ساری دنیا کو اپنا غلام بنانے والا یہ چھوٹا سا آلہ جسے ہم موبائل کہتے ہیں اس موبائل فون میں سنگل لانے کے لیے ٹاور لگائے جاتے ہیں آج کا مضمون اسی ٹاور کے اچھے برے اثرات کو بیاں کرتا ہے. موبائل ٹاور سے جان داروں کی صحت پر خطرناک اثرات . ترتیب و پیش کش الحاج حافظ محمد ہا شم قادری مصباحی جمشید پور۔
موبائل ٹاور سے جان داروں کی صحت
اللہ رب ا لعزت نے تمام جانداروں کو پیدا فر مایا، انکی ضرویات کی چیزیں پیدا فر مائیں، بے شمار نعمتوں سے نوازا،علم ،عقل،ہنر،عطا فر مایا انسانوں نے اپنی ضرو ریات وسہولیات کے لیے اللہ کے دیئے علم وعقل سے بے شمار چیزیں ایجاد کیں اور کر رہے ہیں جہاں ان ایجادات سے بہت سی سہولیات ہیں وہیں ان کے بے شمار نقصانات بھی ہیں۔
ساری دنیا کے لوگوں کو اپنا غلام بنا لینے والا چھوٹا ساآلہ’’موبائل‘‘ نے تو حیرت انگیز طور پر انسانوں کے ساتھ ساتھ دوسری مخلوقات پر بھی زبر دست اثر ڈالا ہے، جا نور بھی اس کے اچھے برے اثرات سے بچ نہیں پارہے ہیں۔آج سے سو سال پہلے کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ انسان ترقی کرتے کرتے یہاںتک پہنچ جائے گا۔
اللہ کی کتاب قر آن مجید نے صدیوں پہلے اعلان کردیا تھا کہ اللہ تعالیٰ آگے بھی انسا نوں کو زینہ بزینہ ترقی دے گا۔ وَا لْخَیْلَ وَالْبِغَالَ وَا لْحَمِیْرَ لِتَرْ کَبُوْ ھَا وَزِیْنَۃً وَیَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ۔(القرآن،سورہ،16:آیت8)تر جمہ:اور اس نے گھوڑے اور خچر اور گدھے(پیدا کئے) تاکہ تم ان پر سوار ہو اور یہ تمہارے لیے زینت ہے اور (ابھی مزید) ایسی چیزیں پیدا کرے گا جو تم جانتے نہیں۔( وَیَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ:.. اور(ابھی) مزیدایسی چیزیں پیدا کرے گا جو تم نہیں جانتے۔)۔
یعنی جانوروں کی جو اقسام تمہارے بیان کی گئیں ان کے علاوہ ابھی مزید ایسی عجیب وغریب چیزیں اللہ تعا لیٰ پیدا کرے گا جن کی حقیقت اور پیدائش کی کیفیت تم نہیں جانتے۔اس میں وہ تمام چیزیں آگئیں جو آدمی کے فائدے ، راحت وآرام اور آشائش کے کام آتی ہیں۔
اور وہ اس وقت موجود نہیں ہوئیں تھیں لیکن اللہ تعالیٰ کو ان کا آئندہ پیدا کر نا منظور تھا جیسے کہ بحری جہاز،ہوائی جہاز،ریل گاڑیاں، انٹر نیٹ، موبائل اور اس طرح کی ہزاروں سائنسی ایجادات۔اور ابھی آنے والے زمانے میں نہ جانے کیا کیا ایجاد ہو گا لیکن جوبھی ایجاد ہو گا وہ سب اس آیت کریمہ میں داخل ہو گا۔
ضرورت کے ساتھ ساتھ لہو لعب وتفریح کا سامان’’موبائل‘‘ نے انسانوں کو اپنی گرفت میں لے رکھاہے،آج کا انسان خاص کر نوجوان و نو عمر بچے اور بو ڑھے بھی اس کے گرویدہ ہیں اور اس میں ایسے لگے ہیں کہ اپنے پیدا کر نے والے رحیم وکریم رب کو بھی بھول بیٹھے ہیں۔ مو بائل میں لہو لعب کے سارے سامان موجود ہیں، کر کٹ ہو، یا فٹبال،ویڈیو گیم سے لے کرپب جی (PUBG) گیم وان گنت سامان تفریح،یا دوسر ے لفظوں میں ذہنی عیاشی کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے،ہزاروں سال پہلے کلام الٰہی نے اعلان کر دیا تھا بہت سے لوگ ہیں جو’’لَھْوَا لْحَدِیْثِ‘‘ خرید تے ہیں،اللہ کی راہ سے دور کرنے اور لہو لعب میں مبتلا ہونے کے لیے’’موبائل‘‘ خرید تے ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَمِنَ ا لنَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَھْوَ الْحَدِیْثِ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ بِغَیْرِعِلْمٍ وَّ یَتَّخِذَھَاھُزُوًااُوْلٰٓئِکَ لَھُمْ عَذَابٌ مُّھِیْنٌ۔(القرآن،سورہ ،لقمان:31،آیت6)۔
تر جمہ :اور کچھ لوگ کھیل کی باتیں خرید تے ہیں کہ اللہ کی راہ سے بہکا دیں بے سمجھے اور اسے ہنسی بنالیں،ان کے لیے ذلت کا عذاب ہے۔
قرآن کریم کایہ اعجاز ہے کہ لہو لعب اور تفریح کے سامان کے بارے میں بتا دیا کہ پیسے دیکر خدا کا عذاب خرید تے ہیں،ویڈیو،ٹیلی ویژن،موبائل وغیرہ وغیرہ ،ہرطرح کا سامان تفریح موبائل میں موجود ہے،آخرت کے علاوہ موبائل دنیا کے لیے بھی عذاب بن گیا ہے ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ موبائل میں بہت کام کی چیزیں بھی ہیں،والیکن بے شمار نقصانات بھی اس میں موجود ہیں اس پر بڑے بڑے علم داں اور ماہرین حضرات نے کتابیں لکھی ہیں، کون سنتا ہے نقار خانے میں طوطی کی آواز؟۔
موبائل چلانے میں سے لیکر موبائل کا استعمال ہوتا ہے ان چیزوں سے کتنا نقصان ہو رہا ہے کیا اس طرف بھی توجہ ہے؟۔
ہے تو بہتر ہے اس کے نقصانات سے بچنے کی سنجیدہ کوشش کی جانی چاہیے،اگر اس جان لیوا ٹکنا لوجی پر توجہ نہیں دی گئی تو ایک وقت ایسابھی آئے گا کہ انسانوں کے ساتھ اور بھی جان دار اس کے چپیٹ میں رہیں گے ابھی ہیں والیکن آگے بہت زیادہ نقصان کا باعث ہوگا۔
موبائل ٹاور صحت کے لیے انتہائی خطر ناک جدید ٹکنالوجی سے لیس آج کی دنیا بہت تیزی سے مقبول ہوا اور دن بدن اس میں اضافہ ہی ہو رہا ہے،سیل فون جہاں جدید سہولیات وآسانیاں فراہم کرتاہے،وہیں اس کے بہت سے نقصانات بھی ہیں پہلے بھی آپ نے پڑھا ہو گا لیکن اب نئی تحقیق میں اسمارٹ فون (smart phone) اور اس کے ٹاور (mobile tower) کے بہت نقصانات ہیں جنہیں پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
جن لو گوں کے گھر موبائل ٹاور کے قریب ہیں ان کی صحت اچھی نہیں رہتی طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہیں۔ موبائل ٹاور سے نکلنے والی ریڈ یائی شعائیں (rays) سے ذہنی کشیدگی ،سردرد ،الجھن،چڑ چڑاپن وغیرہ بڑھ جاتا ہے،نئی تحقیق کے مطابق موبائل فون کی بر قناطیسی (electromagnetic radiation) تابکاری چھوٹے بچوں کے لیے بہت ہی خطر ناک ہے،اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال ہر شخص کے لیے خاص کر کم عمر بچوں کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔
موبائل ٹاور اور موبائل سے نکلنے والی تابکاری لوگوں کے دماغ پر خاص کر بچوں کی یاد داشت برا اثر ڈالتی ہے،یہ بات سوئس سائنسدانوں کی تحقیق سے سامنے آئی ہے جس میں12سال سے17 کی عمر کے700 سو بچوں پر ایک سال تجر بہ کیاگیا۔
نتائج کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی کی اسمارٹ فون کی اسکرین سے نکلنے والی شعائیں لوگوں کی یاد داشت کو خاص کر بچوں کی یادداشت (memory) کو بہت نقصان پہنچا رہی ہیں۔
فیگرلی میموری جو دماغ میں دائیں جانب موجود ہوتی ہیں اس پر ان شعائوں کا زیادہ اثر پڑ تا ہے،جس سے چڑ چڑا پن،سر درد بھولنے کی عادت میں زبردست اضافہ ہوتاہے،واضح رہے کہ سائنسدانوں نے موبائل کے ٹاوروں کو صحت کے لیے انتہائی خطر ناک قرار دیا ہے۔
ہارڈ ورڈ اور بوسٹن یونیور سیٹیوں کے سائنسدا نوں نے اپنی تحقیق میں موبائل فون ٹا ورز یعنی کھمبوں سے نکلنے والی شعاعوں کو مضر صحت قرار دیا ہے،اپنی تحقیق میں بتاتے ہیں ۔
موبائل ٹاور سے نکلی ہوئی ریڈیائی لہروں سے انسانی صحت پر خراب اثر ات مرتب ہورہے ہیں،موبائل ٹاور کے آس پاس رہنے والوں کے جسم پر تھرمل اثرات کا زیادہ اثر پایا جاتاہے اس صورت حال میں جب کوئی شخص موبائل سے بات کرتا ہے، موبائل kabat تھر ملا کے اثرات سے اس کے کان کے آس پاس پسینہ آتا ہے یہ واضح اشارہے براہ راست انسانی خلیات، جین اور ڈی این اے کی تھر ملااثرات ایک ہی قسم ہے جو انسانوں کے لیے زیادہ خطر ناک ہے، جو کینسر کی بیماری پیدا کرتے ہیں،ضرورت سے زیادہ موبائل کا استعمال اور موبائل ٹاور کے قریب رہنے والوں کی یاد داشت بہت کم ہوجاتی ہے۔
تھوڑی ،تھوڑی دیر میں ذہن سے بات نکل جاتی ہے پھر دماغ پر زور دینا پڑتا ہے بھولی ہوئی بات کویاد کر نے کے لیے دماغ پر زور ڈالنا پڑتا ہے، نیند نہ آنا ، سر در ہونا، بے چینی ہو نا وغیرہ وغیرہ روز کا معمول ہوجا تا ہے۔
سائنسدا نوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مردوں اور عورتوں دونوں کے اندر تولیدی صلا حیتیں بہت کم ہو جاتی ہیں،(یعنی اولاد پیدا کر نے کی صلاحیت) اسقاط حمل کی بڑھتی تعداد میں موبائل ٹاور اور موبائل کی بر قناطیسی تابکاری کا بڑا حصہ ہے اور دل کی بیماریوں میں اضافے کا سبب بھی ہے۔
موبائل ٹاورزاور کینسر
کینسر پر تحقیق کرنے والی ایجنسی(روز ویل پارک کمپرلی ہینوکینیر ینٹر نیو یارک کے) مطابق موبائل کے کھمبے سے انتہائی طاقتور شعائیں خارج ہوتی ہیں جو لوگ موبائل فون ٹاور کے 100 میٹر کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں ان کو کینسر کا ہونے کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے اور اس کے اثرات سے ارد گرد رہنے والے جانور بھی متاثر ہو تے ہیں،۔
فرانس کے سائنسدانوں کے مطابق موبائل فون کے کھمبوں کے سامنے200 میٹر کے فاصلے تک کوئی بچہ اور کوئی بھی جاندار نہیں رہنا چاہیے کیونکہ ٹاور سے نکلنے والی شعائیں جو خارج ہوتی ہیں اس کی رینج رہائشی علاقے میں 2 کیلو میٹر تک ہوتی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میںاس کی مضر شعائوں کی رینج
پہنچ) 4 کیلو میٹر تک ٹریول یعنی حرکت کرتی ہیں،فرانس کے مشہور سائنسداں پرو فیسر راجر سینٹی اور اسپین کے پروفیسر کے انرناویر نے اپنے تحقیقی مقالوں میں لکھا ہے ہے کہ موبائل فون کے ٹاورز کے300 سے 400 میٹر تک نصف قطر میں مختلف جانداروں میں بیماری کے اثرات پائے جاتے ہیں۔
اسپین میں موبائل کمپنیوں نے اپنے کھمبے اس لیے اتارے کیوں کہ وہاں پر تھوڑے عرصے میں کافی لوگ برقی مقناطیسی مائیکرو ویو شعائوں سے متاثر ہوئے۔نیوزی لینڈ میں موبائل کھمبوں کو تعلیمی اداروں کے قریب ممنوع قرار دیا گیاہے۔
کینسر تحقیق سے متعلق عالمی ادارے آئی۔ اے۔ آر۔سی کے مطابق موبائل فونز کھمبوں سے شعائیں نکلتی ہیں زیادہ حد تک یہ امکان ہے کہ یہ جانداروں میں دماغ کے کینسر کا سبب بنتی ہیں۔عالمی ادارہ انٹر فونز نے13ممالک کے افراد پر 10سال تک تحقیق کی اور ان میں جو لوگ2گھنٹے مسلسل موبائل فونز کا استعمال کر تے ہیں، ان میں5117 افراد کے دماغ میں رسولی پائی گئی۔
جرمن، آسٹریا ،برازیل اور اسرائیل میں 5 سے 10 سال کے عرصے میں کینسر زدہ افراد میں اضافہ ہواہے۔
بچاؤ کے طریقے
لوگوں کو چاہیے کہ ان فلیٹوں میں کرائے پر گھر نہ لیں جن میں ٹاورلگے ہیں،جہاں موبائل ٹاور ہوں کم ازکم 600 میٹر دور مکان بنائیں یا کرایہ پر لیں، ۔ جمشید پور،ادیت پور،شیر پنجاب علاقہ کے ایک فلیٹ’’سویرا ( Savera) میں فلیٹ کے مالک نے اپنے فلیٹ میں موبا ئل ٹاور لگانا چاہا جس کے لیے ہر ماہ اسے 3000 مہینہ کرایہ اور پانچ موبائل فون فری کالنگ کے ساتھ مل رہے تھے
لیکن اسی فلیٹ میں رہنے والے ادیت بنر جی نے نہیں لگا نے کی بات کہی بات آگے بڑھ کر کورٹ تک پہنچ گئی کمپنی نے فلیٹ کے رہنے والے ہر شخص کو ایک موبائل فری کا آفر دیا سب تیار ہو گئے بچارے ادیت بنر جی اکیلے کیس لڑ رہے ہیں۔ اسی کو کہتے ہیں آبیل مجھے مار،بلکہ دوڑ کے مار۔
موبائل استعمال کرنے والے حضرات اور موبائل ٹاور کے قریب رہنے والے حضرات توجہ دیں اور جہاں تک ممکن ہوسکے کم سے کم موبائل کا استعمال کریں اور ان جگہوں پر رہائش سے بچیں جہاں ٹاورلگے ہیں،۔
تحریر: الحاج حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی
خطیب و امام مسجد ہاجرہ رضویہ
اسلام نگر، کپالی،پوسٹ:پارڈیہہ،مانگو
جمشیدپور(جھارکھنڈ)۔
پن 831020
رابطہ: 09431332338