Friday, November 22, 2024
Homeنعتحاجیو آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو

حاجیو آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو

اعلی حضرت عظیم البرکت مجدد دین وملت امام اہل سنت امام احمد رضا خاں قادری بریلوی قدس سرہ نے اپنی عمر میں دو حج کئے پہلا حج( 1295ھ.) مع والدین۔ دوسرا حج 1323)ھ.) کو ۔نعت شریف حاجیو آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو ۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں محدث بریلوی قدس سرہ نے محرم الحرام 1296ہجری کو حج کرنے کے بعد مدینہ منورہ کی زیارت کے لئے جاتے ہوئے تحریر فرمایا تھا۔

حاجیو آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو

حاجیو آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو

کعبہ تو دیکھ چکے کعبہ کا کعبہ دیکھو

رکنِ شامی سے مٹی وحشتِ شام غربت

اب مدینہ کو چلو صبح دِل آرا دیکھو

آبِ زمزم تو پیا خوب بجھائیں پیاسیں

آؤ جودِ شہِ کوثر کا بھی دریا دیکھو

زیر میزاب ملے خوب کرم کے چھینٹے

ابرِ رحمت کا یہاں زور برسنا دیکھو

دھوم دیکھی ہے درِ کعبہ پہ بیتابیوں کی

اُن کے مشتاقوں میں حسرت کا تڑپنا دیکھو

مثل پروانہ پھرا کرتے تھے جس شمع کے گرد

اپنی اُس شمع کو پروانہ یہاں کا دیکھو

خوب آنکھوں سے لگایا ہے غلاف کعبہ

قصرِ محبوب کے پردے کا بھی جلوہ دیکھو

واں مطیوں کا جگر خوف سے پانی پایا

یاں سِیہ کاروں کا دامن پہ مچلنا دیکھو

اوّلیں خانۂ حق کی تو ضیائیں دیکھیں

آخریں بَیتِ نبی کا بھی تجلّا دیکھو

زینت کعبہ میں تھا لاکھ عروسوں کا بناؤ

جلوہ فرما یہاں کونین کا دولھا دیکھو

امنِ طور کا تھا رکنِ یمانی میں فروغ

شعلۂ طور یہاں انجمن آرا دیکھو

مہر مادر کا مزہ دیتی ہے آغوشُِ حطیم

جن پہ ماں باپ فدایاں کرم ان کا دیکھو

عرض حاجت میں رہا کعبہ کفیل انجاح

آؤ اب داد رسی شہ طیبہ دیکھو

دھو کا ظلمتِ دل بوسۂ سنگ اسود

خاک بوسیِ مدینہ کا بھی رتبہ دیکھو

کرچکی رفعتِ کعبہ پہ نظر پروازیں

ٹوپی اب تھام کے خاکِ در والا دیکھو

بے نیازی سے وہاں کانپتی پائ طاعت

جوشِ رحمت پہ یہاں ناز گنہ کا دیکھو

جمعۂ مکہ تھا عید، اہل عبادت کے لئے

مجرمو! آؤ یہاں عیدِ دوشنبہ دیکھو

ملتزم سے تو گلے لگ کے نکالے ارماں

ادب وشوق کا بایاں باہم الجھنا دیکھو

خوب مسعےٰ میں بامیدِ صفا دوڑ لیے

رہ جاناں کی صفا بھی تماشا دیکھو

رقصِ بسمل کی بہاریں تو منیٰ میں دیکھیں

دل خوننا بہ فشاں کا بھی تڑپنا دیکھو

حاجیو آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو
حاجیو آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو

غور سے سن تو رضآ کعبہ سے آتی ہے صدا

میری آنکھوں سے مرے پیارے کا روضہ دیکھو

امام اہل سنت کے کلام یعنی کلام رضا، قصیدہ معراج، کلام علامہ حسن رضا خاں، اور کلام تاج الشریعہ پڑھنے کے لیے ہمارے ویب سائٹ کو وزٹ کرتے رہیں ۔ اور ثواب کی نیت سے دوسروں کو شئیر کرتے رہیں.

دیگر دوسرے سائٹ میں پڑھیں

العارض.

محمد اویس رضا قادری کشن گنجوی9939134587

حاجیو آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن