Friday, November 22, 2024
Homeمخزن معلوماتبدترین وبائی مرض کی لپیٹ میں ہیں اپنے رب سے توبہ و...

بدترین وبائی مرض کی لپیٹ میں ہیں اپنے رب سے توبہ و استغفار کریں

تحریر۔ محمد ضیاءالحق قادری فیضی بدترین وبائی مرض کی لپیٹ میں ہیں اپنے رب سے توبہ و استغفار کریں

بدترین وبائی مرض کی لپیٹ میں ہیں

 ہمارا وطن عزیز جس کی خوشگوار فضا میں ہم اپنی زندگی کے شب و روز کو نہایت پاکیزگی کے ساتھ بسر کر رہے تھے  آج ہمارا یہ پیارا وطن ایک  بدترین وبائی مرض کی زد میں ہے جس وبائی مرض نے نا کہ صرف وطن عزیز بلکہ پوری دنیابھر میں  تباہی مچا رکھی ہے ۔

طبی ماہرین کے قول کے مطابق اس موذی مرض کا ایک  لمبا سفر باقی ہے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں  کا امکان ہے۔

یاد رہے یہ و بائیں ہمیں ہمارے گناہوں کی یاد دلاتی ہیں جو قوم اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیتی ہے اللہ عزوجل بخشنے والا اور اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے۔

جیسا کہ حضرت یونس علیہ السلام کی قوم نے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لی تھی اور اللہ سبحانہ نے اس قوم سے اپنے دردناک عذاب کو ہٹا لیا اور جب قوم بنی اسرائیل کو اللہ عزوجل کی آیت مبارکہ سنائی جاتی تھیں تو وہ ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے اور اللہ عزوجل کی نافرمانی کیا کرتے تھے تو ایسوں کے لیے سخت عذاب کی وعید قرآن مجید میں موجود ہے ۔

کل تک جب ہمارے کانوں میں  حي على الصلاة  کی صدا آتی تھی تو ہم خدا کے گھر  (مسجد )میں نہیں آتے تھے ۔آج ہم خدا کے گھر جانا چاہتے ہیں۔لیکن جیسے 

خانہ خدا کے دروازے ہمارے لئے بند ہو گئے۔اس محرومی پر افسوس کے ساتھ رحمت خدا کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے واسطے توبہ ورجوع الی اللہ کریں۔

مظلوموں کی آہیں  باب اجابت سے ٹکرا رہی ہیں اور اللہ عزوجل نے اپنے رحمت کے دروازے ہم پر بند کر دیا ہے۔

موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو  پرہیز اور علاج کے ساتھ ساتھ اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا معاشرہ اور ہمارا دین ہم سے کس بات کا تقاضا کرتا ہے۔ ہمارا دین ہم سے اس  بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے مال میں سے  بیواؤں و یتیموں و مفلسوں و محتاجوں کی  اعانت کریں۔

اور ہم اپنے وسائل کا کچھ حصہ اپنے بہن بھائیوں رشتہ داروں اور معاشرے کے لئے مخصوص کر دیں تو ایک مسلمان کے لیے یہ شرکت داری صدقہ اور آیندہ آنے والی زندگی کے لئے ایک مستقل سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

عید میں غیر ضروری خریداری سے بچیں ضرورت مندوں کی مدد کریں پورا مضمون ضرور پڑھیں۔

 

آئیے ہم سب ملکر اللہ سبحانہ تعالٰی کے حضور گڑا گڑا کر دعا کریں۔اس وحدہ لا شریک سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور  صدق دل سے توبہ کریں۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کی مکمل رعایت کریں ۔اس مصیبت اور کڑی آزمائش سے بچانے والی ذات الہی عزوجل کی ہی ہے۔

اے اللہ عزوجل ہمیں معاف فرما دے اور ہمیں اپنی اور ساری امت کی اصلاح کی توفیق عطاء فرما اور تمام امت مسلمہ کو ہر طرح کی آفات سے محفوظ فرما آمین یا رب العالمین

مفتی محمد ضیاءالحق قادری فیضی 

 اسلامک ریسرچ اسکالر

فیض آباد

فون نمبر 9721009708

Flipkart    Amazon    Havelles

 

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن