Saturday, October 19, 2024
Homeمخزن معلوماتمقالہ نگاری کے اصول و ضوابط قسط سوم

مقالہ نگاری کے اصول و ضوابط قسط سوم

از قلم : محمد ایوب مصباحی مقالہ نگاری کے اصول و ضوابط قسط سوم

مقالہ نگاری کے اصول و ضوابط قسط سوم

     عزیزانِ گرامی : گزشتہ دو قسطیں اس بابت گزریں کہ عصرِ حاضر کے معیاری قلم کار کون ہیں، جس میں ہم نے بعض کا ذکر کیا اور ان کے مضامین بھی ارسال کیے، ساتھ ہی  مضمون نگاری میں بیشتر واقع ہونے والی غلطیوں سےروشناس بھی کرایا اور صحیح استعمال کیا ہے؟ اس پر قواعد سے آگاہ بھی کیا۔ اب چوں کہ ضرورت اس کی محسوس ہوئی کہ “مضمون” کی قسمیں، شرائط اور ان کا طریقہ مثالوں سے واضح کیا جاے کہ اب بھی بعض حضرات یاس و بیم کی بیڑی میں جکڑے ہوے ہیں اور وہ “مضمون”لکھنے میں شرم محسوس کر رہے ہوں گے یا یہ کہ اپنا فائدہ کم اور دوسرے کا زیادہ سمجھ رہے ہوں گے، یا پھر یہ کہ ان کے پاس “مضمون “سے متعلق بہت زیادہ روشنی نہیں ہے۔

       لہذا اس تیسری قسط میں ہم “مضمون “کی قسمیں، مثالیں،شواہد اور اس کے شرائط ذکر کر رہے ہیں۔

    مضمون کی تین قسمیں ہیں   ۔ بیانی، حکائی، 3  فکری

۔1-بیانی : اس مضمون کو کہاجاتاہے جس میں کسی مادی چیز پر گفتگو کی جائے خواہ وہ جاندار ہو یا غیر جاندار۔جیسے:تاج محل، لال قلعہ، خانہ کعبہ، گھوڑا، مچھلی، شیر وغیرہ۔

۔2   حکائی : اس مضمون کوکہاجاتاہے جس میں کسی واقعہ، سوانحِ عمری، تفریح یا تقریب و محفل کو بیان کیا جائے ۔جیسے:فتحِ مکہ، سوانحِ حافظِ ملت علیہ الرحمہ، نینی تال کی سیر و سیاحت، عید میلاد النبی یا یومِ جمہوریہ وغیرہ۔

۔3  فکری :  اس کی بنیاد تمام تر افکارو خیالات پر ہوتی ہے حقیقت سے اسے کوئی سروکار نہیں جیسے: سیاست، میڈیا، سماج کی برائی، وغیرہ۔ اس میں مضمون نگار کسی بھی عنوان پر اپنا اظہارِ خیال کرتاہے وہ حقیقت کے مطابق ہو یا نہ ہو یہی وجہ ہے کہ آپ اخبار کے مراسلات میں ایک “نوٹ:””مضمون نگار کی راے سے اڈیٹر کا متفق ہونا ضروری نہیں یہ اس کی اپنی راے ہے “اکثر دیکھتے ہوں گے۔

                    انتخابِ عنوان

     عنوان کا انتخاب کرتے وقت چند باتوں کا خاصا خیال رکھنا چاہیے ۔

     ۔1  عنوان پسندیدہ ہو ، عنوان کا خاصا مطالعہ ہو، اس پر کچھ مواد اور الفاظ پہلے سے ذہن میں ہو، 4  عنوان ایسا ہو کہ اس پر آسانی سے اظہارِ راے کیا جاسکے

      مضمون کے اجزاے ترکیبی

      درسِ نظامی کے اعلی درجات میں تعلیم حاصل کرنے والے اور فارغ التحصیل حضرات مضمون کے اجزاے ترکیبی باآسانی سمجھ سکتے ہیں وہ “معلم الانشاء”اور “مصباح الانشاء “میں اس سے واقفیت حاصل کرچکے ہوتے ہیں لیکن “عربی ادب”سے نابلد یا درسِ نظامی سے ناآشنا حضرات کے لیے یہ جاننا بےحد ضروری ہے۔

     مضمون نگاری کے اجزاے ترکیبی تین ہیں

۔ 1  تمہید، نفسِ مضمون،    اختتامیہ۔

   ۔1-مضمون کا پہلا پیراگراف تمہید پر مشتمل ہوتاہے جس میں اصلِ مضمون کی اہمیت و ضرورت کا ذکر ہوتا ہے۔

     ۔2-نفسِ مضمون میں وہ سارا خاکہ جو آپ نے ذہن میں تیار کر رکھا ہے بیان کرنا ہوتا ہے ۔

    ۔3-اختتامیہ میں دعائیہ جملے،مضمون کا ماحصل دوتین سطر میں پیش کیا جاتاہے۔

      مضمون کا انتخاب کرنے کے بعد خاکہ تیار کیا جاے اور پھر سنجیدگی سے لکھنا شروع کیا جاے ۔ اگر خاکہ پہلے تیار کرلیا جاے گا تو لکھنے میں کسے قدر آسانی ہوگی اور جملوں میں باہمی ربط قائم رہے گا۔

      خاکہ تیار کیسے کیا جاتا ہے؟ ایک مثال سے سمجھیں۔

               موضوع :قربانی

  تمہید :قربانی کی اہمیت

نفسِ مضمون :1-قربانی کی فرضیت 2-وجوب، 3شرائط، 4-فضیلت، 5-احکام و مسائل

اختتامیہ:قربانی کا مقصد

     مضمون نگاری کی مشق

      جو عنوان لکھنے کے لیے دیاجاے تو اسے خوب اچھی طرح ذہن نشین کرلیا جاے کہ اس کے تحت کون کون سی چیزیں آتی ہیں؟ پھر تمہیدی الفاظ سے مضمون کا آغاز کیا جاے اور نفسِ مضمون کے سارے گوشوں کو واضح کرکے اختتام پر ختم کیا جائے ۔

      کتبہ   :  محمد ایوب مصباحی

استاذ دار العلوم گلشنِ مصطفی بہادر گنج، مراداباد، یو پی

قسط اول پڑھنے کے لیے کلک کریں

قسط دوم پڑھنے کے لیے کلک کریں

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن