Friday, October 18, 2024
Homeمخزن معلوماتدعوت اسلامی میری نظر میں

دعوت اسلامی میری نظر میں

از قلم : واثق علی فردین رشیدی دعوت اسلامی میری نظرمیں

دعوت اسلامی میری نظر میں

بتاریخ 2ستمبر 2021 کودعوت اسلامی وجودمیں آئےہوئے40 سال مکمل ہوجائیں گے اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کوخوب ترقی عطا فرمائے

اس تحریک کے بانی پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضورامیراہل سنت ابوبلال محمد الیاس عطارقادری ضیائی رضوی دامت برکاتہم العالیہ جنہوں نے بڑے خوب صورت اندازمیں اس تنظیم کو پروان چڑھایااور دنیاکےکونےکونےتک پہونچایا ایک وقت تھا

جب دعوت اسلامی ک انام کوئی جانتا نہ تھا اور آج یہ کیفیت ہےکہ بچہ بچہ دعوت اسلامی کوجانتااور پہچانتا ہےاور سینکڑوں حفاظ وعلما ومفتیان کرام ومشائخین عظام اس تنظیم کےتحت دین وسنیت کا پیغام سربلند کررہے ہیں دعوت اسلامی ہرمیدان میں فتح کا جھنڈا لہرا رہی ہے ہرموڑپہ دعوت اسلامی امت مسلمہ کی تعاون کرتے نظرآرہی ہے۔

دعوت اسلامی کاسب سےبڑاکارنامہ یہ ہےکہ اس نےتعلیم وتربیت کےلیئے شعبہ مدرستہ المدینہ وجامعتہ المدینہ قائم کیاجس سےہزاروں طلبہ وطالبات علم دین سے آراستہ ہورہے ہیں اور ایسی تربیت اور ایسی دین کی محبت اور مسلک اعلیٰ حضرت کا پابند کے بچہ قاعدہ ہی پڑھ رہاہوتا ہے کہ اس کےدل میں عشق رسول کی طوفان موجیں ماررہاہوتاہے

ابھی بچہ حدبلوغ تک بھی نہ پہونچ پاتاکہ بچہ ایک باحیاباکردار عاشق نظرآتاہےاور کس طرح اپنےگناہوں سےندامت اور رب کی بارگاہ میں تائب ہواجاتا ہے کوئی اس شعبےکےطلبہ سے سیکھیں کبھی رشک آتاہے

ان طلبہ پہ کہ ہم اساتذہ پیچھےرہ جاتےہیں یہ طلبہ عشق کی بازی مارجاتےہیں یہ سب کرم ہےمولاکا امیر اہل سنت پہ، اور فیضان ہےامیراہل سنت کا، اس شعبے پہ کےبچہ بچہ عاشق نظرآتاہےکوئی مدینےکی یادمیں رورہاہوتا،توکوئی اپنےگناہوں سےندامت کےاشک بہاتانظرآتاہے۔اور یہ دعوت اسلامی کی ہی تربیت تھی جسےممتازقادری کوممتاز بنادیا۔

اورتحریک نےدوسری مجلس بنائی جسےشعبہ المدینةالعلمیہ کےنام سےمنسوب کیا، اور اس شعبےنےبھی وہ دھوم مچائی کہ دنیااس شعبےکا احسان کبھی نہیں بھول سکتی،اس شعبےکابڑاکارنامہ یہ رہا ، کہ اس شعبے نے، عظیم المرتبت،پروانہ شمع رسالت، عاشق رسالت، امام اہل سنت، مجدد دین وملت، قاطع نجدیت ووہابیت ورافضیت وخارجیت وملحدیت وصلح کلیت،الشاہ امام احمدرضاخاں علیہ رحمتہ المنان کی وہ تصنیف جسےزمانہ سمجھنےسےقاصرتھا

اسےعام فہم انداز جدید ایڈیشن میں منظرعام پہ لاکرتعارف کروایا، تاکہ اعلیٰ حضرت کی شخصیت کیا تھی،کیسی تھی، زمانےکےہرفردبشر جان سکے، امیر اہل سنت نےاپنی تصانیف کا آغاز ہی رسالہ فیضان امام اہل سنت سےکیا

آج تقریباً علماے کرام،حفاظ کرام،مفتیان کرام،شعبہ المدینة العلمیہ کی طرف سےجاری کردہ امام کی تصانیف پڑھ کراپنےقلوب کوعلم کی نور سےروشن کررہےہیں،
اور اسی طرح اس مجلس نےہمارےاسلاف کی کئی کتابوں کوجدید ایڈیشن میں شائع کیا، اورخواص تو خواص عوام بھی اس سےاستفادہ حاصل کررہےہیں۔ اللہ خوب ترقی عطافرمائے۔۔۔

دعوت اسلامی نےایسی دھوم مچائی ہےکہ اب تو اپنےتو اپنے مخالف بھی موافق ہونے سےنہ رہ پائے،جو کل تک مخالف تھےدعوت اسلامی کےاب وہ دعوت اسلامی کی تعریفیں کرتے نہ تھکتے،کیوں کہ دعوت اسلامی کاکام بولتاہے

اور بولےکیوں نہ کام بھی توامام اہلسنت کےنقش قدم پہ کررہی ہے، میں راقم الحروف بذات خود ایسے علماء کرام کوجانتاہوں جو کل تک نہ جانےکیا کیا تہمتیں باندھتے تھے تحریک پر، آج وہ بھی دعوت اسلامی کےکاموں کی سرہاناکرتےہوئےنظرآتےہیں ان شاء اللہ عزوجل ہم ہرمخالف کواپنےکام سےجواب دیں گےاور زمانہ دیکھ رہی اور آگےبھی دیکھےگی۔دعوت اسلامی کی عروج کو۔۔۔۔

اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ اپنے فضل وکرم سےدعوت اسلامی کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطافرمائےاور ہم سب کومسلک حق مسلک اعلیٰ حضرت پہ قائم فرمائے۔۔۔اور میرےپیرومرشد حضور چراغ پورنیہ خلیفئہ حضور زعیم العلماء حضرت علامہ مولانا محمد عرفانی علی یسینی نوراللہ مرقدہ کےدرجات بلند فرمائے۔

اور بانی دعوت اسلامی حضورامیراہل سنت ابوبلال محمدالیاس عطارقادری ضیائی رضوی دامت برکاتہم العالیہ کاسایہ ہم سبھوں پر تادیرقائم ودائم فرمائے۔۔۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰہ علیہ وسلم

نظریات
واثق علی فردین رشیدی
تاراباڑی پورنوی
متعلم
المرکز الثقافی العربی الہندی

ان مضامین کو بھی پڑھیں 

تذکرہ بانیان دعوت اسلامی 

دعوت اسلامی میں فکر رضا کی جلوہ سامانیاں

 ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ لازم ہے

اپنے دلوں میں عشق مصطفوی سے روشن کریں

تحفظ ناموس رسالت ﷺ مسلمانوں کا اولین فریضہ 

 تحفظ ناموس رسالت میں اعلیٰ حضرت کے نمایاں کارنامے

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में आर्टिकल्स पढ़ने के लिए क्लिक करें 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن