Saturday, September 14, 2024
Homeعظمت مصطفیٰاتحاد امت صرف اک ذات محمد ﷺ پر ہی ممکن ہے

اتحاد امت صرف اک ذات محمد ﷺ پر ہی ممکن ہے

اتحاد امت صرف اک ذات محمد ﷺ پر ہی ممکن ہے تحریر فیاض احمد برکاتی مصباحی

اتحاد امت صرف اک ذات محمد ﷺ پر ہی ممکن ہے

اتحاد امت صرف ایک ہی ذات پر ممکن ہے اور وہ رسول خدا علیہ الصلاة والسلام کی ذاتِ بابرکات ہے

کیوں کہ وجود خدا پر یہود ونصاری اور کفار و مشرکین سبھی متفق ہیں اگرچہ اس کی ذات و صفات میں اختلاف رکھتے ہیں

یوں ہی قرآن کریم کے کلام الہی ہونے پر رافضی خارجی ناصبی اور وہابی سبھی متفق ہیں

ایسے ہی دین اسلام کے توحید رسالت برزخ آخرت حشر نشر حساب کتاب دوزخ جنت جیسے ضروری عقاٸد کے سبھی معترف ہیں

لیکن ان میں رسالت بالعموم اور ذات محمد یﷺ بالخصوص مرکز اور محور کی حیثیت رکھتی ہے
جو مبدا سے معاد تک خالق سے مخلوق تک نیکی سے گناہ تک ثواب سے عذاب تک اپنی امت کو جوڑے رکھتی ہے

لہذا اگر وہ رسّی ہی ٹوٹ جاٸے ہاتھ سے وہ دامن ہی چھوٹ جاٸے اس پر یقین ہی لُٹ جاٸے شک اور ارتیاب پیدا ہوجاٸے

ایک امتی کے قلوب واذہان سے علم غیب مصطفے اختیارات مجتبی ادب و احترام سید الانبیا افضلیت و برتریت حبیب کبریا عظمت ومحبت محبوب خدا عیب ونقصان سے پاک اور ہر طرح کے اعتراضات سے ماورا شخصیت کا تصور ہی ختم ہوجاٸے

تو مبدا اور معاد عابد اور معبود نیکی اور بدی گناہ اور ثواب سزا اور جزا جیسے سبھی حقاٸق خود بخود دم توڑ جاٸیں جس کے بغیر ایک انسان مومن اور مسلمان ہی نہ رہ پاٸے

لیکن جس نے انھیں پالیا ان کی اداوں کو اپنالیا ان کی سنتوں کو حرز جاں بنالیا تو اس نے ان کے رب کو بھی پالیا

آئیں امت میں اتحاد کریں انکی عظمت پہ اتفاق کریں  ان پر درودوسلام پڑھیں ان کی رفعت کی نعتیں سناٸیں ان کی عظمت کے قصیدے گاٸیں اور ان کے ذریعے ان کے رب کو پائیں


ان کے نقش قدم پہ مٹ جائیں
ان کی ہرہر ادا سے پیار کریں


کیوں کہ

خدا نے ایک محمد میں رکھدیا سب کچھ
کریم کا ہے کرم بے حساب کیا کہنا

تحریر: فیاض احمد برکاتی مصباحی

کشی نگر ، یوپی

اس مضمون کو بھی پڑھیں: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کی شاعری میلاد مصطفیٰ ﷺ

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن