Friday, March 29, 2024
Homeشخصیاتامام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی دینی خدمات

امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی دینی خدمات

تحریر: حافظ عرفان حفیظ عطاری مدنی امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی دینی خدمات

امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی دینی خدمات

امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی دینی خدمات حُجّۃُ الاِسْلَام، امام ابو حامد محمد بن محمد بن محمد غزالی شافعی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (سالِ وفات 505ھ) کی شخصیت علماے حقّہ میں بلند پایہ مقام رکھتی ہے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک عظیم مبلغ اسلام تھے۔

حصولِ علمِ دین :

آپ نے ابتدائی تعلیم طُوس(صوبہ خراسان، ایران) میں حاصل کی، اس کے بعد نیشاپور(ایران) کا قصد کیا جہاں امام الحرمین عبدالملک بن عبداللہ جُوَینی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے اکتسابِِ علم کیا۔(سیر اعلام النبلاء،ج14،ص320)

آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی پوری زندگی مختلف علوم حاصل کرنے، انہیں پھیلانے اور اُمّت ِ مسلمہ کی اصلاح میں گزری۔آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے اپنی دینی خدمات پیش کرکے جن شعبہ جات میں اہم کردار ادا کیا ان میں سے چند کا مختصر جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔

تدریس :

آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا دور فلسفہ اور عقلیت پسندی کا دور تھا۔ لوگ دین سے دُور ہوتے جارہے تھے۔اس صورتِ حال میں دین و مذہب کی خدمت کے لیے آپ نے درس و تدریس کا انتخاب فرمایا اور لوگوں کے عقائد و اعمال کی اصلاح کے لیے شاگردانِ رشید تیار فرمائے۔

شروع میں بغداد(مدرسہ نظامیہ ) اور نیشاپور میں تدریس فرمائی اور پھر اپنے علاقہ طُوس میں مدرسہ قائم فرمایا جس سے تادمِ آخر وابستہ رہے۔کثیر طلبہ نے آپ سے اکتسابِِ فیض کیا۔ آپ کے مشہور شاگردوں میں سے قاضی ابونصر احمد بن عبداللہ، ابو الفتح احمد بن علی، ابومنصور محمد بن اسماعیل، امام ابوسعید محمد بن یحییٰ نیشاپوری وغیرہ رحمۃ اللہ علیھم ہیں۔(اتحاف السادۃ المتقین،ج1،ص8تا65ملتقطاً)

تصانیف :

دینی خدمت کے لیے آپ نے تدریس کے ساتھ جس طرف توجہ فرمائی وہ تصنیف ہے۔ آپ نے بہت تھوڑے عرصہ میں کثیر کُتُب عقائد، فقہ، اصولِ فقہ اور تصوف وغیرہ کے موضوعات پر تالیف فرمائیں۔ آپ کی تالیفات سے امت آج تک مستفیض ہو رہی ہے۔ بالخصوص علم تصوف اورعلم الاخلاق پر آپ کی کتاب اِحْیَاءُ عُلُوْمِ الدِّین (جس کو اختصار کے پیشِ نظر احیاء العلوم کہا جاتا ہے۔) مشہور زمانہ ہے۔

اس کی تعریف ہر زمانے کے علماے کرام کرتے آرہے ہیں۔ شیخِ طریقت، امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی اس کتاب کے مطالعہ کی بہت تاکید فرماتے ہیں۔ آپ کی سینکڑوں کتب میں سے اَلْمُنْقِذُ مِنَ الضَّلَال، کِیمِیَائے سَعَادَت، اَرْبَعِین، اَلْاِقْتِصَادُ فِی الْاِعْتِقَاد، اَیُّھَا الْوَلَد، مِنْہَاجُ الْعَارِفِین، مِنْہَاجُ الْعَابِدِین وغیرہ بہت مشہور ہیں۔

خانقاہ کا قیام :

آپ نے جہاں تصنیف و تدریس کے ذریعے صاحبانِ علم افراد تیار فرمائے وہیں آپ نے لوگوں کی عملی تربیت اور تزکیۂ نفس (باطن کی صفائی) کا بھی اہتمام فرمایا۔ اس کے لیے آپ نے اپنے قائم کردہ مدرسے کے ساتھ ایک خانقاہ بھی قائم فرمائی جس میں ختم قراٰن کا اہتمام ہوتا، ذکر و اذکار کی محافل منعقِد کی جاتیں، وعظ و نصیحت کا سلسلہ ہوتا، جس سے لوگ اپنے باطن کی اصلاح کرتے اور فکرِ آخرت حاصل کرتے۔ (سیر اعلام النبلاء،ج14،ص322ملخصاً)

اللہ پاک کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنﷺ

تحریر: حافظ عرفان حفیظ عطاری مدنی

مدرس: جامعۃ المدینہ،ماریشس

بحوالہ: ماہ نامہ فیضان مدینہ جمادی الاولیٰ ۱۴۳۹ ھ

ان مضامین کو بھی پڑھیں

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن