محمد ہاشم رضا مصباحی کیا کریں رشتہ داری ہے
کیا کریں رشتہ داری ہے
عمدہ لباس پہنے ہوئے تیز تیز قدموں کے ساتھ سڑک کے کنارے جارہے اویس کو آواز دے کر میں نے پوچھا
کہاں جانا ہورہا ہے اویس بھائی؟؟؟
میرج ہال کے اندر ایک شادی دعوت میں جارہا ہوں
اچھا!!! کس کی شادی ہے؟؟؟
وہ ہیں نا خلیل پنٹر ان کے لڑکے کی شادی ہے آج ۔۔۔۔اوہ اچھا وہ تو یار خرے (ہمارے یہاں سنی عوام غیر مقلدین کو آمین والے یا خرے کہتے ہیں) ہیں
ہاں!!! مگر ہماری ان سے رشتہ داری ہے کیا کریں جانا پڑے گا
اچھا مولانا پھر ملتے ہیں مجھے وہاں کچھ کام دیکھنا ہے سلام علیکم
اویس کے جانے کے بعد میں سڑک ہی رفیع کی پرچونی کی دکان کے پاس کھڑا رہا اور اویس سے ہوئ اس مختصر سی گفتگو سے میں بہت فکر مند ہوگیا اور اپنے گاؤں کے سنی و غیرمقلدین کے آپسی تعلقات پر غور کرنے لگا کہ یہ میرے گاؤں میں سنی کہے جانے والے صرف اویس یا اس کے خاندان کا معاملہ نہیں ہے
بلکہ نہ جانے کتنے سنی کہے جانے والے اور اہل سنت کی مساجد میں نماز پڑھنے والے نیاز فاتحہ کرنے والے لوگ یہاں ایسے ہیں جن کی غیر مقلدین کے یہاں رشتہ داریاں قائم ہیں
اور نئ نئ رشتہ داریاں بھی قائم ہوتی رہتی ہیں
اور جب رشتہ داری ہے تو ایک دوسرے سے خوش گوار تعلقات بھی ہیں ایک دوسرے کی تقاریب میں بھی شرکت کرتے دعوتیں کھاتے ہیں کھلاتے بھی ہیں نماز جنازہ بھی پڑھتے ہیں
اور کچھ رشتہ داری نبھاتے نبھاتے ان کے مسلک کو ہی قبول کر لیتے ہیں اور اس طرح غیر مقلدین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جاتا ہے
اب اگر ایسے لوگوں کو غیر مقلدین سے بچنے کی تلقین بھی کی جاتی ہے تو کہتے ہیں کیا کریں رشتہ داری ہے رشتہ داری نبھانے کے چکر میں احکام شریعت کو بھول جاتے ہیں یہ لوگ
اور گذشتہ کچھ دن پہلے تو میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب ایک سنی کے جنازہ میں بکثرت ان لوگوں کی بھی تعداد دیکھی تھی جن کی مسجدیں الگ ہیں جن کے باطل دھرم میں سنی مقلدین مشرک ہیں
ان حالات سے ایک درد مند اور حساس سنی مسلمان کو پرشان ہوجانا چاہیے کہ ایسی آبادیوں میں کس طرح سنی مسلمانوں کو ان کے جال میں پھنسنے سے بچایا جائے
اور غیر مقلدین کے سد باب کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہیے
کیوں کہ اگر یہی حالات رہے تو دیابنہ اپنی منافقانہ روش اور غیر مقلدین عمل بالحديث کے جھوٹے دعوے اور ان پڑھ عوام کو اتباع نفس اور محض آسانی تن کے لیے اپنے اختیار کردہ آسان مسائل دکھا دکھا کر ہمارے عوام کو گمراہ کرتے رہیں گے اور ہمارے بہت سے علاقوں کو ہضم کرتے چلیں جائیں گے
تحریر : محمد ہاشم رضا مصباحی
رابطہ۔۔7078694894
اس کتاب کو خریدنے کے لیے کلک کریں
لاک ڈاؤن اور محفل تاج دار کربلا رضی اللہ عنہ : اس مضمون کو بھی ضرور پڑھیں
اختلاف و انتشار کا سبب کیا ہے از علامہ طارق انور مصباحی
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع