Saturday, October 19, 2024
Homeمخزن معلوماتکولکاتا کے ملی الامین کالج کو انصاف کب

کولکاتا کے ملی الامین کالج کو انصاف کب

ازقلم ۔محمداشفاق عالم نوری فیضی کولکاتا کے ملی الامین کالج کو انصاف کب تک ملے گا ؟

 ہندوستان کی آزادی کے بعد مسلمانان کلکتہ کی طرف سے قائم ہونے والا واحد مسلم ادارہ ملی الامین گرلس کالج

 جو  کئی سالوں سے اخبارات کی سرخیوں چھایا رہا۔ کئ دفعہ اس کے تعلق سے خبریں پڑھنے کے بعد ضمیر کانپ اٹھے، جسم کے رونگٹے کھڑے ہوگئے ، افسوس ہوتا کہ کولکاتا کے مسلمانوں کی اس عظیم وراثت سے کھلواڑ آخرکب تک یوں ہی ہوتا رہے گا؟

چند وراثتوں کو تو انصاف مل ہی  گیا لیکن اس وراثت کو انصاف کب  ملے گا ؟ اس تناظر میں اس کی بازیابی کے لیے ہم مسلمانوں کو بلا شبہ، آگے آنا چاہیے. کیا یہ تشویش ناک امر نہیں ہے کہ برسوں سے ” ملی الأمین کالج ” خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے۔

 حکومت کی سرد مہری اور ہماری غلط حکمت عملی اور بے بنیاد پالیسی کے باعث یہ کالج بند ہونے کے کگار پر ہے، مغربی بنگال میں کچھ جگہوں پر اقلیتوں کی تعلیمی صورت حال تشویش ناک ہے اس لیے تعلیمی ترقی کے لیے پھر سے  ہمیں کوششیں شروع کرنی چاہیے

ہماری کو ششوں کا ہی یہ  نتیجہ تھا جو آج شہرہ آفاق ” محمڈن اسپورٹنگ کلب، معروف ملی وسماجی ادارہ مسلم انسٹیٹیوٹ اور چند دن  قبل شہر نشاط کولکاتا کا اسلامیہ اسپتال جیسی وراثت کو انصاف مل گیا

خریدنے کے لیے کلک کریں

 اور الحمدللہ آج عروج کی طرف گامزن ہے ۔افسوس در افسوس! متذکرہ اداروں کو تو چند دنوں میں ہی انصاف مل گیا لیکن اس کالج کو انصاف کب ملے گا؟ ،آخر اپنا حق حاصل کرنے میں مسلمان اتنے  بے بس اور لاچار کیوں نظر آرہے ہیں

جب کہ موجودہ حکومت میں ہمارے تعلیمی اداروں کو تو کافی عروج پر ہونا چاہیےتھا  کیوں کہ گذشتہ کئی سالوں سے سیکولریزم کی چیمپئن اور مسلمانوں کی امیدوں کو برلانے میں واحد شخصیت محترمہ ممتا بنرجی نے محنت،مشقت،اور  کوششوں سے اپنے فرائض کو انجام دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے


اس میں شک نہیں کہ “ملی الامین کالج” صرف مغربی بنگال ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں اپنی شناخت بنا چکا ہے لیکن چند سر پھرے لوگ اپنا الو سیدھا کرنے کے لیے اس عظیم وراثت سے کھلواڑ کررہے ہیں اور  آج انصاف اسے دلانے سے بھی دور رکھا جا رہا ہے آخر اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟کلکتہ شہر کے سرکردہ مسلمانوں نے ماضی میں کئ  تعلیمی، سماجی، اور ملی  ادارے قائم کیے ہیں اب مستقبل میں ان عمارتوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے


افسوس صد افسوس آج  یہ کالج بدانتظامی اور بدنظمی کا شکار ہوکر  زیر بحث بنا ہوا ہے. اس سلسلے میں کلکتہ کے  حساس ذمہ دار قوم وملت کے ہمدرد مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جس طرح آپ نے آواز اٹھاکر یا تحریک چلاکر  کئ اداروں کو انصاف دلایا ہے اسی طرح “ملی الامین کالج” کے لیے بھی اس وقت تک  آواز اٹھائیں یا تحریک چلائیں جب تک  مفاد پرستوں سے نجات نہ مل جاے


ازقلم ۔محمداشفاق عالم نوری فیضی
خطیب وامام۔نہالیہ جامع مسجد

 دکھن ناراین پور،کولکاتا۔136
رابطہ نمبر۔ 9007124164

بچے موبائل اور والدین از قلم محمد شاہد علی مصباحی

درج ذیل کی کپمنیوں سے اگر آپ خریداری کرتے ہیں ان لنکوں پر کلک کر کے تو افکار رضا کو مالی مدد ملے گی بس گزارش ہے کہ حلال اشیاء ہی خریدیں

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن