پریس ریلیز۔سدھارتھ نگر علامہ نظام احمد مصباحی غریبوں کا سچا ہم درد تحریک پیغام انسانیت انڈیا
غریبوں کا سچا ہم درد تحریک پیغام انسانیت انڈیا
آج جب ہر طرف ہر کوئی پریشان اور بے حال ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اور اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ پریشان حال پرائیوٹ مدارس کے اساتذۂ کرام اور مساجد کے ائمہ ہوئےہیں
ایسے تنگ دستی اور پریشانی کے عالم میں کچھ ایسی تحریکیں معرض وجود میں آئی ہیں جو کہ مدارس کے اساتذہ اور مساجد کے امام اور عوام کی تعاون خوب زور وشور سے کر رہی ہیں
انہیں میں ایک تحریک “تحریک پیغام انسانیت انڈیا “بھی شامل ہے، تحریک کے بانی ہمدرد قوم و ملت حضرت علامہ مولانا نظام احمد مصباحی صاحب قبلہ نے پریس ریلیز کر کے بتایاکہ
یہ تحریک ہم سب کا ہے آپ حضرات ہمارا ساتھ دیں تاکہ غریب مظلوم ضرورت مندوں کی خدمت کرسکے ہماری پوری ٹیم آپ کے ساتھ ہے
اس تحریک کو بنانے کا مقصد صرف اور صرف خدمت خلق ہے، جو کہ غریبوں کا سچا ہم درد ہے،اور کئی پریشان حال علماے کرام مساجد کے اماموں کا تعاون کر چکا ہے جو بھی ضرورت مند ہوتے ہیں ان کو اسی حساب سے تعاون کیا جاتا ہے
جس میں سبزیاں، اور کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ، غریب بچوں کے پڑھنے کے لیے کتابیں، بھی شامل ہیں، اس تحریک کا خاص ہدف، خدمت خلق ہے اور خدمت خلق ہی خدمت دین ہے
ابھی گذشتہ عید اور بقرعید میں ضرورت مندوں کو کپڑے وغیرہ بھی بانٹے گئے ہیں، ایک لاکھ تہتر ہزار روپئے بذریعہ اکاؤنٹ ، ضرورت مند ائمہ کرام اور مدارس کے اساتذہ ،اور تقریباً پینسٹھ ہزار روپئے تک کتابیں، غریبوں میں کپڑے، اور اشیاء خورد و نوش تقسیم کی گئی ہیں
جب کہ آج کے اس تنگ دستی کے ماحول میں اچھے اچھے مال دار اور اچھے اچھے پیسے والے بھی غریب ، غربا اور پریشان حال عوام کی مدد کرنے میں پیچھے نظر آرہے ہیں۔
یہ کارنامہ یقیناََ قابل تعریف اور لائق تقلید ہے دیگر افراد جو بحیثیت مال دار ہیں، اللہ تعالیٰ نےمال و دولت سے نوازا ہے تو ان کو بھی چاہیے کہ بڑھ چڑھ کر ائمہ کرام اور مدارس کے اساتذہ کرام کا تعاون کرکے ثواب جاریہ کے حق دار بنیں
لہذا علماے کرام یا مساجد کے امام یا عوام جو بہت زیادہ پریشان حال ہیں ان کا نام مع پتہ اکاونٹ نمبر بانی تحریک کو وہاٹس اپ کرکے بھیجیں
ہم تحریک پیغام انسانیت انڈیا کی جانب سے ان حضرات کی مدد ضرور کریں گےان شاءاللہ ، تعاون کے لیے رابطہ کریں۔
نظام احمد قادری مصباحی
چیئرمین مصباحی ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی (رجسٹرڈ )۔
الحمدلله یہ تحریک رجسٹرڈ بھی ہے۔
مقام بدل باغ پوسٹ لہرا ضلع مہراج گنج یوپی انڈیا۔
مکمل جانکاری کے لیےہم سے رابطہ کریں
۔7860299734
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع