Friday, November 22, 2024
Homeعظمت مصطفیٰساری عیدوں سے افضل عید میلاد النبی ﷺ

ساری عیدوں سے افضل عید میلاد النبی ﷺ

از : مجیب الرحمٰن رضوی مصباحی ساری عیدوں سے افضل عید میلاد النبی ﷺ

ساری عیدوں سے افضل عید میلاد النبی ﷺ

آسماں مہکا زمینوں کا بدن مہکا دیا

آمد سر کار نےسارا گگن ،،مہکا دیا

الله ربّ العزت کابےشماراحسان اوربےپناہ کرم وفضل ہے کہ آج اس نے اپنے لطف و عنایت سےعیدمیلادالنبی صلّی اللہ علیہ وسلم کوعید ہفتہ (جمعہ )سےدوآتشہ فرماکر عشاقان سیّد عالم صلی الله عليه وسلم کو “دوہری عید”کی برکت وفرحت لازوال سےمالامال کیاہے، فالحمدللّہ علی منّہ وکرمہ،


ایک پَلّے میں وہ دونوں ایک پَلّےمیں یہ ایک
دونوں عیدوں سےہےافضل عید میلادالنبی


جہاں ایک طرف دوہری عیدوں کی مسرتوں سے عالم اسلام وسنیت مست وسرشار ہےوہیں 1442ھ کے ربیع النور شریف کی یہ بارہویں تاریخ اس لحاظ سے پہلی اوران شاءالله آخری بھی ہوگی کہ جب عشاقان نبوت وسرشاران بادہ رسالت عموماً جلوس عیدمیلادالنبی صلی الله عليه وسلم کے ثمرات وحسنات سے بہرہ یاب نہ ہوپانےسےسخت افسردہ وغم زدہ ہؤے، ہمارے شہربلرام پور کے ضلعی حکام بالانے جلوس محمدی کاپرمیشن دینےسے صاف انکار کردیااورکسی بھی طرح بھیڑ اکھٹی ہونےکی صورت میں آئی پی سی کی مختلف دفعات کےتحت قانونی کارروائی کی بات کی،


کورونااورلاک ڈاؤن نے یہ نعمت عظمیٰ بھی ہم سے چھین لی، خیر مرضی مولٰی کےسامنے کسے مجال دم زدن ہے؟


پھربھی شکررب کہ ماہ میلاد مبارک کی بہاریں شباب پر ہیں، عاشقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسلامی جھنڈوں اوربرقی قمقموں سےآراستہ آشیانے ان کے عشق رسالت کی بارونق ودلنشیں گواہی دیتے ہیں، جبکہ بدعقیدوں کے گھروندے چمگادڑوں کےڈیروں کی مانند اپنی ویرانی وبےنوری پہ مرثیہ خواں لگتے ہیں ،
ایک طرف یہ چہل پہل دوسری طرف پسری ہوئی ویرانی دیکھ کر سرکاراعلی حضرت کا شعر قرطاس ذہن پہ ابھرآتاہے


نثارتیری چہل پہل پر ہزاروں ،،،،عیدیں ربیع الاول
سوائےابلیس کےجہاں میں سبھی توخوشیاں منارہے ہیں

ساتھ ہی “گستاخان فرانس”کی ناپاک حرکتوں نے پورےعالم اسلام وانسانیت کو سخت غم وغصہ واشتعال دلادیا ہے پوری انصاف پسنددنیا سراپااحتجاج ہےمگر صدرفرانس “میکرون”نے اپنی مکاری سے گستاخوں کاسپورٹ کرکے صورت حال مزید ابتربنادیا ہےچنانچہ ہرپلیٹ فارم پراسکی مخالفت جاری ہے، حال ہی میں مائکرو بلاگنگ سائٹ “ٹیوٹر”پر میکرون دی ڈیول

,Macron the Devil

کاہیش ٹیگ علماء کرام کی جانب سے چلایا گیا اورالحمدللّہ ٹاپ ٹرینڈس میں نہ صرف جگہ بنائی بلکہ مذکورہ ہیش ٹیگ سرفہرست رہا، فی الوقت مغرور میکرون کادماغ ٹھکانے لگانے کی مہم چل رہی ہے جس کے تحت فرانسیسی مصنوعات کامکمل بائیکاٹ کیاجارہا ہے ہرعاشق رسول بلکہ انسانیت پریقین رکھنے والے ہرانصاف پسن شخص کی زمہ داری ہے کہ اس مہم میں اپناسرگرم رول پیش کرے

اور جب تک فرانسیسی صدر عالم اسلام کے سامنے گھٹنے ٹیک نہیں دیتا اوراپنی دلاٰزار حرکتوں اورگستاخیوں سےبازنہیں آجاتا تب تک پریشر بڑھائے اوربنائے رہیں، کیوں کہ رسول اللہ کی عزت وناموس کاسوال ہے جو ہمارے ایمان کی جان ہیں، مسلمان ہرطرح کانقصان برداشت کر سکتا ہے مگرشان رسالت میں گستاخی ھرگز نہیں، اس نےہمیشہ یہ اعلان کیا ہے


جوجان مانگو تو جان دیں گےجومال مانگو تو مال دیں گے
مگر یہ ہم سے نہ ہوگاہرگزنبی کاجاہ وجلال دیں گے،


الله پاک گستاخوں کو نشان عبرت بنائے، ہمارے دین وایمان کی حفاظت نیز برکات وغیرت عشق رسالت سے مالامال فرمائے،


فقیر رضوی مجیب الرحمن مصباحی
خادم جامعہ اہل سنّت فخر العلوم
و قادری مسجد
ساکن فرحان رضامنزل نبکونی بلرام پور

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن