از قلم: محمد عرفان القادری، فتح پوری شان مولی علی مشکل کشا رضی اللہ عنہ
شان مولی علی مشکل کشا رضی اللہ عنہ
حضرت مولی علی مشکل کشا کا نام نامی علی بن ابی طالب اور کنیت ابوالحسن و ابو تراب ہے
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور سرورِ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں آپ سنہ ٣٠ عام الفیل میں پیدا ہوئے اعلان نبوت سے پہلے ہی حضرت علی حضور ﷺ کی پرورش میں آۓ
حضرت مولا علی ان خوش نصیب نو عمر لوگوں میں سے ہیں جو سب سے پہلے اسلام سے مشرف ہوۓ تاریخ الخلفاء میں ہے کہ جب آپ ایمان لائے اس وقت آپ کی عمر دس سال تھی اور بعضوں نے ٩ سال بتائی – آپ کے فضائل میں بے شمار احادیث کریمہ وارد ہیں سب سے بڑی فضیلت آپ کی یہ ہے کہ خود حضورﷺ فرماتے ہیں کہ جس کا میں مولا ہوں اس کا علی بھی مولا ہے
حضرت علی رضی اللہ عنہ بے شمار خصوصیات کے مالک ہیں سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ آپ سرکار ﷺ کے رضاعی بھائی ہیں ساتھ ہی ساتھ حضورﷺ کے داماد بھی ۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی سب سے چھوٹی اور سب سے چہیتی بیٹی فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے آپ شریک حیات ہیں
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شجاعت و بہادری شہرہ آفاق ہے عرب و عجم میں آپ کی قوت کے سکہ بیٹھے ہیں
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فیصلے بھی عجیب و غریب ہوا کرتے تھے جسے سن کر بڑے بڑے دانشوروں کی عقلیں حیران ہیں
آپ کے ایک فیصلے کو نقل کیا جاتا ہے
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ دو عورتیں ایک لڑکے کے متعلق جھگڑا کرتے ہوئے حضرت علی کے پاس آئیں پہلی کا کہنا تھا کہ یہ لڑکا میرا ہے دوسری کا بھی کہنا تھا کہ یہ لڑکا میرا ہے مولی علی نے دونوں کی باتوں کو سن کر پہلے انہیں سمجھایا جب وہ نہ مانیں تو آپ نے لوگوں سے کہا آرا لاؤ ان دونوں عورتوں نے کہا آرا کس لیے منگایا جا رہا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ اس بچے کے دو ٹکڑے کیے جائیں گے اور ایک ایک ٹکڑا دونوں کو دے دیا جاۓ گا اتنا سننا تھا کہ جو اس کی حقیقی ماں تھی وہ چیکھ کر رونے لگی اور کہا اے امیرالمومنین اس بچہ کو اس عورت کو دے دیا جاۓ مگر اس کے دو ٹکڑے نہ کیے جائیں حضرت علی سمجھ گئے کہ اصل میں یہ بچہ اسی عورت کا ہے جو رو رہی ہے آپ نے وہ بچہ اس کو دے دیا اور دوسری عورت کو لعن طعن کر کے دربار سے باہر کر دیا
اس طرح کے ان گنت واقعات وفضائل وکمالات ہیں جن کو بیان کرنے سے مضمون کے طویل ہونے کا خدشہ ہے اس لیے بس اسی پر اکتفا کیا جا رہا ہے
تحریر: محمد عرفان القادری فتح پوری
خطیب و امام سنی شاہی جامع مسجد قصبہ امولی ضلع فتح پور یوپی
رکن تحریک فروغ اسلام شعبہ نشر واشاعت
9653045662 : 8874440286 رابطہ
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع