Friday, October 18, 2024
Homeاحکام شریعتہندو کی دکان سے سامان خرید کر فاتحہ کرانا کیسا ہے

ہندو کی دکان سے سامان خرید کر فاتحہ کرانا کیسا ہے

کیا  فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کے ہندو کی دکان سے سامان خرید کر فاتحہ کرانا کیسا ہے۔ اور ہندو کی دعوت قبول کرنا، اس کے گھر جا کر کھانا پینا کیسا ہے۔ مع دلائل وبراہین قاطعہ جواب عنایت فرمائیں

سائل… محمد سلمان رضا    بارہ مسیا کشن گنج بہار

ہندو کی دکان سے سامان خرید کر فاتحہ کرانا کیسا ہے

الجـــــواب بعون الملک الوھاب

فاتحہ ایک جائز اور مستحسن عمل ہے جس کے لیے صفائی ، ستھرائی کا خاص لحاظ رکھا جائے تو بہتر ہے ـــــ ہُنود چوں کہ صفائی کا لحاظ نہیں کرتے ہیں اور بڑی بے احتیاطی سے مٹھائی وغیرہ بناتے ہیں اس لیے اُن کے یہاں سے مٹھائی لے کر فاتحہ کرنے سے احتراز اولیٰ ہے

اگر چہ شریعتِ غرا نے جب تک کسی خاص شیئ میں وقوعِ نجاست کا یقین نہ ہو بحکمِ قاعدۂ کلیہ ” الاصل الطہارۃ ” و ضابطۂ عام ” الیقین لا یزول بالشک ” طاہر گردانا ہے لیکن تقویٰ یہی ہے کہ احتراز کیا جائے ـ نیز اگر مسلمان بھائی کا ہوٹل موجود ہوتو ہنود سے کیوں کر لیا جائے؟ اور اپنے مسلمان بھائی سے لینے میں بہت سی خوبیوں کے ساتھ ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اپنے مال کا نفع اپنے مسلمان بھائی کو پہونچے گا ـــ

ایسا ہی حضور سیدی سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز نے فتاویٰ رضویہ شریف ج ۹ ص ۳۵ پر رقم فرمایا ہے ـ

۔(۲) کفار کے ساتھ نشست و برخاست کرنا، ان کے ساتھ کھانا پینااور ان کی دعوت میں جانا اپنے وہاں دعوت میں بلانا سب ناجائز ہے ـ

حدیثِ پاک میں ہے  لاتواکلوھم ولاتشاربوھم یعنی نہ ان کے ساتھ کھانا کھاؤ اور نہ ان کے ساتھ پانی پیو ـ

حضور اعلیٰ حضرت مجدد دین و ملت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز اس بابت رقم طراز ہیں: اور ساتھ کھانا ہرکافر کے ساتھ برا ہے  (فتاویٰ رضویہ شریف ج ۹ ص ۲۶۱)۔

   علامہ امجد علی اعظمی قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں: ان کے ساتھ کھانا پینا جائز نہیں کہ مسلم کو کفار سے اتنا میل جول درست نہیں قرآنِ مجید میں ارشاد فرمایا: واما ینسینک الشیطٰن فلاتقعد بعد الذکریٰ مع القوم الظٰلمین*

یعنی اگر شیطان تجھے غفلت میں ڈال دے تو یاد آنے پر قومِ ظالمین کے پاس نہ بیٹھ

شرک و کفر سے بڑھ کر اور کونسا ظلم ہو سکتا ہے ؟۔

قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ” ان الشرک لظلم عظیم

لہذا مشرک کو ہم نوالہ ہم پیالہ بنانا جائز نہیں ہے

 واللہ تعالیٰ اعلم 

احتشام الحق رضوی مصباحی

دارالعلوم مخدومیہ ردولی شریف اجودھیا (فیض آباد)۔

داڑھی رکھنا سنت ہے یا واجب    مفتی صاحب کا جواب ضرور پڑھیں 

مولا علی علیہ السلام کہنا کیسا ہے   جواب جاننے کے لیے کلک کریں 

Amazon    Havells   Bigbasket

آن لائن آڈر کریں کتاب آپ کے گھر تک پہنچ جاے گی

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن