تحریر: مفتی خبیب القادری مدنا پوری حضرت علی کی بیویوں اور اولاد کی تعداد و اسماء ( ایک تحقیقی تحریر)۔
حضرت علی کی بیویوں اور اولاد کی تعداد و اسماء
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
نحمد ہ و نصلی علی رسولہ الکریم
حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم نے مختلف اوقات میں نو شادیاں کیں اور ان کے علاوہ آپ کی کئی باندیاں بھی تھیں
آپ کا پہلا نکاح جگر گوشہ رسول طیبہ،طاہرہ،ارضیہ؛مرضیہ؛عابدہ ؛زاہدہ حضرت سیدہ فاطمہ زہرہ رضی اللہ تعالی عنہا سے ہوا، اور ان سے تین صاحبزادے امام حسن، امام حسین اور امام محسن رضی اللہ تعالی عنھم پیدا ہوئے۔
حضرت محسن رضی اللہ عنہ کا بچپن میں ہی وصال ہوگیا۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا سے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی دو صاحبزادیاں زینب کبریٰ اور ام کلثوم کبریٰ رضی اللہ عنہما پیدا ہوئیں۔ جب تک حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا بقید حیات رہیں آپ کرم اللہ وجہہ الکریم نے کسی اور سے نکاح نہ کیا
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے انتقال کے بعد مختلف اوقات میں آپ کے درج ذیل نکاح ہوئے
ام البنین بنت حرام عامریہ رضی اللہ عنہا : ان سے چار فرزند حضرت عباس، حضرت جعفر، حضرت عبداللہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہم پیدا ہوئے
لیلیٰ بنت مسعود تیمیہ رضی اللہ عنہا: ان سے دو بیٹے عبیداللہ اور ابوبکر رضی اللہ عنہما پیدا ہوئے۔
اسما بنت عمیس خثیمہ رضی اللہ عنہا: ان سے یحییٰ اور محمد اصغر رضی اللہ عنہما پیدا ہوئے۔
ام حبیبہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا: ان سے حضرت عمر اور سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہما پیدا ہوئے
امامہ بنت ابوالعاص رضی اللہ عنہا : ان سے محمد اوسط رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے
خولہ بنت جعفر حنفیہ رضی اللہ عنہا : ان سے محمد اکبر رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، جو محمد حنفیہ کے نام سے معروف ہیں
ام سعید بنت عروہ رضی اللہ عنہا : ان سے ام الحسین اور رملہ کبریٰ رضی اللہ عنہما پیدا ہوئیں۔
محیاۃ بنت امراءالقیس : ان کے بطن سے ایک بیٹی پیدا ہوئی جو بچپن ہی میں فوت ہو گئیں
متعدد با ندیوں سے پیدا ہونے والی آپ کی اولاد کے نام درج ذیل ہیں
حضرت ام ہانی
حضرت میمونہ
حضرت زینب صغریٰ
حضرت رملہ صغریٰ
ام کلثوم صغریٰ
حضرت فاطمہ
حضرت ا مامہ
حضرت خدیجہ
حضرت ام الکبریٰ
حضرت ام سلمہ
حضرت ام جعفر
حضرت ام جمانہ
رضی اللہ عنہم اجمعین
حوالہ جات
الکامل في التاريخ جلد 2 صفحہ 262
البدايه و النهايه، جلد 7: صفحہ 332
ابن قتيبه، المعارف،جلد 1: صفحہ 210
کتبہ
العبد العاصی الی ربہ الہادی خبیب القادری سلمہ المنان عن شرورالزمان
مدناپوری بریلی شریف یوپی بھارت
موبائل 7247863786
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع