Saturday, October 19, 2024
Homeمخزن معلوماتوالدین کی آغوش سے اساتذہ کی درسگاہ تک

والدین کی آغوش سے اساتذہ کی درسگاہ تک

از محمد جاوید اختر بھارتی سفر والدین کی آغوش سے اساتذہ کی درسگاہ تک

والدین کی آغوش سے اساتذہ کی درسگاہ تک

یوں تو استاد استاد ہی ہوتا ہے چاہے وہ کسی بھی شعبے کا استاد ہو اور ایک شاگرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے استاد کا احترام کرے جب کئی استاد ایک جگہ ہوتے ہیں تو انہیں اساتذۂ کہا جاتا ہے لیکن ایسا اتفاق مدارس اور درس گاہوں میں ہی دیکھنے کو ملتا ہے یقیناً جہاں اساتذۂ کرام قابل احترام ہوتے ہیں وہیں مدارس اسلامیہ کے اساتذہ سب سے زیادہ قابل احترام ہوتے ہیں

اور ہر حال میں ان کا احترام ضروری ہے بلکہ والدین کے بعد اساتذہ کرام کا ہی درجہ بلند ہے اور ایک انسان کی زندگی میں والدین اور اساتذۂ کرام کا انتہائی اہم کردار ہوتا ہے والدین بچہ پیدا کرتے ہیں تو اساتذۂ کرام والدین کا مقام و مرتبہ بتاتے ہیں

والدین بچوں کی انگلی پکڑ کر چلنا سکھاتے ہیں تو اساتذہ راہ حق پر چلنے کا طریقہ بتاتے ہیں، والدین بچوں کی پرورش کرتے ہیں تو اساتذہ بچوں کو والدین کا احترام سکھاتے ہیں، والدین بچوں کو راہ چلتے گرنے سے بچاتے ہیں تو اساتذہ راہ صداقت میں ثابت قدم رہنے کا سلیقہ سکھاتے ہیں اس لیے ایک انسان کی زندگی میں والدین اور اساتذہ دونوں کا رہنمائی کے میدان میں بڑا اہم کردار ہوتا ہے

اور جس انسان و مسلمان نے اپنے والدین اور اپنے اساتذہ کرام کا احترام کیا وہ کام یاب رہا اور ایک انسان و بالخصوص مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ دنیا و آخرت دونوں میں کامیاب رہے والدین پڑوسیوں سے بچے کی پہچان کراتے ہیں تو اساتذہ بچوں کو پڑوسیوں کے حقوق بتلاتے ہیں، والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ میرا لڑکا ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو تو اساتذہ کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ میرا شاگرد جس شعبے میں قدم رکھے تو کام یابیاں بڑھ بڑھ کر اس کا استقبال کریں

اور ایک ہوش مند لڑکا والدین کی بھی نافرمانی نہیں کرسکتا اور اساتذہ کرام کی بھی نافرمانی نہیں کرسکتا اور دونوں کا احترام لازم ہے آئیے قارئین کرام ذرا والدین کی آغوش سے لے کر اساتذہ کرام کی درس گاہ تک کا نقشہ کھینچا جائے

ایک گھر میں بچہ پیدا ہوتا ہے خوشیوں کا ازدہام ہوتا ہے ساتویں دن عقیقہ ہوتا ہے اب بچہ آہستہ آہستہ بڑا ہونے لگا اور ہر باپ کا کچھ ارمان ہوتا ہے، کچھ خواب ہوتا ہے جسے وہ پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے اب بچہ بڑا ہوگیا اب بچے کو تعلیم اور تربیت دونوں کی ضرورت ہے ایک دن باپ اپنے بیٹے کو لے کر اسلامی مدرسے میں پہنچتا ہے

اپنا تعارف کراتا ہے اور بچے کا بھی تعارف کراتا ہے باپ اپنے بیٹے کو درس دینے کی سفارش کرتا ہے اساتذہ کرام باپ کی سفارش کو منظور کرتے ہیں اساتذہ کرام اب لڑکے کو پڑھانا شروع کرتے ہیں سب سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھاتے ہیں (اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ) اس کے بعد(الف) پڑھا کر اساتذہ کرام بتلاتے ہیں کہ اللہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، ساتھ ہی ساتھ،، اطیعواللہ و اطیعوالرسول کی بھی تعلیم دیتے ہیں

۔(ب) پڑھا کر اسی اللہ کی بڑائی بیان کرنے کا درس دیتے ہیں، بزرگانِ دین کی تعظیم کا درس دیتے ہیں،، (ت) پڑھا کر اسی اللہ َکی بارگاہ میں توبہ،، کرتے رہنے کا درس دیتے ہیں، (ث) پڑھا کر اسی اللہ کی ثناء،، و حمد بیان کرنے کا درس دیتے ہیں، (ج) پڑھا کر جنت میں جانے والے اعمال کرتے رہنے کا درس دیتے ہیں،(ح) اور( خ) پڑھا کر حق بولنا، حج بیت اللہ کی خواہش رکھنا اور خدا پر مکمل بھروسہ رکھنا اور خاتمہ بالخیر کی دعا کرنا سکھاتے ہیں

۔(د) اور( ذ) پڑھا کردرود پاک کی کثرت کرنے اور دنیا داری سے و  ذلت آمیز کاموں سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں، (ر) ، (ز) ، (س) ،(ش) پڑھا کر رب کی اطاعت کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے اور زمین پر فساد برپا نہ کرنے اور سلامتی کی دعا کرنے اور شکر گزار بندہ بننے کا سبق پڑھاتے ہیں،، اساتذۂ کرام آگے مزید بتاتے ہیں کہ( ص) سے صرف اللہ کی عبادت کرنا، صلہ رحمی سے کام لینا اور صبر کا دامن ہاتھ سے تھامے رہنا، (ض) سے ضابطہ اسلام پر عمل کرنا

۔(ط) یعنی طاقت پر گھمنڈ نہ کرنا، ظ یعنی ظاہری طور پر دیکھانیوالی عبادت نہ کرنا( ع) اور(غ) یعنی علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے، علم سرمایہ ہے اور علم دین عظیم سرمایہ ہے ،علم شعور ہے، علم نور ہے، اجالا ہے، روشنی ہے، اور علم کی روشنی میں منزل دیکھائی دیتی ہے اور علم کے ذریعے عقائد درست رکھتے ہوئے منزل مقصود تک پہنچنے میں آسانی ہوتی ہے

یعنی فاقہ بھی کرنا پڑے تو کرنا لیکن علم ضرور حاصل کرنا اور عبادت سے غافل نہ ہونا اور کبھی بھی غفلت میں نہ رہنا،، غیبت کبھی بھی کسی کی نہ کرنا، غرور کسی بھی بات کا کسی بھی چیز کا حتیٰ کہ علم اور اور عبادت پر بھی غرور ہرگز نہ کرنا

۔(ف) ،(ق) اور (ک) یعنی فاقہ کشی کے عالم میں بھی،، کبھی ناشکری نہ کرنا،، بلکہ قرب،، الٰہی حاصل کرنے کی کوشش کرنا، کفریہ باتیں، کفریہ کام کبھی نہ کرنا،، (ل /م) یعنی لاالہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کا ورد کرتے رہنا،، (ن) یعنی ، نماز کی پابندی کرنا( و) یعنی یہ سارے کام وضو،، بناکر کرنا،، (ہ) یعنی ہمدردی کا اظہار سب کے ساتھ کرنا ،،( ی) یعنی یا اللہ یا اللہ کرتے رہنا،،۔

اتنا سکھایا اساتذۂ کرام نے اور اتنا سکھانے کے بعد ان شاءاللہ زندگی میں انقلاب تو آنا ہی آنا ہے لیکن اب یہیں سے پھر امتحان شروع ہوتا ہے کہ تم اپنے اساتذہ کرام کا کتنا احترام کرتے ہو اور کتنی عزت کرتے ہو آج تو دیکھا جارہا ہے کہ اساتذۂ کرام نے طالب علمی کے زمانے میں رہنمائی کی ذہنی کیفیت کو روشن کیا اور تم بعد میں جاکر کسی پیر سے مرید ہوگئے تو پیر کا احترام کرتے ہو اساتذہ کا نہیں

ہر مہینے پیر کی خدمت میں حاضری دیتے ہو لیکن اساتذہ کی خدمت میں نہیں یاد رکھو صحیح پیر کی پہچان کا طریقہ بھی اساتذۂ کرام کی بارگاہ سے ہی ملے گا کہیں اور سے نہیں،، اور پیر کے احترام کا طریقہ بھی اساتذہ سے ہی ملے گا کہیں اور سے نہیں،،۔

فیس بک پر ہماری نئی نسل کا کردار   اس مضمون کو بھی پڑھیں 

آپ چاہے فراغت کے بعد کتنی ہی شہرت حاصل کیوں نہ کرلیں لیکن جس طرح بیٹا باپ سے بلند نہیں ہوسکتا اسی طرح شاگرد بھی استاد سے بلند نہیں ہوسکتا آج اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ کچھ باشعور اور با صلاحیت افراد جو زمانہ طالب علمی سے گذر کر فراغت حاصل کرنے بعد جہاں درس و تدریس کی دنیا میں قدم رکھ کر دین کی ترویج و اشاعت کر رہے ہیں وہیں ان کے سینوں میں والدین اور اساتذہ کا درد اٹھا اور ان لوگوں نے محسوس کیا کہ کچھ پل اساتذہ کرام،، کے نام بھی ہونا چاہیے دنیا کو بتانا چاہیئے کہ والدین کا مقام کیا ہے اور اساتذۂ کرام کا مقام کیا ہے،،

اور یہی ان کے لیے سچا خراج عقیدت بھی ہوگا تاکہ ان کے مشن کو آگے بڑھانے میں ہماری راہیں آسان ہوسکیں اور ہمارے دلوں میں اساتذۂ کرام کی محبت برقرار رہے اور محبت کی یہ دلیل بتائی گئی ہے کہ جس کو جس سے محبت ہوتی ہے وہ اس کا ذکر خوب کرتا ہے،،۔

اور آج ہم جو کچھ بھی ہیں اس میں سب سے اہم کردار اساتذۂ کرام کا ہی ہے ہم دعا گو ہیں کہ وہ اساتذہ کرام جن کی روحیں قفس عنصری سے پرواز کرچکی ہیں رب تبارک و تعالیٰ ان کی قبروں پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے اور وہ اساتذۂ کرام جو باحیات ہیں اللہ رب العالمین ان کی عمروں میں برکتیں عطا فرمائے ہمارے سروں پر تادیر ان کا سایہ قائم رکھے آمین یارب العالمین

جاوید اختر بھارتی

(سابق سکریٹری یوپی بنکر یونین) محمدآباد گوھنہ ضلع مئو اترپردیش
javedbharti508@gmail.com
 8299579972

Amazon   Havells   Bigbasket   Flipakrt 

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن