Sunday, March 24, 2024
Homeشخصیاتمختصر حیات مبارکہ حضور مفتی اعظم

مختصر حیات مبارکہ حضور مفتی اعظم

از قلم: طفیل احمد برکاتی مختصر حیات مبارکہ حضور مفتی اعظم

مختصر حیات مبارکہ حضور مفتی اعظم

تاجدار اہل سنت مجدد ابن مجدد مفتئ اعظم عالم المعروف مفتئ اعظم ہند علامہ شاہ محمد مصطفی رضا خان نوری رحمت اللہ تعالی علیہ

ولادت اور اسم مبارک

ایک مرتبہ سیدنا سرکا اعلی حضرت اپنے مرشد کی بارگاہ اقدس میں مارہرہ مقدسہ کی نورانی حویلی میں رات کو آرام فرما تھے صبح کو فجر کی نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں حاضر ہوئے اور جب مسجد کی سیڑھیوں پر چڑھنے لگے تو نبیرہ مرشد اعظم صاحب سجادہ آستانہ آستانہ برکاتیہ نورالعارفین سیدنا شاہ ابوالحسین احمد نوری قدس سرہ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا

 آپ کو مخاطب فرماتے ہوئے حضرت نورالعارفین نے بشارت سنائی اور مبارک باد دیتے ہوئے فرمایا, مولاناصاحب آپ کے یہاں ایک عظیم فرزند کی ولادت ہوئی ہے, وہ بچہ نہایت مبارک ہے, ہم نے اس کا نام آل الرحمن ابوالبرکات محی الدین جیلانی رکھا ہے, آپ اجازت دیں تو میں اس داخل سلسلہ کرلوں, سرکار اعلی حضرت نے عرض کیا, وہ آپ کا غلام زادہ ہے

 لہذا اس کو غلامی میں قبول فرما لیں, حضرت نورالعارفین نے بعد نماز فجر مصلی امامت پر ہی غائبانہ مرید فرمایا اور ساتھ ہی اپنا جبہ و عمامہ عطا فرما کر ارشاد فرمایا۔

ہم جلدی ہی بریلی آکر اس بچہ کی روحانی امانتیں اس کے سپرد کریں گے, سید اعلی حضرت نے بریلی شریف آکر ساتویں دن, محمد نام پر آپ کا عقیقہ کیا اور عرفی نام, مصطفی رضا تجویز فرمایا

خلافت و اجازت

اس نوید و بشارت کے چھ ماہ بعد جمادی الآخر 1311 ھجری میں حضرت نورالعارفین بریلی شریف تشریف لائے اور آپ کو گود میں لے کر خلافت سے سرفراز فرمایا اور جدید و قدیم تیرہ سلاسل کی اجازت عطا فرمائی, ساتھ ہی ارشاد فرمایا

یہ بچہ مادر زاد ولی ہے, فیض کے دریا بہائے گا اس کے بعد سید اعلیٰ حضرت نے بھی اپنے لخت جگر کو تمام سلاسل کی اجازت عطا کی اس طرح خاندان برکات کے دو چشم و چراغ سے آپ نے بلا واسطہ فیض پایا

مجموعہ رسائل مفتئ اعظم

راقم الحروف (مولانا) طفیل احمد برکاتی

خطیب و امام اولیاء مسجد ڈیسہ

ضلع بناس کانٹھا گجرات

 موبائل نمبر 09473728136

اس کتاب کو خریدنے کےلیے کلک کریں

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن