Saturday, October 19, 2024
Homeشخصیاتبلاشبہ بابا جی محبوب مینا شاہ اپنے اسلاف کی سچی تصویر تھے

بلاشبہ بابا جی محبوب مینا شاہ اپنے اسلاف کی سچی تصویر تھے

بلاشبہ بابا جی محبوب مینا شاہ اپنے اسلاف کی سچی تصویر تھے

بلاشبہ بابا جی محبوب مینا شاہ اپنے اسلاف کی سچی تصویر تھے

     یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ دنیا میں جو بھی آیا ہے اسے ایک دن یہاں سے ہمیشہ کے لیے جانا ہی ہوگا اور یہی نظام الہی بھی ہے جیسا کہ قرآن شاہد ہے ” کل نفس ذائقتہ الموت ” ۔

اور یہ بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ دنیا نے خالص اسی ذات و شخصیت کی یادوں کے البم اپنی پیشانی پر چسپا کیا ہے جنھوں نے رضاۓ الہی کے لیے اپنا تن من دھن سب کچھ راہ مستقیم پر تج دیا ہو۔ انہی وجود مسعود میں ایک نمایاں نام “ الحاج محبوب مینا شاہ علیہ الرحمہ ” کا بھی ہے۔

قدرت کی فیاضی نے آپ کو بہت سے انعامات سے نواز ہ تھا۔ آپ گوناگوں کمالات و خوبیوں کے باعث اگر ایک طرف اپنے ہم عصروں پر بوۓ سبقت لے گیے، تو دوسری جانب اکابر علماء اور علمی شخصیات کی نگاہ توجہ و التفات کا مرکز بن گیے تھے۔

فروغِ رضویات میں آپ کے نقوش قدم کی خوشبو رہتی دنیا تک محسوس کی جاتی رہے گی ۔ شہرِ گونڈہ کی آفاقی شہرت کا سہرا بھی آپ ہی کے سر جاتا ہے۔ کیونکہ یہاں آپ نے وہ نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے جو ناقابل فراموش اور قابل صد تحسین ہے

خاص کر مسلک اعلیٰ حضرت کی نشر و اشاعت کے لیے آپ نے ایک عظیم الشان فلک بوس دینی قلع ” جامعہ امیرالعلوم مینائیہ ” کے نام سے قائم فرما دیا۔ نیز ” مینا شاہ انسٹی ٹیوٹ ڈگری کالج ” کا قیام عصری تعلیم میں کلیدی کردار ادا کرنے میں ایک امتیازی شان رکھتا ہے۔

آپ علما،طلبا اور مہمانوں کی ضیافت میں کوئی کسر فروگزاشت نہیں رکھتے، حال تو یہ تھا کہ پرتکلف ضیافت کے بعد اپنی جیبِ خاص سے وقتِ رخصت کچھ نہ کچھ ہدیہ بھی پیش فرماتے۔

باباجی کا وصال ملت اسلامیہ کے لیے ایک اعصاب شکن صدمہ ہے جو کہ اس صدی کا سب سے عظیم خسارہ ہے۔

از قلم : قارى معراج القادرى

جنرل سكريٹرى تحریک اتحاد ملت مہنون

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن