از قلم :غلام جیلانی مرکزی محمد حسین صدیقی کیسے بنے ابوالحقانی ؟
محمد حسین صدیقی کیسے بنے ابوالحقانی
۔۱۲سمتبر۲۰۲۰ کو رات بعد نمازعشاحضوراشرف الفقہا کی خدمت دین کے کچھ گوشے عوام الناس کی خدمت میں پیش کرنےکی غرض سےقرطاس و قلم لیکربیٹھاہی تھاکہ والد محترم حافظ امام الدین کریم القادری اطال اللہ عمرہ کا کال آیا ابتدائ کلام کے بعد آپ نےفرمایا مولاناابوالحقانی صاحب کاانتقال ہوگیا اتناسنتےہی قلب وجگر افسردہ ہوگیا مگر ذہن وفکرنےکہاایسانہیں ہوسکتاحضرت اتنی جلدی فقط 64 سال کی عمرمیں بلاکسی طویل علالت کے، اہل سنت کوداغ رفاقت نہیں دے سکتے مگر جب نیٹ آن کیاسوشل میڈیادیکھاتوہرطرف اناللہ واناالیہ رٰجعون ہی دیکھنےکوملا دل تونہیں مانا مگر”وَ لَنْ یُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفْسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُهَاؕ“ کے تحت قضائے الہی کےآگےسرتسلیم خم کرناہی پڑاـ
ابررحمت ان کی تربت پرگہرباری کرے
محمد حسین صدیقی (علیہ الرحمہ)آپ کا اصلی نام ہے لیکن پورےعرب وعجم، یورپ وایشیامیں لوگ آپ کوابوالحقانی کےنام سے یادکرتےتھےاور دعوت نامہ میں نام کی جگہ اس لفظ کو ہی استعمال کرتے تھے آئیے جانتے ہیں کہ یہ آپ کی کنیت ہے یاکچھ اور؟۔
عام طورپرجب ”اب“ کےساتھ کسی لفظ کو ملاکر ایک اسم بناتے ہیں تو لوگوں کا ذہن اسی طرف جاتاہے کہ یہ ان کی کنیت ہوگی اوراس نام سے ان کی کوئ اولاد ہوگی لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں ہے اس کا پس منظر یہ ہے کہ پالن حقانی گجراتی ایک فتین کا فتنہ جب شباب پر تھا اور قرآن واحادیث کے غلط مفاہیم و مطالب کے ذریعے اللہ اور اس کے رسول عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرکے عوام اہل سنت کو گمراہی کے دلدل میں ڈھکیلنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
توآپ ہی شمشیر رضا بن کراصلاح عقائد و اعمال کو اپنا موضوع سخن منتخب کرکے قرآن واحادیث کی آیات وعبارات سنا سنا کر عوام اہل سنت کی صحیح رہ بری فرماتے رہیں اورتمام باطل قوتوں خصوصا پالن حقانی کے باطل افکارونظریات کا صفایا کرتےرہیں نتیجۃً اس فتنہ پرورکومنہ کی کھانی پڑی اورہزاروں گم گشتہ گان راہ نے آپ کےدست حق پرست پرتوبہ استغارکے ذریعے اپنی آخرت کوسنوارا اورمستقبل میں مسلک اعلی حضرت کا پابند رہ کرزندگی گزارنےکا عزم مصمم کرلیا
اسی باطل قوتوں کادندان شکن جواب دیتے دیتےاورعوام کی صحیح رہبری کرتےکرتےآپ ”ابوالحقانی“ کے لقب سےیادکیے جانے لگےـ
(سالنامہ باغ فردوس مبارک پور۲۰۱۹)
دعا ہے کہ رب غفور آپ کی خدمات عالیہ کوقبول فرماکر بلاحساب پروانۂ بخشش عطافرمادے آمیـــن
۔✍🏻 غلام جیلانی مرکزی
گلبرگہ شریف کرناٹک
مینیجنگ ایڈیٹر: افکاررضا انٹرنیشنل اردوویب سائٹ
آہ : میدان خطابت کا درخشندہ ٹوٹ گیا
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع