Tuesday, November 19, 2024
Homeمخزن معلوماتچشموں کے رنگ

چشموں کے رنگ

از قلم : انصار رضا مصباحی چشموں کے رنگ

چشموں کے رنگ

     کہتے ہیں، کسی زمانے میں ایک گدھا تھا۔ ایک دفعہ وہ اچانک کھانا پینا بند کردیا، جس کی وجہ سے دن بدن نحیف و لاغر ہوتا چلا گیا۔ کئی ڈاکٹروں کو دکھایا گیا، پر اس کے جسم میں کوئی ایسی بیماری نظر نہیں آئی، جس کے لئے کوئی دوا یا نسخہ تجویز کی جا سکے۔

   گدھے کا مالک اسے ایک حکیم صاحب کے پاس لے گیا۔ حکیم صاحب نے اس گدھے کو ایک عدد ہرا چشمہ پہنا دیا۔ پھر کیا تھا! اسے ساری گھاس بھوس ہری نظر آنے لگی، وہ مزے سے کھانے پینے لگا اور  چند دنوں ہی میں تندرست و توانا ہوگیا۔

  یہ چشمہ بھی کیا کمال کی چیز ہے!  آنکھوں کو کسی خاص رنگ کا چشمہ پہنا دیجیے، وہ پورے وجود کو اپنے رنگ میں رنگ دیتا ہے۔

چشموں میں سب سے گاڑھا اندھ بھکتی کا چشمہ ہوتا ہے، ایک بار لگ جائے تو پھر رنگ کبھی پھیکا نہیں ہوتا۔ اس قسم کا چشمہ پردے کا کام بھی بخوبی انجام دیتا ہے، یہ چشمہ آنکھوں کے علاوہ چہروں اور عقلوں پر بھی پردہ ڈال دیتا ہے۔

چشموں کے رنگ
آن لائن بک کرکے اپنے گھر منگائیں

اسی سے ملتا جلتا ایک اور چشمہ ہوتا ہے؛ سیاسی چشمہ۔ اس چشمے کے کئی رنگ و روپ ہیں، کئی قسمیں ہیں۔ سیاسی چشموں کے مشہور رنگ یہ ہیں:۔

مذہبی رنگ :اس رنگ کا چشمہ ان آنکھوں کے لیے تجویز کیا جاتا ہے، جو آنکھیں مذہبی نقطہ نظر سے دیکھنے اور سوچنے کی عادی ہیں۔ اس رنگ کے چشمے اپنی چھاپ چھوڑنے میں جلد کامیاب ہوجاتے ہیں؛ ۔

یہی وجہ ہے کہ دین سے سخت بیزار لوگ بھی اس چشمے کا خوب استعمال کرتے آئے ہیں۔ لوگ اس رنگ میں جلدی کھو جاتے ہیں؛ یہاں تک کہ اس کے پیچھے بہت کچھ داو پر لگانے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ عوام کو بھڑکانا، بھیڑ اکٹھی کرنا، آپسی منافرت پھیلانا اسی رنگ کی سحر سے ممکن ہوتا ہے۔

سیکیولر رنگ : اس رنگ کا چشمہ سادہ لوح آنکھوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ سیاست میں اسی رنگ کا زیادہ چلن ہے۔ یہ رنگ بہت چوکھا ہوتا ہے۔

گاڑھا رنگ : اس رنگ کے چشمے مخلص لوگ استعمال کرتے ہیں، یہ رنگ بہت کٹر اور گاڑھا ہوتا ہے۔ کسی بھی حالت میں یہ رنگ اترنا لگ بھگ نا ممکن ہوجاتا ہے۔ رنگوں کی ترقی کے بعد یہ آخری رنگ ہے۔ تالی، تھالی، اور سینہ یہی رنگ بجواتا ہے، لاٹھی چلواتا ہے، یہی رنگ چڈی بنیان پر نچواتا ہے۔

مکس کلر : سیاسی چشمے کا یہ کلر بہت رازدارانہ ہوتا ہے۔ یہ چشمہ ہوا کی رخ کے موافق خود کو بدلنے کی قابلیت رکھتا ہے۔ 

ڈے نائن چشمہ :  چشمے کی ایک قسم ”ڈے نائٹ چشمہ“ ہے۔ یہ چشمہ اس اصول پر کار فرما ہوتا ہے: ”چلو تم اُدھر کو، ہوا ہو جدِھر کی“۔ 

سادہ چشمہ : یہ چشمے کی آخری قسم ہے۔ یہ چشمہ اندر باہر یکساں ہوتا ہے، پہننے والوں کو سچ صاف دکھتا ہے۔ اس پر کوئی رنگ غالب نہیں آ پاتا، اس کا استعمال ہر طبقے، معاشرے، علاقے اور عمر کے لوگ کرتے ہیں۔ چشموں کے مختلف رنگ و روپ پرکھنے کے لئے کبھی کبھی اس سادےچشمے کا استعمال کیا کیجیے!۔

جو ہر طرح کے کیڑے مکوڑے، دھول دھکر سے حفاظت کرےگا اور مختلف چشمسوں کی چشمینگی (کمینگی) سے باخبر کرتا رہےگا۔ 

انصار احمد مصباحی

aarmisbahi@gmail.com 

+919860664476

اس کتاب کو خردنے کے لیے کلک کریں

  1. Amazon 
  2.   Flipkart
  3.    Havells 
  4.    Bigbasket
  5. AliExpress
  6. FirstCry
  7. TTBazaar

 

سنت ابراہیمی کو پڑھنے کے لیے کل کریں 

ڈاکٹر جلالی او ر اصحاب جلال و کمال    :   از قلم طارق انور مصباحی 

قسط اول کے لیے کلک کریں 

قسط دوم کے لیے کلک کریں

قسط سوم کے لیے کلک کریں

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن