Sunday, October 20, 2024
Homeمخزن معلوماتخواجہ غریب نواز کی شان گستاخی ناقابل برداشت

خواجہ غریب نواز کی شان گستاخی ناقابل برداشت

تحریر علامہ مفتی محمد غفران رضا قادری خواجہ غریب نواز کی شان گستاخی ناقابل برداشت

خواجہ غریب نواز کی شان گستاخی ناقابل برداشت

میرے پیارے عزیز ہندوستانیوں غوث و خواجہ و رضا کے دیوانوں سنی جنتی بھایوں!۔

بالخصوص ہماراملک اور بالعموم پوری دنیا ابھی کس دور سے گزر رہی ہے یہ یہ بات تمام دنیا بخوبی جانتی ہے، کورونا وائرس کی مار پوری دنیا جھیل رہی ہے اور ہمارا ملک تو کورونا ماہماری کہ ساتھ ساتھ بھکمری مہنگائی آرتھک مندی اور چین کی بدمعاشی سے دوچار ہے۔ اب ایسے ماحول میں نیوز 18 انڈیا کے رپورٹر امیش دیوگن نے جو ستادھاری پارٹی کا چمچہ ہے۔

 جس نے حال ہی میں سلطان الہند امام العارفین والکاملین زبدۃ الواصلین معین الملت والدین محبوب رب العالمین عطاء رسول فنا فی الرسول خواجہ خواجگان حضرت سیدنا و مولانا وھادینا و ماواناوملجاناومرشدنا خواجہ معین الدین حسنی حسینی چشتی سنجری ثمہ اجمیری رحمۃ اللہ علیہ (المعروف حضور خواجہ غریب نواز) کی شان میں جو گستاخی کی ہے یہ ناقابل برداشت ہے مسلمان اسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

 میڈیا کا کام ہے لوگوں تک ملک کے حالات کو پیش کرنا نہ کے کسی بزرگ کی شان میں گستاخی کرنا اسے کوئی حق نہیں ہے کے وہ ہمارے بزرگوں کی شان ایسی بات کہے جس سے انکے شیدائی کو تکلیف پہنچے حضورخواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا دربار وہ دربار ہے جہاں ہر دھرم کے لوگ منت لے کر جاتے ہیں ۔

اور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ سب کی جھولی کو اللہ تعالیٰ کی عطا سےان کی مرادوں سے بھر دیتے ہیں اور یہ کوئی چھوپی ہوئی بات نہیں ہے صدیوں سے انکے دربا پر لوگ حاضری دیتے ہیں اگر وہاں سوالی خالی لوٹتا تو آج ہر دھرم کے لوگ وہاں حاضری دینے نہیں جاتے۔

 مگر جس کے دل میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے وہ کبھی بھلائی کی بات نہیں کر سکتا وہ صرف اپنی شہرت کے لئے مرتا رہتا ہے چاہے اسکی زہر بیانی سے ذات اور دھرم میں تفرقہ پھیل جائے کروڑوں لوگوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچ جائےاس چیز کی اسے کوئی پرواہ نہیں ہوتی جیسے امیش دیوگن نیوز 18 انڈیا کے رپورٹر نے کی ہے

خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں گستاخی کر کے صرف پورے ہندوستان ہی کے مسلمانوں کے نہیں بلکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے آپ کروڑوں عقیدت مندوں کے دلوں کو کافی چوٹ پہنچائی ہے اس لیےمیں خادم بارگاہ خواجہ اجمیر محمد غفران رضا قادری رضوی ماریشس افریقہ بانی دارالعلوم رضا ۓ خوشتر و جامعہ رضاۓ فاطمہ قصبہ سوار ضلع رامپور انڈیا اور اپنی پوری تنظیم سنی رضوی سوسائٹی انٹرنیشنل و جامعہ جملہ اراکین کی جانب سے حکومت ہند سے مطالبہ کرتا ہوں فوری طور پر امیش دیوگن پر میڈیا کارڈ رد کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی کی مانگ کرتا ہوں تاکہ کوئی بھی شخص آگے سے ہمارے بزرگان دین و صوفیائے کرام علمائے اسلام کی شان میں گستاخی نہ کر سکے 

اللہ پاک اس آستانہ عالیہ دربار معلی خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کو سلامت رکھے اور ہماری محبتوں عقیدتوں اس سے باوسطہ رکھے اور قیامت کی صبح تک ہماری آنے والی نسلوں کو بھی اولیائے کرام کا وفادار رکھے آمین یارب العالمین بجاہ سید الانبیاء والمرسلین صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ

طالب دعا    محمد غفران رضا قادری رضوی

ماریشس افریقہ

Amazon   Flipkart   Bigbasket

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن