از قلم مجیب الرحمٰن مصباحی یاد آ تے ہیں مفتی اعظم
یاد آ تےہیں مفتی اعظم
شہزادہ اعلیٰ حضرت تاجداراہل سنت راس المتقین امام العارفین قدوۃ الواصلین سیدی محمد مصطفی رضاخان قادری نوری المعروف ‘مفتی اعظم امت کےلاینحل مسائل جن کےناخن تدبیرسےحل ہوتےرہے جن کی دعائےمستجاب سےآلام روزگارکے بادل چھٹتےرہے
جن کی بصیرت وفراست سے کشتی ملت سینہ ظلمات چاک کرتی پابہ رکاب سفررہی جن کی شیرانہ للکارسے کرسی حکومت لرزتی رہی، جن کےفقیرانہ رعب وداب کی دہلیزپہ شوکت اقتدار جبیں سائی کرتی رہی جن کی دھان پان شخصیت سےرستم وسہراب کےپِتّےپانی ہوتےرہے
شاہان جہاں سرنگوں رہے جنکی تقوی شعار پیشانی سےبرکات وحسنات کی بوندیں ٹپکتی رہیں جنکی بابرکت شخصیت کمزوروں، دبےکچلوں، دکھ رسیدوں، کومحفوظ پناہ گاہ فراہم کرتی رہی امت کےپیچھے پڑی ہوئی مصیبتیں، دقتیں، کلفتیں جنکی تعویذی ‘چھتری’سےٹکراکےپاش پاش ہوکرفضامیں تحلیل ہوتی رہیں
اس کتاب کو خریدنے کے لیے کلک کریں
آہ…. آج کفرکی ہرسویلغار ہے ستم کی بوچھارہے ظلم کی بھرمارہے اقتداری عفریت کےسائےمیں کشت وخون کاگرم بازارہے اغیارتواغیاراپنوں کی غداری کازخم بھی ناقابل شمارہے مشرکین کاٹولہ مسلمانوں کومٹانےکوتیارہے… ایسا لگتا ہے کہ زمین تنگ اورآسمان شعلہ رساں وشرربارہے… ہزارہاسازشوں، فتنوں، بلاؤں اورزمینی، آسمانی، اقتداری حادثوں میں پوری امت گرفتارہے
اے کاش… آج ہم میں دستگیر بےکساں کے نائبین سرکاراعلیٰ حضرت ہوتے صدرشریعت ہوتے حافظ ملت ہوتے شیربیشہ سنت ہوتے مجاہدملت ہوتے سرکار مفتی اعظم تاج شریعت ہوتے توخانقاہ سےنکل کردہاڑتےہوئےمیدان عمل میں کود پڑتے سنت شبیری اداکرتے ظلم وجبرکےپنجے مروڑدیتے ستم کی آندھیوں کارخ موڑدیتے کفروباطل کےپرخچے اڑادیتے…اورامت مسلمہ کو بےوقعتی، بےسمتی اورکسمپرسی کےدلدل سےنجات دلاتے
کیوں کہ اللہ کےشیروں کوآتی نہیں روبا ہی
مولائےکریم بطفیل غوث اعظم مجدداعظم. وسرکارمفتی اعظم رضی اللہ عنہم امت مسلمہ کےحالات خوش گوارفرمائے، ان کی تربتوں پہ کروڑوں رحمت وانوارکی بارش فرمائے (آمین)۔
کمترین گدائےبارگاہ نوری
فقیر رضوی مجیب الرحمن مصباحی عفی عنہ، فرحان رضامنزل
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع