سیدی محمد مہدی رواس رفاعی قدس سرہ کے چار ملفوظات مترجم: مولانا مدثر جمال رفاعی تونسوی بہاول پور ، پاکستان۔
سیدی محمد مہدی رواس رفاعی قدس سرہ کے چار ملفوظات
۔(1) دُنیا ایک کتابِ عبرت ہے جسے دنیا میں آنے والا ہر شخص پڑھتا ہے ، پھر دُھتکارا ہوا شخص تو پڑھتا ہے اور گزر جاتا ہے اور صاحبِ توفیق پڑھتا ہے اور عبرت لیتا ہے ۔ اس لیے اے بصیرت والو ! تم بھی عبرت لو
۔(2) اللہ کے لیے جھکنا ، اللہ سبحانہ کی عظمت کے سامنے خشوع اختیار کرنا اور اس سے خوف رکھنا یہ وہ راز ہیں جو ایمان کے خزانے میں چھپائے گئے ہیں ۔ چنانچہ جس شخص میں (اللہ تعالی کے لیے) خشوع و خضوع اور خوف نہ ہو تو (سمجھ لو کہ) اس کا ایمان پایہ ثبوت کو نہیں پہنچا ۔
۔(3) نبی ﷺ کی محبت دل میں یقین کا نور بھر دیتی ہے ، دنیا سے بے رغبتی کو مستحکم بنا دیتی ہے اور اس مُحِب میں عمدہ اخلاق پیدا کر دیتی ہے اور اللہ تعالی پر توکل کو صحیح بنا دیتی ہے ۔
۔(4) ذکر اطمینان اور ایمان ہے اور (دل کو) صحیح حاضر رکھنا اخلاص اور معرفت کی نشانی ہے اور زبان کا وہ ذکر جس میں دل غافل ہو ایک جھوٹ اور بہتان ہے ۔
ذکر تو ذاکر کے دل پر اطمینان اور سکون ، اس کے چہرے پر نور اور خوشی اور اس کی روح پر معرفت اور سچائی کو پھیلا دیتا ہے ۔ پس مخلص ذاکرین کے لیے بڑی ہی خوش بختی ہے ۔
الحکم المھدویۃ الملتقطۃ من درر الامدادات النبویۃ
اس کو بھی پڑھیں : ہندوستان میں سلسلہ رفاعیہ کی آمد
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع