Monday, November 18, 2024
Homeمخزن معلوماتعورت کی وہ کون سی چار مشہور و مخصوص حالتیں ہیں

عورت کی وہ کون سی چار مشہور و مخصوص حالتیں ہیں

از قلم : مفتی محمد خبیب القادری مدناپوری  عورت کی وہ کون سی چار مشہور و مخصوص حالتیں ہیں؟

عورت کی وہ کون سی چار مشہور و مخصوص حالتیں ہیں

نمبر 1 ماں
نمبر 2 بہن
نمبر 3 بیٹی
نمبر 4 بیوی

شادی شدہ عورت جب بچے کو جنم دیتی ہے تو اس کو ماں کہا جاتا ہے ماں کا کیا مرتبہ ہے چند احادیث کریمہ ملاحظہ فرمائیں

حدیث شریف میں ہے سلطان الحدیث حضرت ابوھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور رسول الراحت ﷺ کی بارگاہ میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کیا لوگوں میں میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے ؟

حضور نبی ﷺ نے فرمایا : تمہاری ماں – اس شخص نے عرض کیا پھر کون ؟
حضور نور مجسم ﷺ نے فرمایا: تمہاری ماں
اس شخص نے عرض کیا پھر کون ؟
حضور سید عالم ﷺ نے فرمایا: تمہاری ماں-
اس شخص نے عرض کیا پھر کون؟
حضور پاک ﷺ نے فرمایا تمہارے باپ- (بخاری جلد 3 کتاب الادب؛ ماں کی ممتا اور باپ کا پیار صفحہ 8)

ایک حدیث پاک میں ہے حضرت جاہمہ رضی اللہ تعالی عنہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں جہاد میں جانے کی اجازت لینے کے لیے حاضر ہوۓ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے والدین زندہ ہیں ؟ میں نے عرض کی جی ہاں (زندہ ہیں) آپ نے فرمایا: انہیں کے ساتھ رہو کہ جنت انہیں کے پاؤں تلے ہے (نسائی جلد 2 صفحہ نمبر 303 کتاب الجہاد)

ایک حدیث پاک میں ہے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ماں کے قدموں میں جنت ہے (کنز العمال جلد 16 صفحہ نمبر 461)

ایک حدیث پاک میں ہے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے کہ تین چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے

نمبر 1 ماں باپ کے چہرے کو
نمبر 2 قرآن مجید کو
نمبر 3 اور سمندر کو (کنزالعمال جلد 16 صفحہ نمبر 476)

ایک حدیث پاک میں ہے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ جو مسلمان اپنے ماں باپ کے چہرے کی طرف خوش ہو محبت کی نظر سے دیکھے گا اللہ تعالی اس کو مقبول حج کا ثواب عطا فرماتا ہے (کنزالعمال جلد 16 صفحہ نمبر 469)

تنبیہ: اختصار کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ چند احادیث کریمہ ماں کی فضیلت میں بیان کی ہیں

اب چند حدیثیں بہن کی فضیلت میں ملاحظہ فرمائیں

نمبر 2 بہن

محبوبہ محبوب رب العالمین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے میرے والد بزرگوار (افضل البشر بعد الانبیاء بالتحقیق )حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے انتقال سے قبل مجھ سے فرمایا: کہ اے بیٹی میں تم کو (خوش حال) دیکھنا پسند کرتا ہوں اور مجھے کسی طرح سے یہ پسند نہیں کہ تم میرے بعد تنگ دست ہو جاؤ۔

لہذا میں نے تم کو کھجورکا باغ دیاتھا اب تک تم نے اس سے نفع اٹھایا وہ تمہارا تھا لیکن میرے انتقال کے بعد وہ متروکہ ہو جائے گا لہذا وہ متروکہ باغ از روئے قرآن مجید تمہاری بہنوں اور بھائیوں میں تقسیم ہوگا۔


میں نے عرض کیا بابا جان ایسا ہی ہوگا مگر میری تو ایک ہی بہن ہے یعنی اسماہ (رضی اللہ تعالی عنہا) ہیں اور تو کوئی بہن نہیں اگر آپ فرما رہے ہیں بہنوں اور بھائیوں میں تقسیم ہوگا تو وہ دوسری بہن کونسی ہے ؟۔

آپ نے فرمایا تمہاری سوتیلی ماں حبیبہ بنت خارجہ حاملہ ہیں ان کے شکم میں لڑکی ہے اور وہ تمہاری دوسری بہن ہے چنانچہ آپ کے انتقال کے بعد ام مکتوم (رضی اللہ تعالی عنہا) پیدا ہوئیں (تاریخ الخلفاء اردو مترجم ادیب شہیر شمس بریلوی صفحہ نمبر 150 )

شرح السنہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنھما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو تین لڑکیوں یا اتنی ہی بہنوں کی پرورش کرے ان کو ادب سکھائے ان پر مہربانی کرے یہاں تک کہ اللہ تعالی انہیں بے نیاز کر دے تو اللہ تعالی اس کے لیے جنت واجب کردے گا کسی نے کہا یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم) یادو (یعنی دو کی پرورش میں بھی یہی ثواب ہوگا)فرمایا دو (یعنی ان میں بھی وہی ثواب ہو گا)۔

اور اگر لوگوں نے ایک کے متعلق کہا ہوتا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک کے متعلق بھی فرما دیتے (بہار شریعت حصہ 16 صفحہ نمبر 170 ؛ مشکوۃ شریف صفحہ نمبر 423 ؛ ترمذی شریف جلد 1 صفحہ نمبر 900)

ایک حدیث میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں اور وہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرے تو وہ جنت میں داخل ہوگا(الادب المفردصفحہ نمبر931 ؛ کنز العمال جلد نمبر 16 صفحہ نمبر 448)

اب چند حدیثیں بیٹی کی فضیلت میں دیکھیں

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالی نے تم پر ماؤں کی نافرمانی اور لڑکیوں کو زندہ دفن کرنا حرام فرمایا – (بخاری و مسلم عن المغیرۃ رضی اللہ تعالی عنہ ؛ مشکوۃ419)

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنی اولاد کے درمیان عطیہ اور تحفہ میں برابری کا سلوک کرو میں اگر کسی کو کسی پر ترجیح دیتا تو ضرور لڑکیوں کو لڑکوں پر ترجیح دیتا (کنزالعمال16 صفحہ 446)

ایک حدیث میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
جس کی لڑکی ہو اور وہ اسے زندہ درگور نہ کرے اور اس کی توہین نہ کریں اولاد کو اس پر ترجیح نہ دے اللہ تعالی اس کو جنت میں داخل فرمائے گا (ابوداود جلد ثانی صفحہ نمبر700؛مشکوۃ صفحہ 433 ؛بہار شریعت حصہ 16 صفحہ148)
ایک حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے ایک لڑکی کا نکاح کرا دیا تو اللہ تعالی اسے قیامت کے دن بادشاہ کا تاج پہناۓ گا (کنزالعمال جلد 16 صفحہ451)

اب ایک حدیث بیوی کی فضیلت میں پڑھیں
حدیث پاک میں ہے جس کے پاس دو بیویاں ہوں پھر ان میں عدل و انصاف نہ کرے تو وہ روز قیامت اس طرح آئے گا کہ اس کی ایک کروڑ ٹیڑی ہوگی
( ترمذی ابو داؤد نسائی دارمی راوی حضرت ابوھریرہ مشکوۃ صفحہ 279 ابن ماجہ جلد 1 صفحہ 549)

از قلم : خلیفہ حضور ارشد ملت،و فیض ملت

مفتی محمد خبیب القادری

مدناپوری بریلی شریف یوپی بھارت

موبائل 7247863786

قسط ثانی کا انتظار کریں

ان مضامین کو بھی پڑھیں

موجودہ حالات میں مسلمانوں کی ترقی ضرورت و پلان

وجودہ حالات میں ہندوستانی مسلمانوں کی از سر نو تعمیر و ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی

 موجودہ حالات میں مسلمانوں کے تحفظ و بقا کے لیے جدید لائیحہ عمل کی تشکیل

 آزمائش کا زمانہ ہے امت کو بچانا ہے

 ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ لازم ہے

تحفظ ناموس رسالت ﷺ مسلمانوں کا اولین فریضہ 

 تحفظ ناموس رسالت میں اعلیٰ حضرت کے نمایاں کارنامے

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में आर्टिकल्स पढ़ने के लिए क्लिक करें 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن