Friday, November 22, 2024
Homeشخصیاتلاک ڈاؤن اور محفل تاج دار کربلا رضی اللہ عنہ

لاک ڈاؤن اور محفل تاج دار کربلا رضی اللہ عنہ

 از قلم  مجیب الرحمٰن رضوی  مصباحی لاک ڈاؤن اور محفل تاج دار کربلا رضی اللہ عنہ

لاک ڈاؤن اور محفل تاج دار کربلا رضی اللہ عنہ

حالات کی ستم ظریفی دیکھئے رمضان، جمعات، عیدالفطروعیدالاضحی کےبعد اب ذکرسرکارامام حسین رضی اللہ عنہ کی پاکیزہ مجلسیں بھی لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی نذرہونےجارہی ہیں، کرونابھی کیساعذاب ہے جو لگاتار ہم سے بڑی بڑی نعمتیں چھینتا اور طرح طرح کی آفتوں اورآزمائشوں میں ہمیں گھیرتاجارہاہے، یہ کیسی بلائےبےدرماں ہے جس نے امت مسلمہ کاسینہ پئے درپئے غموں سےچھلنی کرڈالاہے، یہ کیسی جانکاہ آفت ہے جسکے خاتمےکی امیدیں ہی ختم ہوتی جارہی ہیں؟

یہ کیسی مصیبت بےاماں ہےجس کی قہرسامانی کےدوران ہمیں کثیرجلیل القدراساطین امت سے محروم ہونا پڑاہے؟ یہ کیسا فتنہ فاجعہ ہے جس سےدینی تعلیم کا سلسلہ بریک ہوگیا ہے؟ روزی روٹی کے ہزارہامسائل اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، خاندانی شیرازہ بکھرتاجارہاہے؟ اجتماعیت پر مسلسل چوٹ پڑرہی ہے؟

یہ اور ان جیسےلاتعداد آلام کیاکم تھے کہ اب اسلامی  کیلینڈر کے نئےسال 1442 ھ کے پہلے ماہ محرم الحرام کی آمد آمد ہےاورحسب سابق بدنام زمانہ وائرس کی روک تھام کےنام پر لاگوپابندیوں کےباعث مجالس ذکر حسین کااہتمام نہیں کیاجاسکے گا

 یہ امرنہایت تکلیف کاباعث ہے، مگرمرضی مولی ازھمہ اولی، وقت اور تغیرکاچولی دامن کاساتھ ہےلھٰذابدلے ہوئے حالات میں ہمیں بھی اپنے طریقوں میں کچھ تبدیلی کرنی پڑے گی، چنانچہ بڑی اوراوپن محفلوں/کانفرنسوں/ جلسوں کے بجائے ہمیں گھرگھر ذکرسرکارحسین کی بزم عقیدت آراستہ کرنی ہوگی

عالِم دستیاب ہوں تو سبحان الله ان سےبیانات وخطابات کروائے جائیں، ورنہ علمائے اہل سنت کی مستند کتب مثل خطبات محرم از فقیہ ملت قبلہ مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ سےگھرکاکوئی فرد تھوڑا تھوڑاپڑھے بقیہ افرادخانہ (ممکن ہوتوباوضو)باادب  سماعت کریں، ان شاءالله اس کے فوائد دوررس اور خرچیلو جلسوں سے اس کےنتائج کہیں بہترمرتب ہوں گے

خطبات محرم کو خریدنے کے لیے کلک کریں

 ہمیں یادپڑتا ہے کہ پہلےگھرگھر میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام ہوتا تھا اس کی برکتوں سے جہاں روزیاں کشادہ اوربیماریاں دورہوتی تھیں وہیں دیوبندیت وبدعقیدگی کی مؤثرروک تھام بھی ہوجاتی تھی، علمائے کرام سےعوام کےرابطے بحال رہتے تھے، ناآسودہ حال علما کی کچھ خدمت بھی ہوجایاکرتی تھی، ذکرمصطفی کی عطربیزخوشبوؤں سےگھرگھرمعطراورہرنفرمشکبارہوتاتھا،مگر جب سےبڑے بڑے جلسوں کارواج ہوا مذکورہ فوائد ونتائج سےہاتھ دھوناپڑا، (الاماشاءاللّہ )۔

موجودہ حالات میں ذکر حسین کی بابرکت محفلیں اسی قدیم وصالح ونفع بخش طریقے پرمنعقد کئےجانےکی ضرورت ہے،عناوین کی سیٹنگ یوں ہوکہ توحید سےمتعلق عقائداورذکراالٰہی کی اہمیت سےدس روزہ خطابات کاسلسلہ شروع ہو( ہمارےجلسوں میں عموما عقیدہ توحید ضمنابیان کیاجاتاہےظاھرہےیہ بڑی کوتاہی ہے عوام کاحال اس معاملے میں دگرگوں ہےاس لئےمستقلا اس پہ خطاب ہوناچاہیے)۔

دوسرے دن میلادالنبی وسیرت رسول صلی الله عليه وسلم موضوع سخن ہو، بعدہ بترتیب خلفائے راشدین، صحابہ کرام خاص کر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی صحابیت، عزت وعظمت پرخطاب ہو، تاکہ سنیوں میں چھپی رافضیت کاردہو(سنفضیت کوبےنقاب کرناوقت کاتقاضاہے)پھراہلبیت کرام کی مقدس ومستندشانیں بیان ہوں، ذکر شہدائےکربلاخاص کر نواسہ رسول سیدالشہدا امام حسین شہید جوروجفا رضی اللہ عنہ کی داستان صبر، کردارعزیمت واستقامت بیان کرتےہوئے امت کو اس سے حاصل ہونےوالےپیغام عمل

سےضرورروشناس کرایاجائے، کہ یہی ذکرپاک سےمقصود ومرادہے، حالات کیسےہی کیوں نہ ہوجائیں ذکرپاک امام عرش مقام سےگھرگھر علاقہ علاقہ ضرور بالضرور گونجناچاہیےاور یہ اعلان ہوناچاہیے کہ

متاع لوح وقلم چھن گئی تو کیا غم ہے

کہ خون دل میں ڈبولی ہیں انگلیاں ہم نے

حسینیت ہے زمانےکی قید  سے آزاد

ہراک صدی کےکلینڈر حسین والے ہیں

اٹھاؤ لاکھ دیواریں طلوع  مہر تو  ہوگا

یہ شب کےپاسباں کب تک نہ ہم کوراستہ دیں گے،

پاک پروردگا ربصدقہ امام حسین وتمام شہداومظلومین کربلا رضی الله عنہم اپنےپیارےمحبوب کی امت کوتمام آفات ارضی وسماوی سے محفوظ فرماکربعافیت شادوآبادفرمائے

فقط کمترین گدائے اصحاب وعترت   فقیررضوی مجیب الرحمن مصباحی

اس کتاب کو آن لائن خریدنے کے لیے کلک کریں

اگر آپ بھی آن لائن سامان خریدتے ہیں تو نیچے دیے گیے کمپنیوں کے لنکوں سے خریدیں بس گزارش ہے کہ حلال اشیاء ہی خریدیں

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن