Friday, November 22, 2024
Homeشخصیاتفیضان نعیمی جاری ہے

فیضان نعیمی جاری ہے

از قلم : عبد الخلق اشرفی راج محلی فیضان نعیمی جاری ہے  

فیضان نعیمی جاری ہے

جامع منقول و معقول ،  حاوی فروع و أصول  ، سید المفسرین ، امام المحدثین ، سلطان المناظرین ، عمدۃ المحققین ، صدر الافاضل ، فخر الاماٹل حضرت علامہ سید شاہ محمد نعیم الدین مرادآبادی علیہ رحمۃ الباری کی عبقری شخصیت محتاج تعارف نہیں

آپ اوصاف مذکورہ سے متصف ہونے کے ساتھ درسگاہ علوم و فنون کے باکمال مدرس بھی تھے – آپ نے ترویج دین و سنیت اور اس کی حفاظت و صیانت کے لیے انجمن اہل سنت کی داغ بیل ڈالی جو جامعہ نعیمیہ کے نام سے مشہور ہے یہ آپ کا عظیم کارنامہ یہی وہ علوم فنون کا چھلکتا سمندر ہے جہاں سےعلوم شریعت کا ابر رحمت اٹھا اور پورے متحدہ ہند و پاک و بنگالہ میں جھماجھم برسا اور اہل سنت کی کھیتی لہلہا اٹھی

آپ نے غیر منقسم ہندوستان کے کونے کونے میں اپنے ذی استعداد و باکمال تلامذہ کا جال بچھا دیا جو سب کے سب آسمان علم و فن کے آفتاب و ماہتاب تھے اور اپنے استاذ گرامی کی روش بر چلتے ہوئے دین و سنیت کی ترویج و اشاعت میں تاحیات مشغول رہے

آپ نے اعلیٰ حضرت مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان فاضلِ  بریلوی علیہ الرحمہ و الرضوان کے ترجمہ قرآن کنز الایمان پر شان دار حاشیہ چڑھایا جو تفسیر خزائن العرفان سے موسوم ہے , ترجمہ و تفسیر میں وہ عمدہ ربط و مناسبت اورتطابق و توافق ہے کہ قاری کی روح جھوم اٹھتی ہے

آپ قلم  کے بھی بادشاہ 

 تھے جس پر آپ کی تصنیفات و مقالہ جات شاہد عدل ہیں اور فن مناظرہ اور تقابل ادیان کا تو کہنا ہی کیا ، آریوں، پادریوں کے نامور پیشوا آپ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جاتے تھے اور ان کی ساری فصاحت و بلاغت ، طلاقت لسانی اور مکر وکید رفو چکر ہوجاتے تھے – کثیر تعداد میں پرستاران باطل آپ کے دست حق پرست پر حلقہ بگوش اسلام ہوئے

آپ کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی اور تاج دار سلسلہ اشرفیہ ہم شبیہ غوث اعظم اعلیٰ حضرت سید شاہ علی حسین اشرفی میاں رحمھما اللہ سے غایت درجہ عقیدت و محبت تھی ، دونوں جانب سے خلافت و اجازت حاصل تھی ، آپ دونوں حضرات کے دست و بازو تھے

حضور اشرفی میاں آپ کو پیار سے فرند نعیم الدین کہ پکار تھے ،ہر سال عرس مخدومی میں شرکت فرماتے اور عرس مبارک کے سارے انتظام و انصرام فرماتے شیخ المشائخ حضرت علامہ مفتی سید شاہ محمد مختار اشرف زیب سجادہ خانقاہ عالیہ اشرفیہ سرکار کلاں علیہ الرحمہ آپ کے نامور تلمیذ رشید ہیں

جامعہ نعیمیہ آج بھی پورے آب و تاب کے ساتھ عروج و ارتقا کی منزل کی طرف رواں دواں ہے اور جام نعیم سے تشن گان علم و فن اپنی علمی پیاس بجھارہے ہیں اور ان شاء اللہ نعیمی فیض قیامت تک جاری رہےگا

عبد الخالق اشرفی راج محلی

جامع اشرف کچھوچھہ مقدسہ

مخدوم الآفاق، حاجی الحرمین، شیخ الاسلام والمسلمین، حضور سید عبدالرزاق نورالعین اشرفی حسنی حسینی جیلانی چشتی کچھوچھوی رضی اللہ عنہ کی حیات طیبہ مطالعہ کریں

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن