتے ہیں ـ 

۔دعا ہے کہ خدائے پاک آپ کی اس خدماتِ دینی کو قبولِ تام فرمائے، اور آپ حضرات کو دارین میں اس کا بہتر صلہ عطا فرمائے ـ اللھم آمین۔

          ــــــــ مادرعلمی کے نام ــــــــ

       میرے ہاتھوں پہ مصائب نے چلادی گولی

      ورنہ اونچے تیری یادوں کے عَلَم کرنے تھے

آصف جمیل امجدی

 افکار رضا کو وزٹ کرتے رہیں نیز اپنے مضامین  شائع کرنے کے لیے رابطہ کریں    شکریہ

afkareraza@gmail.com   whatsaap: 9939134587

آن لائن خرید اری کرنے کے لیے تشریف لائیں ان مشہور کمپنیوں میں 

Amazon   Bigbasket   Havelles  FirstCry  Flipkart

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن