از اللہ بخش امجدی کیا کوڈ ۱۹ سے عالمی معیثت پر اثر پڑے گا ؟۔
کیا کوڈ ۱۹ سے عالمی معیثت پر اثر پڑے گا
چند مہینوں پہلے ملک چین میں پیدا ہونے والے کورونا وائرس (کووڈ۱۹)نے پوری دنیا کے نظام کو بدل کر رکھ دیا. اور تمام شعبہائے زندگی میں ہلچل مچادیا.سیاست، معیشت سمیت تمام شعبہائے حیات اپنی آخری سانس لینے پر مجبور ہوگئے
لیکن سب سے زیادہ نقصان ہندوستان سمیت پوری دنیا کی معیشت کا ہوا.تمام ملکی و غیرملکی کمپنیاں بند ہوگئیں. سفر وحضر کے راستے آنے والی تمام انکم بندہوگئی.اور ابھی معلوم نہیں کہ لاک ڈاؤن کلی طور پر کب کھلے گا –ماہرین معاشیات کے مطابق معاشی بحران طبی بحران سے کئی گنا زیادہ ہوگا-
رپورٹ کے مطابق اس وائرس کے اثرات کی وجہ سے 2030 تک غربت کا خاتمہ مشکل نظرآتا ہے.ماہرین معاشیات واقتصادیات کے تجربے کی روشنی میں کورونا وائرس سے زیادہ لوگوں کی اموات بھوک سے ہوگی. جوتمام ممالک کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ آئندہ عالمی معیشت ۳فیصد سکڑ جائے گی جوکہ گذشتہ پیشن گوئی کے بالکل برعکس ہے. عالمی مالیاتی ادارے نے اسے عالمی مندی 1930 میں آنے والے “گریٹ ڈپریشن“ کے بعد سب سے بڑا بحران قرار دیا ہے -اور اگر اس وبا کا پھیلاؤ کا عرصہ طویل ہواتو اس سے نمٹنا مشکل ہوگا
حاصل گفتگو یہ ہے کہ کووڈ۱۹عالمی انقلاب کا سبب بھی بنے گا اور عالمی معیشت پر اس کا سب سے زیادہ اثر پڑے گا.اب دیکھنا یہ ہے کہ تمام.ممالک مل کر اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے یا پھر آپس میں لڑ کراپنی قوت مدافعت کو برباد کرکے دنیا کو کئی صدیوں پپچھے پہچانے میں اہم کردار ادا کریں گے
از : اللہ بخش امجدی
خطیب وامام زم زم مسجد،جالنہ
رکن تحریک فروغ اسلام شعبہ نشرواشاعت
رابطہ 9506086609
دو یومیہ لاک ڈاؤن کیا سازش کا حصہ ہے اس کو بھی پڑھیں