تعزیت نامہ 😭 موت العالم موت العالم
آہ 2020 میں یہ اہل سنت میں کیسی خزاں چھائی ہے؟
ابھی ابھی یہ خبر پر غم بذریعہ شوشل میڈیا ملی کے اہل سنت وجماعت کی عظیم القدر اور ہمہ جہت شخصیت ہمسفر و خلیفہ مفتی اعظم ہند اشرف الفقہاء مفسر قرآن مفتی اعظم مہاراشٹر استاذ العلما شارح کلام رضا حضرت علامہ مولانا الشاہ مفتی مجیب اشرف رضوی علیہ الرحمہ (بانی جامعہ امجدیہ گانجہ کھیت ناگپور مہاراشٹر ہند) دار فانی سے دار بقاء کی طرف کوچ کر گئے
انا للہ وانا الیہ راجعون
بندہ ناچیز کی ملاقات اشرف الفقہاء قدس سرہ العزیز سے 2018 میں عرس قاسمی کے مبارک و مسعود موقع پہ اعلی حضرت کے پیر خانہ جامعہ احسن البرکات مارہرہ مطہرہ ضلع ایٹہ اترپردیش میں ہوئی اور حضرت کا اعلی حضرت کے اس شعر
تیرے غلاموں کا نقشہ قدم ہے راہ خدا
وہ کیا بھٹک سکے جو یہ سراغ لیکے چلے
پہ ڈیڑ کھنٹے کا مفصل و مدلل خطاب بھی سماعت کیا
مگر خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ یہ پہلی اور آخری ملاقات رہی
حالانکہ بندہ ناچیز نے سال گزشتہ قبلہ اشرف الفقہاء علیہ الرحمہ کے ہی شہر ناگپور میں دورۃ الحدیث کیا مگر افسوس ملاقات نہ کر سکا ایک مرتبہ حضرت کے در دولت پہ جانا بھی ہوا مگر قبلہ اشرف الفقہاء اس وقت ہند کے مختلف علاقوں میں تبلیغی اسفار پہ تھے اس وجہ سے محرومی رہی
اللہ جل مجدہ الکریم مفتی اعظم مہاراشٹر علیہ الرحمہ کی بے حساب مغفرت فرمائے
آمین یارب العالمین
۔😭 شریک غم
نازش المدنی مرادآبادی
دیار صدر الافاضل مرادآباد اترپردیش ہند
اکابرین علما اہل سنت اور ہماری ذمہ داریاں اس کو بھی ضرور پڑھیں
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع