آنے والا پانچ اگست ایک اور کالا دن ہونے والا جب بابری مسجد کی جگہ پر ایک مندر بنایا جاے گا یا اللہ رحم فرما کرم فرما اسی درد دل کو بیاں کرتا ہوا یہ مختصر و جامع مضمون افکار رضا میں پڑھیں
ابرھا کے لشکر کو ابابیل سے کچلنے والے خالق و پروردگار ہم تیرے بندے، تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں، کریم مولی تیری قدرت کاملہ تیری قہاری و جباری کو دعوت دیجا رہی ہے، تیرے پاکیزہ گھر کو منہدم کیا جا چکا۔ ثبوت اور اتہاس ہمارا تھا مگر ہم پھر بھی مسجد نہ بجا سکے کچھ دشمنوں کی گہری سازشوں کی وجہ سے کچھ ملت میں چھپے منافقوں کی وجہ سے!!!۔
پانچ اگست کا دن بھارتی مسلمانوں کے دلوں پر بڑا گراں گذر رہا ہے کہ جہاں تیری عبادت ہوتی تھی وہاں کفر و شرک کی بڑے پیمانے پر آماجگاہ بنائ جا رہی ہے ہم قانوناً بھی بے بس اور لاچار ہوچکے ہیں مگر ” ما من دابہ الا ھو آخذ بناصیتھا” تیری شان ہے!!!۔
اٹھارہ ہزار مخلوقات کے پالنہار، ساتوں زمین ساتوں آسمانوں کے خالق، عرش اعظم کے مالک، جنت و جہنم اور بے شمار فرشتوں کو پیدا کرنے والے؛ تیری لا محدود طاقت لا متناہی قدرت کن فیکون تیری ہیبت و جلالت!!!۔
الھم اید الاسلام و المسلمین الھم شتت شملھم و فرق جمعھم!!!۔
ایاک نعبد و ایاک نستعین اھدنا الصراط المستقیم!!!۔
انما اشکو بثی و حزنی الی اللہ!!!۔
ان مع العسر یسرا !!!۔
کبھی تو وہ دن آئے گا کہ ہم اپنی عظمت رفتہ حاصل کریں گے!!!۔
ہم رہے نہ رہے !۔
کبھی تو وہ دن آئے گا کہ اجڑ چکے خانہ خدا آباد کیے جائیں گے!۔
آذانوں سے تلاوت سے خدائے وحدہ لاشریک لہ کی عبادت سے!۔
ہم رہے نہ رہے!۔
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
دل پہ جو گذرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
توصیف رضا مصباحی سنبھلی
رکن : روشن مستقبل دہلی