گنہگاروں کا روز محشر شفیع خیر الانام ہوگا
دولہن شفاعت بنے گی دولہا نبی علیہ السلام ہوگا
کبھی تو چمکے گی نجم قسمت ہلال ماہ تمام ہوگا
کبھی تو ذرہ پہ مہر ہوگی وہ مہر ادھر خوش خرام ہوگا
خدا کی مرضی ہے ان کی مرضی، ہے ان کی مرضی خدا کی مرضی
انہیں کی مرضی پہ ہو رہا ہے انہیں کی مرضی پہ کام ہوگا
حضور روضہ ہوا جو حاضر تو اپنی سج دھج پہ ہوگی حامدؔ
خمیدہ سر آنکھیں بند لب پر درود وسلام ہوگا