Sunday, October 20, 2024
Homeحالات حاضرہسیاست اور تعلیم دونوں پر نظر

سیاست اور تعلیم دونوں پر نظر

تحریر: طارق انور مصباحی سیاست اور تعلیم دونوں پر نظر

سیاست اور تعلیم دونوں پر نظر

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

اگر سیاست کرنی ہے تو اس کے لیے عقل و ہمت لازمی ہیں اور علم معاون ومدد گار۔ویسے بہت سے ناخواندہ سیاسی لیڈران اپنے تجربات اور عقل و ہوش کے بل بوتے عظیم یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کو بھی مات دے جاتے ہیں۔علم الگ ہے اور سیاست الگ۔

بھارتی مسلمانوں کے لئے تعلیم کی طرح سیاست بھی لازمی امر ہے۔ پڑھ لکھ کر بھی آپ کسی کے غلام بے دام بنیں رہیں تو آپ کی جان ومال اور عزت و آبرو کچھ بھی محفوظ نہیں رہے گی۔بھارتی مسلمانوں کو قدم قدم پر اس کا مشاہدہ ہوتا رہتا ہے۔اگر کوئی بے حس اور لا پرواہ ہے تو اس کا کوئی علاج نہیں۔

متھرا عیدگاہ کا معاملہ ہائی کورٹ جا چکا ہے۔ ملت اسلامیہ کا صرف ایک طبقہ اس جانب متوجہ ہو اور اس کے حل کی کوشش کرے۔دیگر طبقات قوم مسلم کو سیاست اور تعلیم کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کریں۔

عہد ماضی میں آزادی ہند کے بعد 1949 سے ہی ملک بھر کے مسلمانوں کو بابری مسجد معاملے میں الجھا دیا گیا۔بھارت کی جاہل اور پس ماندہ قومیں پڑھ لکھ کر متعدد با اثر سیاسی پارٹیاں بنا لیں۔متعدد ریاستوں میں ان کی حکومتیں بھی قائم ہوئیں اور مسلمانوں کو بابری مسجد میں ایسا الجھا دیا گیا کہ وہ دیگر امور کی طرف توجہ نہ دے سکے۔

اب مسلمان عقل و ہوش سے کام لیں۔غیروں کی کاسہ لیسی اور سیاسی پارٹیوں کی ڈگڈگی بجانا چھوڑیں اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی کوشش کریں

تحریر: طارق انور مصباحی

مدیر: ماہنامہ پیغام شریعت، دہلی

اعزازی مدیر: افکار رضا

www.afkareraza.com

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن