Friday, October 18, 2024
Homeشخصیاتمفتی محمد مجیب اشرف کا رخصت ہونا ایک علمی عہد کا خاتمہ...

مفتی محمد مجیب اشرف کا رخصت ہونا ایک علمی عہد کا خاتمہ ہے

حضور اشرف الفقہاء مفتی محمد مجیب اشرف کا رخصت ہونا ایک علمی عہد کا خاتمہ

مفتی محمد مجیب اشرف

۔۶؍اگست ۲۰۲۰ء/۱۵؍ذی الحجہ ۱۴۴۱ھ بروز جمعرات بوقت صبح خلیفۂ مجاز حضور قطبِ عالم حضور مفتی اعظم عالم اسلام مفتی اعظم ناگ پورافضل الفضلاء أکمل الکملاء أعلم العلماءاشرف الفقہاء مفتی محمد مجیب اشرف صاحب کا وصال ہو گیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ بوقت وصال عمر شریف ۸۵؍ برس تھی۔

 آپ مفتی اعظم مہاراشٹر کے عظیم منصب پر فائز تھے۔ صرف ہندستان ہی نہیں بلکہ عالمی پیمانے پر دین و سُنیّت کی نشر و اشاعت کی۔  آپ ایک عظیم داعی ایک عظیم مفکر ایک عظیم مبلغِ اسلام سفیر اسلام کی حثیت رکھتے تھے ایک باوقار عالم ربانی اور قدآور روحانی پیشوا تھے ۔

 آپ سلسلۂ  عالیہ قادریہ برکاتیہ رضویہ کے عظیم شیخِ طریقت اور روحانی قائد تھے۔ لاکھوں افراد آپ سے بیعت کا شرف رکھتے ہیں۔اورتقریباہزاوں علماء کرام آپ کے خلفاء جو ہند وبیرون ہند کے بلاد میں خدمات دین اسلام سر انجام دے رہے ہیں۔

آپ کے دَوروں کی برکت سے سیکڑوں مساجد، مدارس، اداروں کا قیام عمل میں آیا اور دین کی اشاعت ہوئی۔ آپ کی متعدد تصانیف یادگار و مقبول ہیں؛ آپ کی نعتوں میں فنی عظمتیں اور والہانہ جذبات کا پاکیزہ اظہار ہے- اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور آپ کے فرزندان، تلامذہ، مریدین، محبین، متوسلین کو صبرِ جمیل دے آمین بجاہ حبیبہٖ سیدالمرسلین ﷺ۔

فقیر قادری رضوی کی ایک آخری ملاقات انڈیا میں اڑیسہ کے ایک دورے کے دوران ہوئی حضور مجاہد ملت کی نگری آپ کے خلیفہ خاص حضور اشرف اولیاء کے سالانہ عرس مبارک میں شریک ہوئے۔

میری قسمت کا ستارہ عوج ثریا پر اتفاق ایسا ہوا فقیر دہلی سے بھونیشور ائیرپورٹ پہلے پہنچ گیا حضرت کو حیدرآباد سے آنا تھا آپ کی فلائٹ میں تاخیر تھی حضور اشرف اولیاء کے جانشین حضرت سید مبشر صاحب نے آپ نے ایک مرد کے یہاں قیام کا انتظام کرادیا وہ لوگ مجھے لینے گیے۔

اس کے بعد حضور اشرف الفقہاء مفتی محمد مجیب اشرف صاحب تشریف لائے ایک ہی جگہ قیام ہو شام ہم لوگ حضرت کی سربراہی میں بھونیشور سے بائی کار اشرف نگر پہنچے کئی گھنٹے کا وقت ملا ساتھ میں رہنے کا بہت مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ۔

حضرت سے حضور مفتی اعظم ہند کے بارے میں بہت استفادہ کیا حضرت کو بہت خوشی ہوئی جب یہ معلوم ہوا کہ میں دربار حضور مبلغِ اسلام علامہ ابراھیم خوشتر علیہ الرحمہ ماریشس افریقہ سے حاضر ہوا ہوں ۔ بقیہ تبصرہ ان شاءاللہ العظیم مکمل مضموں میں کروں گا

حضرت کے ساتھ استاذ العلماء حضرت علامہ مفتی معراج مصباحی استاذ الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور
علامہ مولانا مرتضی حسن رضوی کرناٹک
صوفی قوم و ملت الحاج سید منور باپو قادری رزاقی اونا گجرات حضرت علامہ مولانا مفتی سید فیض اللہ باپو قادری
حضرت سید نثار باپو قادری ڈونگر گجرات
اور اکابر علماء کرام جودینا سے رخصت ہوئے اللہ پاک اپنے حبیب سرور کائنات فخر موجودات صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے صدقے وطفیل میں ان سب کی بے حساب مغفرت فرمائے اور درجات میں بلندی عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ و متعلقین و محبین اور مریدین و تلامذہ کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین بجاہ حبیبہٖ سیدالمرسلین ﷺ۔

شریکِ غم
خادم مشن قطبِ اعظم ماریشس افریقہ خلیفہ مجاز حضور تاج الشریعہ

مفتی محمد غفران رضا قادری رضوی

ماریشس افریقہ بانی دارالعلوم رضا ۓ خوشتر و جامعہ رضاۓ فاطمہ

قصبہ سوار ضلع رامپور انڈیا

گدااہنے کریم کامحمد شاکرالقادری فیضی

۔(خلیفہ حضور تاج الشریعہ )خادم دارالافتاء فیضان تاج الشریعہ اودے پور راجستھان

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن